#7168

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1704

اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت اور فلسفہ جہاد

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3920 (PKR)
(جمعہ 03 نومبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین مخلوق کے اعزاز سے نوازا۔ فضیلت و بزرگی اور علم و شرف کے قابلِ فخر تمغے عطا فرما کر اسے مسجودِ ملائکہ بنایا۔ اور اپنی عظیم کتاب میں انسانی جان کی حُرمت کا اعلان فرمایا۔ انسانی جان کو جو رِفعت و بلندی اسلام نے عطا کی ہے اس کا اندازہ یہاں سے لگائیے کہ اسلام نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو تمام انسانیت کے قتل کے مُتَرادِف قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کر دیا اور جس نے ایک شخص کو بچایا، اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا‘‘(المائدہ:32) نیز محسنِ انسانیت ﷺ نے کئی احادیث میں قتلِ انسانی کی مذمت بیان فرمائی ہے، جیسا کہ ارشاد نبوی ﷺ ہے ’’سب سے بڑے گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی جان کو قتل کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینا ہیں۔‘‘ (صحیح بخاری : 6871) اور خود نبیِّ ﷺ نے مسلمان کی جان کی حُرمت کو کعبے کی حرمت سے زیادہ محترم قرار دیا ہے۔ انسانی جان کی حفاظت کے لیے اسلام فقط اخلاقی طریقہ ہی اختیار نہیں کرتا، بلکہ سزا کے ذریعہ بھی اس کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ چنانچہ انسان کے قتل کی سخت سزا متعین کی گئی ہے ۔ اسلامی قانون کے مطابق قاتل کی سزا قتل ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت اور فلسفۂ جہاد‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ (م۔ا)

عرض مرتب

7

پیش بندی

10

اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت

12

قتل ناحق قرآن کریم کی روشنی میں

14

قتل ناحق احادیث رسولﷺ کی روشنی میں

18

خودکشی

29

خودکشی کی حرمت قرآن کریم کی رو سے

31

خودکشی کی حرمت احادیث کی رو سے

34

بچوں کا قتل اور نسل کشی

42

بای ذنب قتلت

48

احترام نفس کی اسلامی تعلیم کا دنیا پر اختلافی اثر

55

قتل بالحق اور قتل نا حق میں فرق

59

قوموں کے اجتماعی فتنہ و فساد کا استیصال و بیخ کنی

66

جہاد کی مصلحت

68

دفاعی جہاد اور اس کی متعدد صورتیں

77

راہ حق کی حفاظت کے لیے جہاد کرنا

79

اندرونی دشمنوں کا استیصال و بیخ کنی

83

اللہ اور رسولﷺ سے جنگ کا مطلب

86

مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے لیے جہاد کرنا

87

نصرت کا تعلق دین کے ساتھ

89

مستقل فوج کی ضرورت

90

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42153
  • اس ہفتے کے قارئین 229229
  • اس ماہ کے قارئین 803276
  • کل قارئین110124714
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست