مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے ۔ زیرنظر کتاب’’اسلام ہمارا انتخاب‘‘ملک احمد سرور صاحب کی ’بیدار ڈائجسٹ ‘ مطبوعہ تحریروں کی کتابی صورت ہے ۔یہ ان کی وہ تحریریں ہیں جو انہوں نے بھارت سے شائع ہونے والے مسلم جریدے ’’ ریڈینسRadiace ‘‘ میں نومسلموں کی آپ بیتیوں کاترجمہ کرکے بیدار ڈائجسٹ میں شائع کیں بعد ازاں افادۂ عام کے لیے اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔یہ کتاب تقریبا 50؍نومسلموں کی فکر انگیز اور وح پرورداستاتوں پر مشتمل ہے ۔اللہ تعالیٰ دنیابھر میں اسلام کو اختیار کرنے والے نومسلموں کے ایمان ویقین میں اضافہ فرمائےاور انہیں صراط مستقیم پر قائم ودائم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے اور اس کتاب کو اسلام کی عظمت کاذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
فہرست حصہ اول |
|
پیش لفظ |
9 |
حرف آغاز |
13 |
کملاداس سے ثریا بننے تک |
19 |
رام چند سے محمد علی |
35 |
ویاشسلف پولوسن |
63 |
اور پھر میں عیسائی بن گیا |
71 |
عبد العزیز پیڈیلا |
80 |
ولفریڈ ہوف مین |
83 |
پروفیسر آرتھر ایلی سن |
97 |
سلیمان احمد |
101 |
شریفا کارلوالاند لوسیا |
105 |
عبد الحق |
111 |
ہارون سیلرز |
115 |
تھامس ٹیلنر |
123 |
ایم کے شرما سے سلمان ببنے تک |
128 |
احسان |
131 |
جوزفین آئیوی جانیز کو |
139 |
لیلیٰ رفین |
147 |
چینی لڑکی |
153 |
صفیہ جانس |
165 |
ایمان کی دریافت |
170 |
مجیدہ میکثوش علی |
173 |
لی کوپر |
180 |
لیورنارڈولر |
187 |
رومو گومیرا برنارڈ |
192 |
امیرہ |
195 |
رحوضہ |
201 |
نظاسیہ کیلی |
205 |
عبد اللہ رضا |
209 |
افراہ الشعبانی |
212 |
شیوپرساد |
217 |
مریم میکلاشلان |
220 |
بنت آدم |
223 |
منیر چویونگ اوہ |
227 |
لیناونفرے سید |
230 |
حصہ دوم |
|
عبد اللطیف ایڈون ایم آرسیو |
233 |
فوزی مہدی |
243 |
اور پادری پیٹر صلیب توڑ کر ’’ عبد اللہ ‘‘بنا |
253 |
پادری سلی ابراہیم |
279 |
فطرت کا انتخاب |
285 |
اریکا |
291 |
سیتی ماریہ لیمن |
296 |
ڈاکٹر محمد احمد |
299 |
آسٹریلیا کی عیسائی مبلغہ |
303 |
سودم شرما |
308 |
امینہ |
311 |
عبد الرحمٰن کیولی |
318 |
ضمیمہ جات |
323 |
حجاب اور میری بہن |
323 |
حجاب اور غیر مسلم کیتھی چن |
328 |
اسلام کی پھیلتی ہوئی روشنی |
331 |