#5664

مصنف : عبد المنان عبد الحنان سلفی

مشاہدات : 4356

اضلاح بستی و گونڈہ میں میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذہ کے دعوتی ، اصلاحی و تعلیمی اثرات

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3250 (PKR)
(منگل 08 جنوری 2019ء) ناشر : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا

شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے ۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ ۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سےبھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِحدیث پر بیٹھا کر گئے بلکہ تعلیم نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا ۔ عالم اسلام بالخصوص برصغیر کے مختلف علاقوں او رخطوں کے بے شمار تلامذہ کو آپ سے فیض یابی کا شرف  حاصل ہوا۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ اضلاع بستی  وگونڈہ میں  میاں سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫کے تلامذہ کے دعوتی ،اصلاحی وتعلیمی اثرات ‘‘  عبد المنان  عبد الحنان  سلفی کی مرتب شدہ  ہے  یہ کتاب  بستی  وگونڈہ میں میاں صاحب کے تلامذہ اور ان کے فیض یافتہ علماء وصلحاء کی دعوت واصلاح کی سنہری کڑیوں کو جوڑنے اور ان کے  تابندہ نقوش کو نمایاں کرنے کےسلسلے میں ایک قابل قدر کاوش ہے۔یہ کتاب دراصل مصنف کی طرف سے ایک علمی سیمینار میں پیش  کے  گئے  مقالہ کی کتابی صورت ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کلمات ناشر

11

مقدمہ کتاب

14

تقریظ وتبریک بعنوان(تحریک اہل حدیث ہندکی روشن تاریخ)

27

تاثرات

34

عرض مرتب

37

اصلاح بستی وگونڈہ میں دعوت واصلاح کےاہم عناصر

 

اس خطہ کےناگفتہ بہ حالات اوریہاں دعوت واصلاح کاآغاز

45

(الف)مولاناسیدجعفرعلی نقوی

47

(ب)مولانامحمداسحاق محدث بانسوی

50

ج)مولانامحمداظہرشاہ بہاری

52

د)میاں سیدمحمدنذیرحسین محدث دہلوی کےتلامذہ

55

میاں صاحب سےبراہ راست کسب فیض کرنےوالےاس خطہ کےتلامذہ

 

مولانابخش بسکوہری

60

مولاناعباداللہ یوسف پوری

62

مولاناعبدالرحمن ڈوکمی

65

مولانانوراللہ

69

مولانامحمد حسین

71

مولاناعبدالستار بسکوہری

72

مولانا فہیم اللہ خاں

72

مولانا احمد علی

76

مولاناحافظ لعل محمدبانسوی

76

مولاناعظیم اللہ نیپالی

77

میاں صاحب کےبیرونی تلامذہ جنہوں نےاس خطہ کو اپنی تعلیمی دعوتی سرگرمیوں کامرکزبنایا

 

علامہ محمد عبدالرحمن محدث مبارکپوری

80

علامہ عبدالسلام مبارکپوری

87

مولاناسلیمان موی

88

مولاناشاہ عین الحق پہلواروی

90

مولانا ابوالحسنات محمد دبکاوی

91

مناظر اسلام شیخ الاسلام علامہ ابوالوفاثناءاللہ امرتسری

93

مولاناابولقاسم محمدسیف بنارسی

97

مولانامحمد یوسف شمس فیض آبادی

98

مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی

99

مولنامحمد سعید محدث بناری

99

مولانا محمد جوناگڈھی

99

مولانا محمد ابراہیم میرسیالکوٹی

99

مولانا محمد بشیرشہسوانی

99

مولانا عبدالتواب علی گڈھی

100

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52533
  • اس ہفتے کے قارئین 86361
  • اس ماہ کے قارئین 1703088
  • کل قارئین111024526
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست