سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺکے چچا ابو طالب کے بیٹے تھے اور بچپن سے ہی حضور ﷺ کے زیر سایہ تربیت پائی تھی بعثت کے بعد جب حضور ﷺ نے اپنے قبیلہ بنی ہاشم کے سامنے اسلام پیش کیا تو سیدنا علی نے سب سے پہلے لبیک کہا اور ایمان لے آئے ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ما سوائے تبوک کے تمام غزوات حضور ﷺ کے ساتھ تھے ۔ زير نظر كتاب ’’ غنیۃ الطالب فی مناقب علی ابن ابی طالب رضی اللہ ‘‘محقق دوراں علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی مرتب کردہ ہے ۔ موصوف نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب میں کتب حدیث سے صحیح احادیث کا انتخاب کر کے اس کتاب میں تحقیق و تخریج کے ساتھ جمع کر دی ۔ (م۔ا)
مقدمہ |
3 |
سبقت اسلام |
5 |
محبوت ترین کنیت |
6 |
داماد رسول ﷺ |
7 |
رسول اللہ ﷺ سے رشتہ |
9 |
سیدنا علی ؓ خلیفہ راشد ہیں |
14 |
علی و عثمان ؓ کی محبت ایک دل میں |
36 |
رسول اللہ ﷺ سیدنا علی ؓ سے راضی تھے |
76 |
رسول اللہ ﷺ کے ایسی نماز |
77 |
سورت براءت کے پیغام رساں |
81 |