#6024

مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

مشاہدات : 5214

مسنون نفلی نمازیں

  • صفحات: 121
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3025 (PKR)
(پیر 10 اپریل 2023ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد

وتر کےمعنیٰ طاق کے ہیں ۔ احادیث نبویہ کی روشنی میں امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمیں نمازِ وتر کی خاص پابندی کرنی چاہیے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ سفر و حضر میں ہمیشہ نمازِ وتر کا اہتمام فرماتے تھے، نیز نبیِ اکرم ﷺ نے نماز ِوتر پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے حتی کہ فرمایا کہ اگر کوئی شخص وقت پر وتر نہ پڑھ سکے تو وہ بعد میں اس کی قضا کرے ۔ آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو وتر کی ادائیگی کا حکم متعدد مرتبہ دیا ہے ۔ نمازِ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح ہونے تک رہتا ہے ۔ رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد پڑھ کر نماز ِوتر کی ادائیگی افضل ہے ، نبی اکرم ﷺ کا مستقل معمول بھی یہی تھا ۔ البتہ وہ حضرات جو رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد اور نمازِ وتر کا اہتمام نہیں کر سکتے ہیں تو وہ سونے سے قبل ہی وتر ادا کر لیں ۔ آپ کی قولی و فعلی احادیث سے ایک، تین، پانچ ،سات اور نو رکعات کے ساتھ نماز وتر کی ادائیگی ثابت ہے ۔ کتب احادیث وفقہ میں نماز کے ضمن میں صلاۃ وتر کے احکام و مسائل موجود ہیں ۔ نماز کے موضوع پر الگ سے لکھی گئی کتب میں بھی نماز وتر کے احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون نفلی نمازیں‘‘ محقق دوراں علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری﷾ کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب کا ٹائٹل تو ’’ مسنون نفلی نمازیں‘‘ کے نام سے ہے لیکن اس میں صرف نماز وتر کے ہی جملہ تفصیلی احکام ہیں ۔ نماز وتر کے علاوہ نفلی نمازوں کا تذکرہ نہیں ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ادارہ منہاج السنۃ النبویۃ لائبریری ،حیدرآباد ،دکن نے اس کا ٹائٹل پیج مسنون نفلی نمازیں کے نام سے بنا دیا ہے جبکہ اس میں صرف نماز وتر کے احکام و مسائل ہیں ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نماز وتر

1

نماز وتر سنت ہے

1

لطیفہ

6

وجوب وتر کے قائلین کے دلائل کا جائزہ

7

تبصرہ

8

تبصرہ

9

تبصرہ

10

نماز وتر کا وقت

16

طلوع فجر سے پہلے نماز وتر ادا نہ کر سکے تو کیا کرے ؟

21

پہلی صورت

25

دوسری صورت

26

تنبیہ

28

سفر میں وتر ادا کرنا

29

ایک رکعت وتر

30

ایک ، تین ،پانچ اور سات وتر احناف کی نظر میں

38

تنبیہ نمبر1

39

تنبیہ نمبر 2

39

تین رکعات نماز وتر

43

پانچ رکعات وتر

45

سات اور نو رکعات وتر

48

وتر کی قرات

51

وتروں کی دعا

54

فائدہ

59

قنوت وتر رکوع سے پہلے ہویا بعد میں

60

فائدہ

63

وتروں میں ہاتھ اٹھانا

65

تنبیہ

66

دعا کے بعد ہاتھ چہرے پر پھیرنا

67

وتر میں تکبیر اور رفع الیدین

68

فائد نمبر 1

69

فائدہ نمبر 2

71

تین رکعت وتر کا ثبوت

76

تین رکعت وتر کا طریقہ ادائیگی

78

پہلا طریقہ

78

تبیہ بلیغ

79

نبی اکرمﷺسے ایک سلام کے ساتھ تین وتر ثابت نہیں

81

فائدہ

84

دوسرا طریقہ

87

تنبیہ نمبر 1

91

تنبیہ نمبر 1

92

وتروں کےبعد دو رکعتوں کا ثبوت

94

تنبیہ

96

سواری پر وتر کی ادائیگی

96

سنت رسول ﷺ

96

سواری پر وتر اور صحابی رسول سیدنا ابن عمر ؓ

100

سواری پر نماز وتر کی ادائیگی اور فقہائے امت

101

سواری پر نماز وتر کی ادائیگی اور فقہ حنفی

105

سنت رسول اور حنفی تاویلات

106

تاویل نمبر 1

106

اعتراض نمبر 2

111

تنبیہ

113

اعتراض نمبر 3

118

اعتراض نمبر 4

119

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94159
  • اس ہفتے کے قارئین 306914
  • اس ماہ کے قارئین 94159
  • کل قارئین113986159
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست