مستشرقین سے مراد وہ غیرمسلم دانشور حضرات ہیں جو چاہے مشرق سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مغرب سے کہ جن کا مقصد مسلمانوں کے علوم وفنون حاصل کرکے ان پر قبضہ کرنا اور اسلام پر اعتراضات کرنا ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں صلیبی جنگوں میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قرآن وحدیث ،سیرت اور اسلامی تاریخ کو بطور خاص اپنا ہدف بنایا ہے وہ انہیں مشکوک بنانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہیں ۔مستشرقین نے اپنے خاص اہداف اوراغراض ومقاصد کو مد نظر رکھ کر قرآن ،حدیث اورسیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات پر قلم اٹھایاتو مستشرقین کی غلط فہمیوں ،بدگمانیوں اور انکے شکوک وشبہات کے ردّ میں علماء اسلام نے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ زتبصرہ کتاب’’تحریک استشراق لامتناہی تسلسل‘‘ محترم جناب افتخار احمد افتخار صاحب کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں تحریک استشراق کی تاریخ کو بیان کرنے کی بجائے ان اثرات کا جائزہ لیا ہے جو اس تحریک کے نتیجے میں آج کی جدید اور متمدن تہذیبوں پر اثر انداز ہوئے ہیں مصنف نےکتاب کے آخرمیں کچھ ان سیاہ بخت مستشرقین کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ جن کی ساری زندگیاں اسلام اور پیغمبر اسلام پر کیچڑ اچھالتے گزر گئیں۔مستشرقین کا یہ گروہ اس دنیا میں ہمیشہ اسلام کے خلاف تعصب کی کی آگ میں جلتا رہا اور آخرت میں بھی یہ دوزخ کی آگ میں جلنے والے ہیں ۔ کتاب ہذا کے مصنف افتخاراحمدافتخاراس کتاب کے علاوہ ’’ جاہلی عرب شعراء‘‘؛’’ انسان اور کائنات‘‘ کےبھی مصنف ہیں اور سیرت النبیﷺ پر ایک ضخیم کتاب بعنوان ’’ سیرت مزمل‘‘زیر تصنیف ہے۔ یہ کتابیں فی الحال نیٹ پر موجود ہیں ابھی مطبوع نہیں ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کے زورِ قلم میں مزید اضافہ کرے۔ (آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف آغاز |
3 |
فہرست عنوانات |
10 |
مستشرق کی تعریف |
14 |
قرون وسطیٰ میں یہود و نصاریٰ |
29 |
تحریک استشراق ایک مطالعہ |
39 |
تحریک استشراق کا دور جہالت |
48 |
تحریک استشراق کا وسطی دور |
54 |
تحریک استشراق لامتناہی تسلسل |
61 |
تحریک استشراق اینسیویں صدی میں |
71 |
تحریک استشراق بیسویں صدی میں |
84 |
تحریک استشراق پس پردہ عوامل |
101 |
تحریک استشراق مسلمانوں کی بے اعتنائی |
108 |
تحریک استشراق کل اور آج |
115 |
مستشرق کی اقسام |
128 |
متعصب مستشرقین |
130 |
ملحد مستشرقین |
135 |
علم پیشہ مستشرقین |
139 |
اہل علم مستشرقین |
142 |
معتدل مستشرقین |
146 |
قافلہ نور حق |
150 |
علی عمر کریم |
152 |
ابوبکر سراج |
155 |
عبد اللہ بن عبد اللہ |
157 |
محترمہ مریم جمیل |
159 |
علامہ محمد اسد |
161 |
ڈاکٹر عبد اللہ علاؤ الدین |
164 |
ڈاکتر عرینیہ |
165 |
ڈاکتر خالد شیڈرک |
168 |
پروفیسر ٹی ڈبلیو آرنلڈ |
170 |
لارڈ ہیڈلے فاروق |
172 |
افغانسواتیین |
174 |
زہر قلم |
177 |
اختتام |
200 |