محمد اختر صدیق

  • نام : محمد اختر صدیق

نام : اخترصدیق ۔

ولدیت: ان کےگرامی کانام محمدصدیق ہے۔

ولادت:

اخترصدیق صاحب کی ولادت اوکاڑہ شہرکےقریب واقع حویلی لکھاکےایک گاؤں چور مانکہ میں ہوئی ۔ تحصیل دیپالپور اورضلع اوکاڑہ ہے۔

خاندانی پس منظر:

ان کےوالدگرامی ایک سکول ٹیچرتھے۔اورگاؤں کی مسجد میں امام بھی تھےان کاخاندان تقریبا 2اڑھائی سوسال سےگاؤں کی مسجد کی امامت کی خدمات سرانجام دےرہاہے۔ان کےوالدصاحب سےپہلےان کےنانا مسجدکےامام تھےوہ بریلوی مکتبہ فکرسےتعلق رکھتےتھےان کےوالد بھی بریلوی تھےلیکن پھر65ء میں 211۔32 میں ان کی تعنیاتی ہوئی وہاں ایک عالم دین تھےغالباان کانام عبدالرحمن تھا۔انہوں نےجب یہ دیکھا کہ یہ ٹیچر ختم ،ساتے،چالیسویں میں شامل ہوتااورکرواتا ہےتوانہوں نےان کوسمجھایااورکہاان کاوجود شریعت میں نہیں ہےپھران کےوالدنےتحقیق کی اور مختلف جگہوں سےبریلوی مکتبہ فکرکےمدارس سےجواب طلب کیا مگرکہیں سےبھی جواب نہ ملا ۔اس کےبعد 74ءمیں حج پرگئے تووہاں کاماحول دیکھااٰمین اوررفع الیدین دیکھا تویہ تھوڑےتبدیل ہوگئےپھر کعبہ کےاندرروروکردعائیں کیں کےاللہ سیدھی راہ دکھلادے کہتےہیں کہ اس کےبعدان کوایک خواب آیاخواب میں کیادیکھتےہیں کہ گاؤں کی مسجدمیں امامت کروارہاہوں گےگلی میں کچھ لوگ آتےہیں احرام پہنےہوئےاوران میں ایک لمباساآدمی بھی ہےاس نےاونچی ساری اٰمین کہی ہےاورکہاکہ اس کوبتادوکہ رفع الیدین بھی نبی کریم کی سنت ہےاتناکہہ کرآگاچلےگئےاورپھرخواب کی تعبیرپوچھی توبتلایاگیاکہ صحابہ میں حضرت عمرکاقدلمباتھا۔برحال اس کےبعدیہ اہل حدیث ہوگئے۔پھرآپ نےگاؤں والوں کوبتلایاکہ میں اہل حدیث ہوگیااوراگرتم مجھےامام رکھناچاہتےہوتوٹھیک ورنہ تم جوامام لےکرآؤگےاس کےپیچھےنمازیں پڑھتا رہوں گالیکن بعض فتوی کی وجہ سےاوراختلاف کی وجہ سےگاؤں چھوڑدیااورشہرحویلی لکھاآگئےحویلی لکھامیں بھی آپ کی پوسٹنگ ہوئی تھی بطور ٹیچربرحال 6ماہ کےبعدگاؤں کےلوگ آئےاورکہاکہ آپ آجائیں گاؤں میں اورنمازیں پڑھائیں مگر آپ وہابیت کی تبلیغ نہیں کریں گے۔گاؤں چلےگئےمگرپھروہی مخالفتیں اورجھگڑے گاؤں کانمبردار جسکانام حاجی نمبردارنےتومخالفت اورمخاصمت کی جنگ میں اتنی شدّت اختیارکی ان کےوالد محمدصدیق پرقاتلانہ حملہ کروایامگراللہ تعالی نےبچالیا۔برحال آپ دل جمعی سےاورثابت قدمی سےدین کی خدمت میں مصروف کاررہے۔اورآج تقریبا45سال کی محنت اورکوشش کےبعدگاؤں  کےاندر اکثرگھراہل حدیث ہوچکےہیں ۔ان کےوالدنےاس عرصہ کےدوران مسجدسےکبھی ایک روپیہ بھی نہیں لیا یہ انکا خاصہ ہےکہ مفت اللہ کےدین کی خدمت سرانجام دی۔اخترصاحب کے6بہن بھائیوں میں سے 5نےدینی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ایک چھوٹابھائی زبان کی لکنت کی وجہ سےتعلیم حاصل نہیں کرسکا۔

تعلیم وتربیت :

ابتدائی تعلیم وتربیت اپنےوالدمحترم سےحاصل کی اورمیٹرک کےبعد دینی تعلیم  کے لیے اپنے والدمحترم کی خواہش    پہ   آ پ جامعہ رحمانیہ لاہورمیں چلےآئےاوریہاں 7سالہ کورس مکمل کیادوران تعلیم ایک واقعہ قابل ذکرہےکہ دوران تعلیم میں ان کی پوسٹنگ ایک سرکاری سکول میں بطورٹیچرہوگئی اوریہ چھوڑکرچلےگئےمگرپھرحافظ ثناءاللہ مدنی صاحب ﷾اوراپنی والدہ محترمہ کےسمجھانےبجھانےپر سکول کی نوکری کوچھوڑکردوبارہ جامعہ آئےاورتعلیم مکمل دوران تعلیم ایف اے بےاے اورفاضل عربی کےامتحانات اعلی نمبروں سےپاس کیے اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سےattc  کاامتحان بھی پاس کیا۔اس کےبعد ان کاداخلہ مدینہ یونیورسٹی میں ہوگیااورآپ نےوہاں تعلیم حاصل کی تعلیم کےخاتمہ پرآپ کا داخلہ ڈپلومہ فی سیاسۃ والقضا ء میں ہوااورآپ  نے وہ ڈگری حاصل کی ۔

اساتذہ:

 اپنےتعلیمی سفرمیں جن اساتذہ سےآپ نےاپنی علمی پیاس بجھائی ان کےنام درج ذیل ہیں ان میں بعض اساتذہ وہ ہیں جن کےآ پ باقاعدہ شاگرد تونہیں رہےلیکن ان سے آپ کی ملاقا ت ہےسوال جواب کیے ہیں اروعلمی فائدہ حاصل کیاہے۔

جامعہ رحمانیہ میں اساتذہ :

1۔مولاناشفیق مدنی صاحب﷾ 2۔مولاناعبدالرشیدخلیق صاحب﷾ ۔

3۔مولانااسحاق زاہدصاحب﷾ 4۔قاری عبدالحلیم صاحب ﷾۔

5۔عبدالقوی لقمان صاحب۔﷾6۔مولانا طاہرمحمودصاحب ﷾۔

7۔مولانا عبدالستارصاحب۔﷾8۔مولانارحمت اللہ صاحب ﷫۔

9۔حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب ۔﷾10۔مولاناعبدالسلام صاحب ۔

11۔مولاناعبدالسلام فتح پوری﷫ 12۔مولانارمضان سلفی صاحب ۔﷾

13۔مولاناعبدالرحمن مدنی صاحب۔﷾14۔مولانا عبدالرشیدراشدصاحب ۔

جامعہ اسلامیہ میں استاد:

1۔عبدالمحسن العبادصاحب 2۔شیخ سلیمان الراحیلی ۔

3۔شیخ عارف شمرانی یہ البانی کےشاگردتھے۔

4۔شیخ رجاء عابدصاحب ۔

جن سےآپ نےاستفادہ کیا:

1۔شیخ عثیمین  2۔حسین عالی شیخ  3۔ابو بکرالجزائری (پاکستانی عالم )۔

4۔زبیرعلی زئی صاحب﷫ 5۔عبدالمنان نورپوری  واسعہ ۔

یہ وہ حضرات تھےجن سےآپ نےعلم کےبےمثل بےمول موتی حاصل کیے۔

درس وتدریس:

مولانااخترصدیق کی تدریسی خدمات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔جامعہ اسلامیہ لاہور 3سال  2۔عبداللہ بن مسعود اسلامک سینٹرجوہرٹاؤن 3سال          3۔جامعہ خدیجہ الکبریٰ میں بھی آپ تدریس فرماتےرہےہیں ۔

4۔اس کےبعد آپ ریاض (سعودی عرب)چلےگئےاوروہاں اسلامک سنٹرمیں بطورمدرس کام کررہےہیں۔

تصانیف :

مولانااخترصدیق صاحب نےبعض کتابوں کےتراجم کیے ہیں اور بعض خود تصنیف فرمائیں ہیں۔ان میں سےچندایک کےنام درج ذیل ہیں۔

1۔استخارہ احکام مسائل 2۔بسنت اسلامی ثقافت اورتوہین رسالت 3۔تماکونوشی کی حرمت 4۔خواب اور تعبیر 5۔خواتین اورشاپنگ  6۔سلام اورمصافحہ کےفضائل اورمسائل  7۔غیراسلامی تہوارتاریخ ،حقائق ،مشاہدات ۔

8۔مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں 9۔ٹیلیفون اورموبائل کااستعمال آداب،فوائد،نقصانات  10۔پریشانیوں سےنجات 11۔رسم نکاح اورشریعت کی مخالفت (عبدالعزیزبن باز کی کتاب کاترجمہ)۔

12۔سنت مطہرہ اورآداب مباشرت (ناصرالدین البانی کی کتاب کاترجمہ )۔

13۔شرح عقیدہ واسطیہ سوالاجوابا(ابن تیمیہ کی کتاب کاترجمہ)۔

حوالہ: مولانااخترصدیق صاحب بواسطیہ ھاتف و کتاب وسنت ڈاٹ کا م۔

کل کتب 11

  • 1 #159

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 20618

    بسنت اسلامی ثقافت اور توہین رسالت

    (منگل 05 جنوری 2010ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #159 Book صفحات: 55

    ہمارے بہت سارے نام نہاد دانشور ایک عرصے سے  اس بات کا اعلان کرتے چلے آرہے ہیں کہ بسنت ایک خالص موسمی اور علاقائی تہوار ہے جس کا مذہب کے ساتھ دور کا بھی تعلق  نہیں ہے- اس دعوے کی حقیقت کیا ہے آئیے ملاحظہ کرتے ہیں مولانا اختر صدیق صاحب کی اس کتاب میں-مولانا نے کتاب کے شروع میں بسنت کا مکمل تعارف کرواتے ہوئے بسنت کی ابتدا اور تاریخ  پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے جس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ یہ خالص ہندوانہ مذہبی تہوار ہے جو کہ گستاخ رسول ''حقیقت رائے'' کی یاد میں منایا جاتا ہے-بسنت نے پاکستانیوں کی زندگی میں کیا گل کھلائے ہیں اوراس کی وجہ سے  انہیں کس قدر جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا اس کی تفصیل بھی آپ کو اس کتاب میں پڑھنے کوملے گی-کتاب کے آخر میں بسنت کے حق میں دلائل کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے بسنت کے خلاف عوام الناس کے بیانات کو قلمبند کیا گیا ہے-

     

  • 2 #166

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 25771

    استخارہ احکام و مسائل

    (ہفتہ 20 جون 2009ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #166 Book صفحات: 32

    بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی معاملے میں مختلف وجوہات کی بناء پرکوئی فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں پاتا-ایسی صورت میں انسان کوچاہیے کہ وہ دو رکعت نماز ادا کر کے اللہ تعالی سے استخارہ کرے تاکہ پریشان کن صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے-مصنّف نے اس مختصرسے کتابچہ میں استخارہ کے تمام  شرعی احکام ومسائل سے آگاہی فراہم کی ہے-استخارہ کی فضیلت واہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی حکمت اور آداب پر روشنی ڈالی گئی ہے- اس کے بعد استخارہ کا مکمل طریقہ ذکرکرنے کے ساتھ ساتھ  استخارہ کے فوائد پر اپنی آراء کا اظہار کیا گیا ہے –اس کے علاوہ استخارہ سے متعلق دیگر مسائل جن میں استخارہ کا وقت،کیا استخارہ کے کے بعد خواب آنا ضروری ہے؟ اور استخارہ کے بعد انسان کیا کرے؟جیسے مسائل شامل ہیںدورِحاضر میں ٹی وی پروگرامز اور دیگر ذرائع سے استخارہ کا لوگوں کے اذہان میں غیر شرعی مفہوم ٹھونسا جا رہا ہے۔ یہ کتابچہ کتاب و سنّت کی درست راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

  • 3 #1104

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 22466

    تمباکو نوشی کی شرعی حیثیت

    (اتوار 21 اکتوبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1104 Book صفحات: 42

    فی زمانہ تمباکو نوشی کی وبا بہت عام ہو رہی ہے صرف پاکستان میں روزانہ ہزاروں نئے سگریٹ نوشوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ شاید ہمارے ہاں علمائے کرام کا اس نشے کو شدو مد سے تنقید کا نشانہ نہ بنانا ہے۔ زیر تبصرہ مختصر سا کتابچہ اسی سلسلے میں تالیف کیا گیاہے۔ کتابچہ کے مؤلف مولانا اختر صدیق صاحب نے کتابچہ میں سب سے پہلے تمباکو نوشی کی شرعی حیثیت واضح کی ہےپھر تمباکو نوشی کے فوائد و نقصانات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ لوگ تمباکونوشی کا شکار کیوں ہوتے ہیں اس کے محرکات کا تذکرہ ہے تو وہیں اسلامی معاشرہ پر اس کے اثرات کو بھی مختصراً بیان کیا گیا ہے۔ مسلمان علما کے فتاوی جات، ڈاکٹر حضرات کے تاثرات ذکرکرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمباکونوشی سے چھٹکارا پانے کے کی تراکیب بھی کتاب کا حصہ ہیں۔(ع۔م)
     

  • 4 #1153

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 26714

    مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں

    (اتوار 11 نومبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1153 Book صفحات: 324

    افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیا ہے۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں جس کا حل شریعت نے بہت احسن انداز میں پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے لوگ شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں‘ میں یہی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک اسلامی خاندان کس طرح شریعت سے رہنمائی حاصل کر کے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے؟ یہ کتاب عرب و عجم کے جید علمائے کرام کے خاندانی نظام پر دئیے گئے فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا سلیس اردو ترجمہ اور ان کو ترتیب مولانا اختر صدیق صاحب نے دیا ہے۔ اس میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت، میاں بی...

  • 5 #1244

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 21499

    خواتین اور شاپنگ

    (بدھ 19 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1244 Book صفحات: 34

    اللہ تعالیٰ نے خواتین کے لیے بہترین مقام ان کا گھر قرار دیا ہے۔ لیکن شریعت نے ضروری کاموں کے سلسلہ میں انھیں گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت دی ہے۔ انہی ضروری کاموں میں ایک بازار جانا اور خریداری کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں ہماری بہت سی بہنوں کا انداز ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت بے باکانہ ہوتا چلا جا رہا ہے، چھوٹی چھوٹی ضرورت کے لیے بازار جانا معمول بن گیا ہے، حالانکہ ایک ہی وقت میں بازار جا کر ضروری چیزیں خریدی جا سکتی ہیں۔ اور تو اور ہماری بہت سی بہنیں اپنی کلائیاں غیر محرم مردوں کے ہاتھوں میں دے کر چوڑیاں چڑھانے میں مصروف نظر آتی ہیں اس کے علاوہ ایک ناشائستہ حرکت خاص طور پر عید کے دنوں میں یہ دیکھنے میں آتی ہےکہ مہندی لگوانے کے لیے بھی مرد حضرات کا چناؤ کیا جاتا ہے۔ بہر حال اس سلسلہ میں خواتین کو دینی تعلیمات کو یکسر فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ زیر مطالعہ کتابچہ بھی مولانا اختر صدیق نے اسی مقصد کے تحت تالیف کیا ہے کہ خاتون اسلام کو شاپنگ سے متعلقہ دینی احکامات سے آگاہی دی جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے بہت سے اہم امور کی طرف اشارہ کیا ہے جن کا اگر خواتین اہتمام کریں تو بہت ساری خرابیوں سے بچا جا س...

  • 6 #1245

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 26526

    خواب اور تعبیر

    (جمعرات 20 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1245 Book صفحات: 50

    عام زندگی میں ہر انسان کو خوابوں سے واسطہ رہتا ہے جہاں انسان اچھا خواب دیکھ کر خوش ہوتا ہے وہیں برا خواب دیکھ کر پریشان بھی ہو جاتا ہے۔ خوابوں سے متعلق مناسب شرعی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگ فقط نیند میں نظر آنے والے واقعات پر کچھ غیر شرعی افعال سرانجام دینے لگتے ہیں۔ بہر حال شریعت مطہرہ نے اس سلسلہ میں بھی انسان کی کامل رہنمائی فرمائی ہے۔ پچاس کے قریب صفحات پر مشتمل زیر نظر کتابچہ میں مولانا اختر صدیق نے اسی شرعی رہنمائی کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا ہے۔ مولانا موصوف فاضل مدینہ یونیورسٹی اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے سابق استاد ہیں۔ کتابچہ کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے پہلے حصہ میں خواب کے آداب، اقسام اور خواب سے متعلقہ شرعی رہنمائی کا تذکرہ ہے جبکہ دوسرے حصہ میں اچھے اور بہترین خواب کے اسباب، کیا اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا جا سکتا ہے؟ نبی کریمﷺ کو خواب میں دیکھنا کیسا ہے؟ جیسے مباحث پیش کیے گئے ہیں۔ خوابوں سے متعلقہ شریعت کی عام تعلیمات سے واقفیت کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔(ع۔م)
     

  • 7 #1250

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 21592

    پریشانیوں سے نجات

    (منگل 25 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1250 Book صفحات: 82

    ہر انسان کو زندگی میں متعدد مقامات پر ایسے سانحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ا س کے لیے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اور جن کی وجہ سے وہ غمگین اور پریشان ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور ایسے افعال کے مرتکب ہو جاتے ہیں جن سے شریعت نے اجتناب کا حکم دیا ہے۔ دین اسلام نے اس سلسلہ میں بہت جامع احکامات دئیے ہیں جن میں انسانی نفسیات کا پاس وو لحاظ کیا گیا ہے اور جو فطرت کےعین مطابق ہیں۔ غموں اور تکلیفوں کے سلسلہ میں اگر شرعی احکامات کو سامنے رکھا جائے تو یقین مانیے بہت سے عرصہ دراز سے لا ینحل مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک سنجیدہ کاوش ہے جس میں محترم اختر صدیق صاحب نے پریشانیوں اور غموں سے نبرد آزما ہونے اور ان سے چھٹکارا پانے کےستائیس کے قریب علاج رقم کیے ہیں۔ دراصل شیخ صالح المنجد نے اسی موضوع پر ’علاج الہموم‘ کے نام سے ایک مختصر کتابچہ تالیف کیا تھا جس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے مولانا نے اس میں بہت سارے اضافہ جات اور مناسب ترمیم کے بعد اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا ہے۔کتاب کا اسلوب اور زبان کا استعمال سا...

  • 8 #1261

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 26006

    ٹیلی فون اور موبائل کا استعمال آداب، فوائد، نقصانات

    (پیر 08 اکتوبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1261 Book صفحات: 122

    گزشتہ چند سالوں سے ٹیلیفون اور موبائل کی دنیا میں زبردست انقلاب آیا ہے۔ موبائل فون اور کنکشن بے انتہا سستے ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ملک پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ٹیلیفون بے شبہ ایک جدید ٹیکنالوجی اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے بعض اخلاقیات کا ملحوظ رکھا جانا بہت ضروری ہے۔ لیکن موبائل  فون کمپنیوں کے کال اور میسجز کے نت نئے پیکجز کے باوصف بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مولانا اختر صدیق صاحب نے پیش نظر کتابچہ اسی وجہ سے تالیف کیا ہے کہ لوگوں کو موبائل اور ٹیلیفون کے غلط استعمال سے بچا کر اس نعمت سے استفادے کی طرف راغب کیا جائے۔ انھوں نے کتاب میں ٹیلیفون اور موبائل پر گفتگو کے آداب ذکر کیے ہیں اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ موبائل کا غلط استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل پر معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنسانے والوں کو طریقہ واردات اور ان کے علاج کو شامل کتاب کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے استعمال کے چند خاص آداب ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ بعض حقیقی و...

  • 9 #1265

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 21411

    غیر اسلامی تہوار تاریخ، حقائق، مشاہدات

    (منگل 02 اکتوبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1265 Book صفحات: 194

    مسلم معاشروں کو اخلاقی بگاڑ کا شکار کرنے کے لیے مغرب نے ایسے درجنوں تہوار مستعار دے دئیے ہیں جن کا اسلامی تہذیب و ثقافت کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ لیکن ہمارے نام نہاد مسلمان شد ومد کے ساتھ ان مغربی تہواروں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دینِ اسلام تفریح اور کھیلوں کا مخالف نہیں ہے لیکن تفریح کے نام پر اباحیت پسندی کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں مولانا اختر صدیق نے انھی مغربی تہواروں کا اپنے مخصوص انداز میں تذکرہ کیاہے جو مسلم معاشروں میں بھی رواج پاچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نےبسنت، ویلنٹائن ڈے، خواتین کاعالمی دن اور اپریل فول وغیرہ جیسے تہواروں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ مصنف نے تہواروں کی تاریخی اور شرعی حیثیت کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔ چند اہل قلم اور فکر مند دانشوروں کے آرٹیکل بھی شامل کتا ب ہیں۔ تمام دلائل باحوالہ نقل کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 10 #2323

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 12488

    سلام اور مصافحہ کے فضائل و مسائل

    (منگل 24 فروری 2015ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #2323 Book صفحات: 36

    دنیا میں بسنے والےتمام لوگ ملاقات کے وقت اپنے اپنے مذہب ، تہذیب وتمدن اور اطوار اوخلاق کی بنا پر ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہیں ۔دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں۔ اسلام نے ملاقات کے وقت’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ او رجواباً وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے ۔  نبی کریم ﷺ نے  فرمایا ہے :’’ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پر حق ہے کہ  وہ اس کے سلام کا جواب دے (صحیح بخاری) سلام کے  جہاں اللہ  تعالیٰ کی رحمت طلب کرنے کے لیے  دعائیہ کلمات ہیں  وہاں آپس میں محبت واخوت بڑھانے کا ذریعہ اوراجنبیت کو ختم کرنے کا  باعث بھی ہیں۔مسلمانوں کا آپس ملاقات کے وقت زبان سےسلام کہنے کے ساتھ ہاتھ سے مصافحہ کرنا  ایسی عظیم سنت ہے  کہ اس پر عمل کرنے سے  دل سے حسد ،بغض، اور کینہ  وغیرہ دورہو جاتاہے زیر نظر کتابچہ ’’سلام اور مصافحہ کے فضائل ومسائل‘‘ محترم  مولانا  محمداختر صدیق﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی  و جام...

  • 11 #5099

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 6094

    پریشانیوں سے نجات ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 30 دسمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5099 Book صفحات: 81

    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے اور ان کو مختلف شریعتیں دے کر مبعوث فرمایا گیا جو کہ اپنے دور کے اعتبار سے بہترین تھیں‘مگر دراصل یہ اسلام کے تدریجی مراحل تھے۔پھر آخر میں رسولِ رحمتﷺ مبعوث ہوئے تو اسلام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو کر تکمیل کے مراحل بھی طے کر گیا۔جب دین اپنی تکمیل کو پہنچا تو اب اہل دنیا سے تقاضا تھا کہ وہ سرتاپا اور مکمل طور پر اسلام میں داخل ہو جائیں  اور اسلام کو سیکھیں‘اور اُس کے شب وروزِ زندگی میں اسلام کے تقاضے کیا ہیں اور اسلام کا اِس سے مطالبہ کیا ہے؟۔تو یقینا یہ سب کچھ جاننے سے پریشانیوں سے نجات ممکن ہوتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پریشانیوں سے نجات‘‘محمد اختر صدیق کی ہے۔ جو کہ چند صفحات پر مشتمل ایک چھوٹا سا عربی کتابچہ  ’’علاج الھموم‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔گویا کہ غموں ، پریشانیوں، دکھوں اور مصائب کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب عام اور خاص کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور اس کتا...

کل کتب 6

  • 1 #153

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 62030

    سنت مطہرہ اور آداب مباشرت

    (پیر 04 مئی 2009ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #153 Book صفحات: 88

    یہ کتاب دراصل محدث نبیل علامہ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ کی عربی تصنیف "آداب الزّفاف فی السّنۃ المطھّرۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب انہوں نے اپنے ایک دوست کی شادی کے موقع پر تحریر فرمائی ہے۔ اس میں انہوں نے وقت کی قلت کے باعث فقط ان مسائل پر قلم اٹھایا ہے جو سہاگ رات سے قبل اور بعد میں پیش آمدہ ہیں۔ اسی طرح مباشرت کے آداب کا تذکرہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔ ان کی یہ کوشش اس بناء پر بہت خوش آئند ہے کہ انہوں نے ایک ایسے موضوع پر قلم اٹھا کر لوگوں کیلئے کتاب و سنت کی راہنمائی مہیا کی ہے جس پر لاتعداد مخرب الاخلاق کتابچے، رسائل و جرائد اور مضامین زیر گردش ہیں۔ شیخ موصوف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالٰی کا مقدس کلام اور رسول رحمت ﷺ کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔ یہ کتاب اس لحاظ سے  بھی انتہائی مفید ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس سے مناسب رہنمائی لے سکتے ہیں کیونکہ ہمارے برصغیر میں ایسے مسائل کے متعلق سوال کرتے ہوئے عموماً لوگ جھجک محسوس کرتے ہیں۔

    مزید مطالعہ۔۔۔

  • 2 #1605

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 7636

    رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

    (جمعرات 01 مئی 2014ء) ناشر : مرکز الامام ابن تیمیہ للبحوث العلمیہ، کراچی
    #1605 Book صفحات: 32

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز او رشیخ صالح العثیمین  کے ایک عربی رسالہ کاترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے شادی بیاہوں پر رواج پائے جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے کہ بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سےان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہار رہے ہیں ۔حقیقت ہے یہ کہ ظاہر ی طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ ا یسے بے...

  • 3 #1674

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 12644

    شرح عقیدہ واسطیہ سوالا جوابا

    (جمعہ 06 جون 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1674 Book صفحات: 249

    عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ''عقیدہ واسطیہ''بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امام ابن تیمیہ کی اس کتاب کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ وفاق المدارس السلفیہ میں الشیخ خلیل ہراس کی شرح شامل نصاب ہے۔زیرنظر کتاب''شرح عقیدہ واسطیہ سوالاً جواباً''شیخ عبد العریز السلمان کی عربی کتاب''الاسئلة والاجوبة الاصولية على العقيدة الواسطية''کا اردو ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت محترم مولانا محمد اختر صدیق...

  • 4 #6561

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 4325

    عظمت اہل بیت علیہم السلام

    (جمعرات 09 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6561 Book صفحات: 431

    اہل  بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان  ہے  اس لیے کہ اس مسئلہ کی  بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ  پر مستقل رسائل  تصنیف کیے  ہیں  جس  میں  انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے  چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے  مطابق اہل  بیت سے  محبت رکھناجزو ایما ن ہے  اور  کسی طرح کے  قول وفعل سے  ان کوایذا دینا حرام ہے۔ زیر نظر کتاب’’عظمت اہل بیت  ‘‘ ڈاکٹر  ناصر بن عبد الرحمن  بن ناصر الحمد کے  ڈاکٹریٹ کےتحقیقی مقالہ  کی کتابی  صور ہے۔مقالہ نگار  نے  اس  علمی وتحقیقی مقالہ کوتین فصلوں میں تقسیم کر کے  اس میں  اہل بیت کے مقام  ومرتبہ ، اہل بیت کون  ہیں ؟اہل بیت کےمتعلق صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم اور اہل سنت کا عقیدہ، اہل بیت کے عمومی اور خصوصی فضائل ومناقب کو     پیش کیا ہے ۔فاضل دوست  محمد اخترصدیق  حفظہ اللہ(...

  • 5 #7348

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 1733

    عقائد اہل السنہ

    dsa (بدھ 14 اگست 2024ء) ناشر : مرکز احیاء تراث آل البیت
    #7348 Book صفحات: 760

    احباش ایک باطل گمراہ کن فرقہ ہے جو کہ عبداللہ الحبشی کی طرف منسوب ہے۔ اس فرقے کا مقصد مسلمانوں کے عقائد میں بگاڑ پیدا کرنا مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور بنیادی مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ حبشہ کے شہر ہرر سے نسبت کی وجہ سے یہ الہرری بھی کہلاتے ہیں۔ الحبشی نے لبنان میں مشرکانہ عقائد اور جہمیہ فرقہ کے مسلک کے تحت اللہ تعالیٰ کی صفات میں تاویل والے افکار کے ذریعے اس قدر فتنہ برپا کیا کہ اسے ’’فتان‘‘ بہت بڑا فتنہ انگیز یا ’’شیخ الفتنہ ‘‘کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عقائد اہل السنۃ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن دمشقی حفظہ اللہ کی کتاب موسوعة اهل السنة في نقد اصول فرقه الأحباش ومن وافقهم في اصولهم کا اردو ترجمہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں انتہائی عرق ریزی سے فرقہ احباش کے باطل نظریات کو علمی انداز میں طشت ازبام کرتے ہوئے اہل السنۃ و الج...

  • 6 #7372

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 473

    النهي عن الإبتداع في شهر رجب

    (اتوار 08 ستمبر 2024ء) ناشر : مکتب دعوہ صناعیہ جدید ریاض
    #7372 Book صفحات: 6

    لفظ رجب ترجیب سے ماخوذ ہے کہ جس کے معنی تعظیم کے ہیں ۔ماہ رجب اسلامی سال کا ساتواں قمری مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے ،اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ سے اس کا نام ’’رجب ‘‘رکھا گیا کیونکہ عرب اس مہینے میں لڑائی سے مکمل اجتناب کرتے تھے ۔اس مہینے میں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ خاص نہیں کیا گیا جن بعض اعمال کو فضیلت کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں۔ مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی قسم کے کام کرتے ہیں مثلا صلاۃ الرغائب، نفلی روزوں کا اہتمام ، ثواب کی نیت سے اس ماہ زکوۃ دینا ،22 رجب کو کونڈوں کی رسم ادا کرنا 27 رجب کو شب معراج کی وجہ سے خصوصی عبادت ، مساجد میں چراغاں ، جلسے و جلوس کا اہتمام ،آتش بازی اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل کرنا یہ سب کام بدعات کے دائرے میں آتے ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان بن عبد اللہ الفوزان حفظہ اللہ نے زیر نظر پملفٹ ’’النهي عن الإبتداع في شهر رجب

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57674
  • اس ہفتے کے قارئین 354652
  • اس ماہ کے قارئین 1408152
  • کل قارئین110729590
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست