مسلمان اللہ کے گھر کی شہادت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی صدیوں قدیم مذہبی آہنگی کے ملیامیٹ ہونے کا غم مناتے ہیں۔ عدلیہ پر اپنے اٹوٹ ایقان کے متزلزل ہونے کا ماتم کرتے ہیں۔ ہم اور ہماری پیشرو نسل کے لوگ بابری مسجد کی تاریخی حقیقت، اہمیت سے بھی واقف ہیں‘ اور اُن لرزہ خیز واقعات کے بھی ٹیلیویژن چیانلس کے ذریعہ چشم دید گواہ بھی ہیں جب تاریخی بابری مسجد کو تاریخ کا ایک حصہ بنانے کے لئے ہندوستان بھر سے کرسیوک جمع ہوئے جنہیں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ ساری دنیا سے اکٹھا ہونے والے میڈیا نمائندوں کے سامنے کرسیوکوں نے سنگھ پریوار کے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اُن کے نعرۂ ہائے تحسین کی بازگشت میں بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر کدالوں سے اسے دیکھتے ہی دیکھتے شہید کردیا۔ 6؍دسمبر 1992ء کو ہندوستان کا ہر مسلمان اپنی نظر سے خود گردیا۔ زیر نظر تبصرہ کتاب ’’بابری مسجد شہادت سے قبل‘‘ محمد عارف اقبال کی ہے جس میں مسجد بابری کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر ( 1483ء - 1531ء) کے حکم سے دربار بابری سے منسلک ایک نامور شخص میر باقی کے ذریعہ سن 1527ء میں اتر پردیش کے مقام ایودھیا میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد اسلامی مغل فن تعمیر کے اعتبار سے ایک شاہکار تھی۔مزید اس کتاب میں بابری مسجد کی دینی و شرعی و تاریخی حیثیت ، بابری مسجدارباب فقہ و فتاویٰ کی نظراور دیگر تنازعات کو اجاگر کیا ہے روزِ روشن کی طرح اور یہاں تک کہ ساری دنیا سے اکٹھا ہونے والے میڈیا نمائندوں کے سامنے کرسیوکوں نے سنگھ پریوار کے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اُن کے نعرۂ ہائے تحسین کی بازگشت میں بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر کدالوں سے اسے دیکھتے ہی دیکھتے شہید کردیا۔ بابری مسجد کا تنازع اس وقت بھی مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان شدید نزاع کا باعث ہے اور اس کا مقدمہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک مساجد کی حفاظت فرمائے اور جو کام محمد اقبال عارف نے کیا ہے اس قبول فرمائے۔ آمین۔ (رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرش ناشر |
4 |
عرض مرتب |
11 |
بابری مسجدشہادت سےقبل |
|
ہندتوکےمضرت رساں اصول بےنقاب ہوگئے |
15 |
6دسمبر کاآپریشن ترشول چشم دید سورت کابدترین دین |
18 |
ہندتوکاجنگل راج |
29 |
قومی رسوائی قوم کاسرشرم سےجھک جاناچاہیے |
31 |
ہندوسماج شرمندہ ہے |
34 |
بابری مسجد کاتالاکانگریس کی سازش سےکھولاگیا |
38 |
مرکزی نامردحکومت اورکلیان سنگھ کےداؤپیچ |
43 |
شہادت بابری مسجدزبردست المیہ |
47 |
روزنامہ انڈی بنڈنٹ کااداریہ |
52 |
شہادت بابری مسجدپہلےسےخبرتھی |
55 |
مسجدکی شہادت ایک نئےباب کاآغاز |
57 |
مسلمان کہاں جائیں |
59 |
کرامتی بابری مسجد جس نےتخریبی نظر ڈالی اس کانام ونشان مٹ گیا |
61 |
انہدام بابری مسجدایک ایسازخم ہوناسوربن چکاہے |
64 |
روزنامہ کلکتہ میں اڈوانی کےنام کھلاخط |
66 |
اجودھیامیں تبین دن |
70 |
ناکارہ پارلیمنٹ جوہندتوکےخلاف تجویزبھی پاس نہ کراسکی |
77 |
بھارت میں نام نہادجمہوریت کی قلعی کھل گئی |
81 |
بابری مسجدکی شہادت کاخون ملک کےدرودویوار سےٹپک رہاہے |
84 |
مسٹرراؤغلطی نہیں گناہ |
87 |
منصوبہ بندسازش |
90 |
بابری مسجد کےتنازعہ کوبین الاقوامی مسئلہ بنانےوالے اہم فیصلے |
95 |
صدرجمہوریہ ڈاکٹرشنکردیال کاشرماکااطہاررنج |
102 |
عالمی ردعمل |
102 |
امریکہ |
103 |
پاکستان وبنگلہ دیش |
104 |
انگلینڈ اوریورپ |
105 |
ایران |
107 |
باب 2:اجودھیاتنازعہ اوروزیراعظم واجپی کےبیانات |
|
تبصرہ وتجزیہ ردعمل |
108 |
حرف بہ حرف بیان نمبر یکم اگست 2003ء |
111 |
حرف بہ حرف بیان نمبر3اگست 2033ء |
111 |
وزیراعظم اپنےبیانات کےآئینےمیں |
112 |
وزیراعظیم کابیان غیرآئینی |
114 |
سنگھ کےدباؤکاشاخسانہ |
115 |
سنگھ کوخوش کرنےکاحربہ |
117 |
ردعمل |
118 |
اپوزیشن پارٹیاں |
119 |
وزیراعظیم نےعدلیہ کاوقامجروح کیا |
120 |
سویم سیوک وزیراعظم کی مجبوری یاکوٹ نیتی |
122 |
وزیراعظم وقدم کےآگآایک قدم پیچھے |
127 |
باب 4 متنازعہ مقام کی کھدائی اورمحکمہ آثارقدیمہ کی رپورٹ |
|
تجزیہ تبصرہ کاردعمل |
131 |
متنازعہ مقام کی کھدائی |
133 |
اےایس آئی کی رپورٹ کےاہم نکات |
134 |
جھوٹ کاپلندہ |
135 |
محکمہ آثارقدیمہ کی رپورٹ کی حقیقت |
138 |
وی ایچ پی کی نئی تھیوری |
139 |
ستون کی بنیادیں |
141 |
متبادل نظریہ |
142 |
ہندوؤں کےلیے متبرک جگہ |
143 |
مشہوراسکالروں کی تنقید |
144 |
رپورٹ کی ثانونی حیثیت |
145 |
کھدائی کی ضرورت |
146 |
محکمہ آثارقدیمہ کازعفرانی رنگ |
146 |
بابری مسجدکےنیچے محکمہ آثارقدیمی کی تخریب کاری |
147 |
عہدکی ابواب بندی میں بدنظمی |
148 |
کوری خام خیالی |
149 |
دائرہ بندغلط فہمیاں |
152 |
مندرسےوابستہ چندمتفرق اشیاء |
153 |
آثارقدیمہ کی رپورٹ صرف رائے سےثبوت ہےنہیں |
155 |
اےایس آئی کی رپورٹ کتنی معتبر |
162 |
محکمہ آثارقدیمہ کی کھدائی رپورٹ بےبنیاداورگمراہ کن |
168 |
محکمہ آثارقدیمہ کی زعفرانی کی رنگت ردعمل |
176 |
رپورٹ سیاسی دباؤ میں تیارکی گئی |
176 |
ہنگامہ آرائی سےماحول خراب |
176 |
بین الاقوامی مسئلہ ندائے خلافت لاہور |
177 |
منردہونےکوئی ثبوت نہیں |
178 |
ایک غلط نظریقائم ہوئی |
179 |
بابری مسجدکی کھدائی عینی اشاہدکی زبانی |
182 |
اجودھیارپورٹ پرماہرین آثارقدیمہ کی رائے |
187 |
محکمہ آثارقدیمہ نےاپنی 140سالہ ساکھ مٹی میں ملادی |
189 |
اےایس آئی رپورٹ کی روشنی میں اجودھیاتنازعہ |
191 |