#6679

مصنف : محمد فہد حارث

مشاہدات : 3043

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں سفرنامہ

  • صفحات: 537
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21480 (PKR)
(پیر 11 اپریل 2022ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز

زندگی ایک سفر ہے  اورہر شخص مسافر ہے  مگر زندگی اس سفر کےدوران کئی ملکوں اور شہروں کے بھی انسان کوبہت سفر کرنا پڑتے ہیں۔ یہ سفر بعض اوقات تعلیم کے لیےاور کبھی رزق کمانے یا تجارت کی غرض سے ہوتے ہیں۔ بعض لوگ سیروسیاحت کے لیے  اور بعض اعزہ واقارب کی ملاقات کے لیے بھی ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں بھی سفرکرنے اور دنیا کو دیکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔اردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا  انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان  دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں  سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم  ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ  سے قدیم دور کے  انسان کی زندگی  کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں  جو انسان کی اپنی عملی زندگی  میں کام آتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں‘‘ فہد حارث صاحب کے 31؍ ممالک  کے سفر کی رودا پر مشتمل ہے ۔ فہدحارث صاحب اپنے اسفار کی روداد پہلے فیس بک  پبلش کی تھی بعد ازاں  شبہاز عالم انصاری صاحب نے  فہد حارث صاحب کے ان اسفار کوافادۂ عام کے لیے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

7

عرض مرتب

9

انڈونیشیا بالی میں پہلا دن

13

انڈونیشیا میں تیسرا دن

16

انڈونیشیا بالی میں چوتھا دن

22

کاسا بلانکا اور مسجد الحسن الثانی

29

طنجہ طارق بن زیاد کا شہر

36

ہرقل کا غار اور دو بحروں کا سنگم

46

مراکش مسلم مغرب کا تہذیبی و ثقافتی امین

54

مراکش کے بربرقوم اور کوہ اطلس کا پہاڑی سلسلہ

75

مراکش میں آخری دن

86

مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں پہلا دن

114

مسائی مارا

123

لیک نایواشا کینیا میں آخری دن

133

سیشلز115 جزیروں پر مشتمل ملک

140

عمان اردن

150

نبطسیوس کا شہر پیٹر

172

وادی رم اور بحر المیت اردن

190

اصحاف کہف کا غار یعنی کہف الرقیم

201

دبئی میریگل گارڈن

210

آذر بائیجان

223

باکو کا قدیم فصیلی شہر

231

قبالا ہل اسٹیشن

250

ڈنمارک

258

بیلجئیم

268

اٹلی

281

ناروے

283

سوئیڈن

286

الحمراء جنت نظیر

296

قرطبہ کی جامع مسجد

312

بحرین

338

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39920
  • اس ہفتے کے قارئین 226996
  • اس ماہ کے قارئین 801043
  • کل قارئین110122481
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست