#6038

مصنف : افتخار احمد افتخار

مشاہدات : 6008

سیرۃ المزمل ﷺ جلد1 ( خالق کی تلاش میں ) مقدمہ

  • صفحات: 532
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13300 (PKR)
(بدھ 04 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

1۔سیرۃ  المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ                 2۔ سیرۃ  المزملﷺ (اجدادالعرب)

3۔ سیرۃ  المزملﷺ (تمدن عرب)                         4۔ سیرۃ  المزملﷺ علوم العرب)

5 سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص العرب)                     6۔ سیرۃ  المزملﷺ ( ادیان العرب)

7۔ سیرۃ  المزملﷺ  (صبح سعادت)                        8۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شرف بطحا)

9۔ سیرۃ  المزملﷺ  (دعوت واندار)                       10۔ سیرۃ  المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)

11۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شمشیر وسنان اول)                 12۔ سیرۃ  المزملﷺ  (رزم گاۂ حق وباطل)

13 سیرۃ  المزملﷺ  (کشمکش جاری ر ہی)              14۔ سیرۃ  المزملﷺ  (عرب سرنگوں ہوا)

15۔ سیرۃ  المزملﷺ  (حزن بہار)                        16۔ سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص المزمل)

17۔ سیرۃ  المزملﷺ  (یام المزمل)                       18۔ سیرۃ  المزملﷺ  (القاء  المزمل)

19۔ سیرۃ  المزملﷺ  (لمحات المزمل)                     20۔ سیرۃ  المزملﷺ  (میراث المزمل)

اس  کتاب  کی  تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے   مصنف کے اصرار پر  اسے کتاب وسنت  سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا  متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

3

ابتدائے کلام

4

خالق کی تلاش

12

اہل بابل ونینوا

20

وادی نیل کے باسی

25

آریاؤں کی سرزمین ہند

38

ہندومت کاتاریخی ارتقاء  اور عقائد

43

ہندومت کی بعض کتابیں

55

بدھ مت ، جین مت

60

قانون اورمعاشرت

69

تمدنی ارتقاء اور کلاسیکی آرٹ

76

چین

85

تاریخ  اورمذہب

88

تاؤ مت

90

کنفیوش ازم

94

یونان

112

سیاسی اور معاشی حالات

116

مذہبی  وعقائدی احوال

119

فلسفہ اور فلاسفر

124

یونانی فلاسفہ پرتنقیدی نظر

136

ادب اور معاشرہ

140

ایران

143

اہل ایران کے عقائد اور مذاہب

147

زرتشت

149

مانویت

158

مزدکیت

162

سیاسی ومعاشرتی حالات

169

فن وادب

180

ساسانی سلطنت کا خاتمہ

187

سلطنت رومہ

193

سیاسی حالات

195

مذہب اور عقائد

201

اخلاق و معاشرت

209

سلطنت رومہ کا خاتمہ

216

خالق کی تلاش ( مقدمہ ) حصہ دوم

227

طالب نگاہ

228

آغازِ کائنات اور قرآن

230

زمان ومکاں کا فلسفہ

244

مذہب ،تاریخ کےآئینے میں

254

قدیم مذہبی عقائد

261

مذہب کے موضوعی اورمعروضی پہلو

268

مذہبی اخلاق یا دستور عمل

273

تقابل مذاہب ،ایک مطالعہ

276

اسرائیلی مذاہب پر خارجی اثرات

281

مذہب اور فلسفہ

288

فلسفہ وحدت الوجود

292

تحریک خرد افروزی

297

فلسفہ مادیت کاآغاز

303

مادیت اور روحانی تہذیب

311

فلسفہ اورکائنات

319

فلسفہ کے مختلف ادوار

321

فلاسفہ کی آراء پر جرح ونقد

340

قرآن اورکائنات

345

انسان خدا اور سائنس

357

مذہب اورسائنس

362

ہزاروں فکری مغالطے

375

حقیقت کی تلاش

384

ابدیت کی تلاش

400

منزلوں کےنشاں

412

قرآن مخبر صادق ہے

421

انسان خدا اور کائنات

435

انسانی ارتقاء کی داستان

438

ڈارون کا نظریہ ارتقاء اور اسلام

442

معرفت کے راستے

454

وجود خالق پہ استدلال

464

حرفِ آخر

473

اشاریہ

475

ماخذ و مصادر و مراجع

489

اختتام

532

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70132
  • اس ہفتے کے قارئین 103960
  • اس ماہ کے قارئین 1720687
  • کل قارئین111042125
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست