#2355

مصنف : طالب ہاشمی

مشاہدات : 4859

چاندی کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں

  • صفحات: 95
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3800 (PKR)
(پیر 16 فروری 2015ء) ناشر : طہٰ پبلیکیشنز، لاہور

آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اس لئے زندہ اور باشعور قومیں اپنے نونہالوں کی تربیت کا آغاز ان کے بچپن ہی سے کردیتی ہیں۔یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ بچوں کو فطری طور پر کہانیاں سننے اور کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔اس لئے کہانیاں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابوں کا سیلاب آیا ہوا ہے،لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کتابیں چڑیلوں،جانوروں،جاسوسوں،چوروں اور ڈاکوؤں وغیرہ کی فرضی داستانوں کی بھر مار ہوتی ہے۔ان کو پر کشش بنانے کے لئے تصویروں اور عمدہ گیٹ اپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔یہ دلچسپ تو ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں پر کوئی اچھا اور مفید اثر نہیں ڈالتی ہیں،الٹا ان کے خیالات اور افکار کو گدلا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔چنانچہ امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ بچوں کے ایسی کتب لکھی جائیں جو مفید ہونے کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی ذریعہ ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب"چاندی کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں "محترم طالب ہاشمی صاحب کی کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے اس کمی کو دور کرنے کی مقدور بھر کوشش کی ہےاور بامقصد اور دلچسپ کہانیوں پر مشتمل کتب لکھنے کا آغاز کیا ہے۔اور یہ کتاب اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔اگرچہ اب میدان میں اور بھی متعدد کتب چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے احادیث سے ماخوذ واقعات کے ساتھ ساتھ ایسی تاریخی یا نیم تاریخی کہانیاں قلمبند کی ہیں جن سے کوئی نہ کوئی اخلاقی سبق ملتا ہےیامعلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ اگرچہ کوئی تحقیقی یا علمی کتاب نہیں ہے لیکن سائٹ پر بچوں سے متعلقہ مواد نہ ہونے کے سبب اسے بچوں کے بطور تحفہ پیش کیا جارہا ہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

کہنے کی کچھ باتیں

7

اللہ کے بھید وہی جانتا ہے

9

رزق کیسے بڑھتا ہے

11

موت کا مقام اور وقت قرر ہے

13

لالچ بری بلا ہے

15

ہر کام میں میانہ روی بہتر ہے

17

انمول آنسو

19

جنتی بنانے والی صفت

22

اللہ تعالیٰ دلوں کا حال جانتا ہے

24

زندگی کی سب سے بڑی آرزو

25

ہر نیک میں پیش پیش

28

آؤ مرنے کے لیے چلیں

31

میں رسول اللہؓ کے پاس جا رہا ہوں

33

درویش خلیفہ کا دبدبہ

35

ایک سپاہی کے عہد کا احترام

38

مجھ اکیلے کو دعوت قبول نہیں

40

فتح اور شکست کا راز

42

بت کی ناک

45

جو دین پسند ہو وہی اختیار کر سکتے ہو

51

کلام الٰہی کی تاثیر

53

بے مثال حافظہ

56

حضرت عمر بن عبدالعزیز کی انگوٹھی

58

سب سے بڑی خواہش

60

خلیہ قاضی کی عدالت میں

61

شاہی محل کے دو عیب

63

ساری عمر کا افسوس

65

ذہین شہزادہ

67

وزیر اعظم کی گواہی نامنظور

69

خلیفہ کی غصہ ٹھنڈا ہو گیا

71

بہادر کون ہے

73

نمک کا حق

74

ثاندی کی ہتھکڑی

77

دین میں زبردستی نہیں

84

بدگمانی سے بچنے کا علاج

86

ایک چور کی توبہ

87

اللہ پر بروسا

89

الحمد اللہ کہنے کا پچھاوا

91

مصیبت زدہ لوگوں سے ہمدردی

94

کتابیات

95

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5694
  • اس ہفتے کے قارئین 322083
  • اس ماہ کے قارئین 109328
  • کل قارئین114001328
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست