قرآن کریم انسانوں کی رہنمائی کےلیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری کتاب ہے ۔اس میں تمام سابقہ آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور لب لباب موجود ہے اس لیے یہ کتاب اس مقام پر اانسان کی رہنمائی کرتی ہے جہاں اس کی عقل اپنی آخری حدوں کو چھولینے کے بعد حیران راہ جاتی ہے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے انسان کوجگہ جگہ اپنی قدرت کی نشانیوں کےذریعے اپنے آپ کوپہچاننے کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے بدن پر غور کرنے کی دعوت ہے تو کہیں اپنے ماحول پر ۔کہیں آسمانوں پر غور کرنے کو کہا جارہا ہے توکہیں پانی اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر مادے سے ہٹا کرمادے کے خالق کی جانب لگائی جائے ۔ یہ لا محدود کائنات ،جس میں ہم رہتے ہیں،کس طرح وجود میں آئی ؟یہ تمام توازن،ہم آہنگی اور نظم وضبط کس طرح سے پیدا ہوئے؟یہ کیونکر ممکن ہوا کہ یہ زمین ہمارے رہنے کے لئے موزوں ترین اور محفوظ قیام گاہ بن گئی؟ایسے سوالات نوع انسانی کے ظہور ہی سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے جوابات کی تلاش میں سرگرداں سائنس دان اور فلسفی ،اپنی عقل ودانش اور عقل سلیم کی بدولت اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کائنات کی صورت گری اور اس میں موجود نظم وضبط کسی اعلی ترین خالق مطلق کی موجودگی کی شہادت دے رہے ہیں۔جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک ہے۔زمین وآسمان، بحروبراور نگاہوں کے سامنے پھیلی ہوئی بسیط کائنات کےبارے میں انسان کےنظریات کی بنا ان سائنسی انکشافات پر رکھی ہے جن کی بنیاد میں خالق کا انکارکار فرما ہے ۔ اس کے لیے نتیجے میں انسان اپنی زندگی کے ہر پہلو میں مادیت کی طرف جھک گیا ہے اور روحانیت سے منہ موڑلیا ہے۔مغرب نے کائنات کے بارے میں اپنے نظریات کابہت زیادہ چرچا کیا ہے جب کہ مسلمانوں کےہاں اس کا جواب کم ہی دیاگیاہے۔ جناب افتخاراحمد افتخار صاحب نے زیر نظر کتاب ’’انسان اور کائنات‘‘ میں کائنات کےبارے میں اہل مغرب کے کھوکھلے نظریات پر ایک تنقیدی نگاہ ڈالی ہے تاکہ اصل حقیقت کو اضح کیا جاسکے اورزندگی کی راہوں میں نظریات اور تخیلات کےاندھیروں میں روشنی کی ایک شمع جلائی جاسکے تاکہ انسانوں کو راہ حق تلاش کرنےمیں دشواری نہ ہو ۔شاید یہ کتاب مطبوع نہیں ہےمصنف نے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنےکےلیے پی ڈی ایف فامیٹ میں دی ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
انتساب |
2 |
حرف آغاز |
6 |
مغرب آج اور کل |
11 |
سائنس خدا نہیں |
22 |
کلیسا اور سائنس |
36 |
ہائے یہ اہل دانش |
41 |
کلیسا کا زوال |
48 |
انسان اور کائنات |
54 |
عقل کہ محو تماشا ہے ابھی |
68 |
حقیقت کی تلاش |
77 |
ابدیت کی تلاش |
93 |
منزلوں کے نشان |
104 |
معرفت کے راستے |
113 |
کائنات کا فلسفیانہ تصور |
123 |
خدا ہے |
131 |
انسان اور شیطان |
140 |
قرآن اور کائنات |
162 |
صراط مستقیم |
176 |
ماخذ و مصادر |
190 |
اختتام |
198 |