شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی (1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے ۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ ۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی سےبھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند...
رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات (روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ) کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔ لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ تحفۂ رمضان المبارک‘‘ مولانا عبد المنان الحنان السلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے انہوں نے یہ کتاب شیخ احمد عبد الرحمن الکوس کی عربی تصنیف مجالس رمضانية کی طرز پر رمضان المبارک کے تیس اسباق کی صورت میں مرتب کی ہے اور ہر درس کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کی ہے ۔ یہ کتاب عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے ۔ اس...
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی مواسم میں سےذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ عشرۂ ذی الحجہ اور قربانی‘‘مولانا عبد المنان الحنان السلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہےیہ کتاب دراصل اسی مصنف کی کتاب ’ مناسک حج عمرہ اور قربانی ‘ کا ایک حصہ ہے جس قارئین کے اسرار پر الگ سے شائع کیا گیا ہے اس کتابچہ میں عشرۂ ذی الحجہ اور قربانی کے فضائل اور احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔آمین(م۔ا)
قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت میں غرض کہ ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب’’فتنۂ قادیانیت ایک جائزہ ‘‘مولانا عبد المنان الحنان السلفی حفظہ اللہ کی مرتب شد ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ اس فتنے کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی کا تعارف اور اس کے خود ساختہ مذہب کے باطل عقائد ونظریات کا جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ کتابچہ ایک مقدمہ اور تین ابواب پر مشتمل ہے مقدمہ میں تمہید وتوطۂ کے بعد چند جھوٹے مدعیات نبوت کا مختصر تذکرہ ہے اور پھر فتنۂ قا...
دین اسلام بنیادی طور پر تین امور (صحیح عقیدہ، صحیح طریقہ پر اللہ تعالیٰ کی عبادت، حسن معاملہ اور بہتر اخلاق) پر مشتمل ہے۔کتاب وسنت میں اس سلسلہ میں متعدد نصوص مذکور ہیں جن کی روشنی میں حسن اخلاق سے آراستہ شخص کو اسلام میں اچھا اور بہتر قرار دیاگیا ہے اور اسے نبی کریمﷺ کاقریبی اور محبوب ترکہا گیاخود نبی کریمﷺ جو تمام بنی نو ع انسانیت میں سب سے اچھے تھےان کے اوصاف وشمائل میں آپ کےحسن ا خلاق کا ذکر ملتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ اسلامی کی نظر میں اچھے لوگ‘‘ مولانا عبد المنان سلفی کے ماہنامہ ’’ السراج ‘‘ جھنڈا نگر ،نیپال میں قسط وار شائع ہونے والے مضامین کی کتابی صورت ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب کو قرآنی آیات ، احادیث صحیحہ اور اقوال سلف سےمزین کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہےکہ اسلام کی نظر میں اچھے لوگ کون ہیں ان کی پہچان کیا ہےاو ران کے خصائص وامتیازات کیا ہیں اور یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے لوگ ہی سماج میں ممتاز اور باکمال ہوتے ہیں ۔(م۔ا)