جناب طالب الہاشمی اب تک ایک ہزار سے زائد صحابہ و صحابیات کے سیر و سوانح پر قلم اٹھا چکے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک اہم ترین کڑی ہے، جس میں انھوں نے حدیث کے سب سے بڑے حافظ اور راوی حضرت ابوہریرۃ ؓکے حالات زندگی قلمبند کیے ہیں۔ انھوں نے صاحب سیرت کی زندگی کےہر گوشے کو نمایاں کیاہے اور سیرت نگاری کا حق ادا کیا ہے اور حتی المقدور حوالہ جات کا بھی اہتمام کیاہے۔ حضرت ابوہریرۃ پر بعض لوگوں کے اعتراضات کا ابطال بھی مدلل اور جچے تلے انداز میں کیا گیا ہے۔ مصنف نے کتاب کے آخر میں صحیحین اور بعض دوسری کتب حدیث سے تقریباً ڈیڑھ سو مرویات بھی منتخب کر کے شامل کر دی ہیں، جس سے اس کتاب کی افادیت میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ (ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تعارف |
|
11 |
مقدمہ ازمؤلف |
|
14 |
نام ونسب |
|
27 |
قبیلہ دوس کے اولین مسلمان |
|
35 |
وطن سے ہجرت |
|
43 |
عہد رسالت میں حضرت ابوہریرہ ؓکے شب وروز |
|
54 |
حضرت ابوہریرہ ؓمیدان جہاد میں |
|
95 |
عہد رسالت کے بعد حضرت ابوہریرہ ؓکے شب وروز |
|
109 |
سفرآخرت |
|
125 |
مخصوص ذاتی حالات |
|
131 |
اخلاق وعادات |
|
138 |
حضرت ابوہریرہ ؓکی علمی زندگی |
|
155 |
حضرت ابوہریرہ ؓکا مقام ومرتبہ |
|
204 |
حضرت ابوہریرہ ؓپر افترا |
|
214 |
حضرت ابوہریرہ ؓکی ایک سومرویات |
|
248 |
کتابیات |
|
286 |