#7390

مصنف : عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

مشاہدات : 900

کیا علماء عقل کو کوئی حیثیت نہیں دیتے؟

  • صفحات: 29
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1160 (PKR)
(جمعرات 26 ستمبر 2024ء) ناشر : نا معلوم

عقل کی اہمیت عقلاً،شرعاً اور عرفاً ہر اعتبار سے ثابت ہے ۔نصوصِ شرعیہ میں جابجا عقل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔بعض محدثین نے اپنی کتب میں باقدہ عقل کی فضیلت و اہمیت پر باب باندھے ہیں جبکہ بعض نے مستقل تصانیف بھی لکھی ہیں جیسا کہ امام ابوبکر ابن ابی الدنیا کی کتاب العقل و فضله ( عقل اور اس کی فضیلت)اسلام میں عقل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ تمام احکام شرعیہ کا مکلف و پابند صرف وہی ہے جس کے پاس عقل ہو اگر کوئی مجنون پاگل ہے اس کی عقل عارضی طور پر چلی جائے تو اسے شریعت کے احکام وقتی طور پر اٹھ جاتے ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’کیا علماء عقل کو کوئی حیثیت نہیں دیتے ؟‘‘صاحب تعلیقات سلفیہ مولانا عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ کے ایک مضمون کی کتابی صورت ہے کہ جس میں علماء پر عقل کے سلسلے میں کیے جانے والے اعتراض کا جائزہ مختصر و جامع انداز میں لیا گیا ہے۔حافظ محمد طاہر صاحب نے مضمون کی افادیت کے پیش نظر اس پر مقدمہ لکھ کر پی ڈی ایف فارمیٹ میں افادۂ عام کے لیے پیش کیا ہے یہ مضمون ’’آثارِ حنیف بھوجیانی‘‘ جلد سوم سے ماخوذ ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

4

دین اسلام میں عقل کی اہمیت

 

4

وہ آیات جن کی تفسیر عقل کے ساتھ کی گئی ہے

 

6

تکلیف کی بنیاد عقل ہے

 

11

کیا عقل محدود ہے

 

14

کیا اسلام نےعقل پر روک ٹوک لگائی ہے

 

15

امور تعبدیہ میں عقل کا استعمال

 

18

عقل وہی ہے جو خیر و شر میں تمیز سکھائے

 

21

علماء کےہاں عقل کی حیثیت

 

23

کیا علماء عقل کو کوئی حیثیت نہیں دیتے؟

 

26

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60486
  • اس ہفتے کے قارئین 94314
  • اس ماہ کے قارئین 1711041
  • کل قارئین111032479
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست