مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا

  • نام : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا
  • ملک : ممبئی انڈیا

کل کتب 2

  • 1 #5664

    مصنف : عبد المنان عبد الحنان سلفی

    مشاہدات : 4356

    اضلاح بستی و گونڈہ میں میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذہ کے دعوتی ، اصلاحی و تعلیمی اثرات

    (منگل 08 جنوری 2019ء) ناشر : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا
    #5664 Book صفحات: 130

    شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے ۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ ۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سےبھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند...

  • 2 #5801

    مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

    مشاہدات : 5896

    سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 1

    dsa (پیر 10 جون 2019ء) ناشر : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا
    #5801 Book صفحات: 378

    اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57406
  • اس ہفتے کے قارئین 91234
  • اس ماہ کے قارئین 1707961
  • کل قارئین111029399
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست