#2757

مصنف : محب اللہ شاہ راشدی

مشاہدات : 4320

تائید عالم الغیب والشہادۃ الکبیر المتعال لأہل الإرسال

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7800 (PKR)
(جمعہ 31 جولائی 2015ء) ناشر : انس بن عبد الخالق السندی، کراچی

نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔ نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ اقرار شہادتین کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔اور نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ رکوع کے بعد ہاتھ باندھنےیا چھوڑنے کا ہے۔بعض اہل علم کے خیال ہے کہ رکوع سے پہلے والے قیام کی طرح رکوع کے بعد والے قیام میں بھی ہاتھ باندھے جائیں گے جبکہ بعض کا خیال ہےکہ رکوع کے بعد ہاتھ نہیں باندھے جائیں گے،بلکہ کھلے چھوڑ دئیے جائیں گے۔ زیر تبصرہ کتاب "الشھادۃ الکبیر المتعال لاھل الارسال" پاکستان کے معروف عالم دین محترم ابو القاسم سید محب اللہ شاہ راشدی صاحب﷫ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے رکوع کے بعد ہاتھ چھوڑنے کا موقف اختیار کیا ہے اور اس پر متعدد دلائل دئیے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک کتاب بنام "نیل الامانی وحصول الآمال" لکھی تھی ،جس کے جواب میں محترم مولانا شاہ بدیع الدین راشدی صاحب ﷫نے اپنی کتاب " القنوط والیأس لأھل الارسال من نیل الامانی وحصول الآمال "لکھ ڈالی اور سید محب اللہ شاہ راشدی﷫ کے موقف کی تردید کرتے ہوئے رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والے موقف کو اختیار کیا۔چنانچہ سید محب اللہ شاہ صاحب نے ان کی اس کتاب کے جواب میں اپنی یہ کتاب لکھی جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔رکوع کے بعد ہاتھ چھوڑنے کے حوالے سے حافظ عبد اللہ بہاولپوری صاحب ﷫ کی ایک کتاب بھی پہلے اپلوڈ کی جا چکی ہے۔ چونکہ دونوں مصنف ہی اہل حدیث ہیں اور یہ دونوں موقف ہی علمی اور اجتہادی محنت پر مشتمل ہیں،لہذا ہم نے دونوں کتابیں ہیں اپلوڈ کر دی ہیں تاکہ اہل علم دونوں کا مطالعہ کر کے کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔ اللہ تعالی دونوں مولفین کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

اس کتاب کی فہرست نہیں ہے۔

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51785
  • اس ہفتے کے قارئین 580927
  • اس ماہ کے قارئین 368172
  • کل قارئین114260172
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست