#2323

مصنف : محمد اختر صدیق

مشاہدات : 12394

سلام اور مصافحہ کے فضائل و مسائل

  • صفحات: 36
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 720 (PKR)
(منگل 24 فروری 2015ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور

دنیا میں بسنے والےتمام لوگ ملاقات کے وقت اپنے اپنے مذہب ، تہذیب وتمدن اور اطوار اوخلاق کی بنا پر ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہیں ۔دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں۔ اسلام نے ملاقات کے وقت’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ او رجواباً وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے ۔  نبی کریم ﷺ نے  فرمایا ہے :’’ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پر حق ہے کہ  وہ اس کے سلام کا جواب دے (صحیح بخاری) سلام کے  جہاں اللہ  تعالیٰ کی رحمت طلب کرنے کے لیے  دعائیہ کلمات ہیں  وہاں آپس میں محبت واخوت بڑھانے کا ذریعہ اوراجنبیت کو ختم کرنے کا  باعث بھی ہیں۔مسلمانوں کا آپس ملاقات کے وقت زبان سےسلام کہنے کے ساتھ ہاتھ سے مصافحہ کرنا  ایسی عظیم سنت ہے  کہ اس پر عمل کرنے سے  دل سے حسد ،بغض، اور کینہ  وغیرہ دورہو جاتاہے زیر نظر کتابچہ ’’سلام اور مصافحہ کے فضائل ومسائل‘‘ محترم  مولانا  محمداختر صدیق﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی  و جامعہ لاہور ،لاہور ) کی  کاوش ہے ۔اس کتابچہ میں انہوں نے  قرآن حدیث کی روشنی  سلام اور مصافحہ کی اہمیت وفضیلت اوراس کے  احکا م ومسائل کوبڑے احسن انداز میں بیان  کرنے کےبعد  دوہاتھوں سے  مصافحہ کرنے  کی بھی  وضاحت کی  ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ  کو عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔مصنف کتاب ماشاء اللہ ایک اچھے واعظ مترجم ومصنف ہونےکے ساتھ ساتھ  کامیاب  مدرس بھی ہیں  موصوف مدینہ یونیورسٹی  سے  فراغت کے بعد  اپنی مادرِ علمی  جامعہ لاہور الاسلامیہ ،عبد اللہ بن  مسعود اسلامک سنٹر اور لاہور میں  بچیوں کی ایک   معروف درسگاہ میں کچھ عرصہ تدریسی خدمات پیش کرنے کے  علاوہ  مجلس التحقیق الاسلامی ، اور مکتبہ اسلامیہ ،لاہور میں تحقیق وتصنیف اور ترجمہ  کا کام بھی کرتے رہے  ہیں۔ موصوف کئی کتب مکتبہ اسلامیہ کی طرف سے شائع  ہوچکی ہیں ۔ان دنوں  سعودی عرب میں  جالیات کے ادارے میں بطور واعظ  ومترجم  اپنی خدمات پیش کررہے  ہیں۔اللہ تعالیٰ  ان کے علم وعمل او رزور ِقلم میں اضافہ فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سلام و مصافحہ

 

5

سلام کا بیان

 

6

سلام کہنے کی فضیلت

 

6

سلام کو عام کرنے کی فضیلت

 

6

سلام اور اس کا جواب مسلمان بھائی کا حق ہے

 

6

سلام میں پہل کرنے والا انسان بہتر ہے

 

7

آنے والا سلام کرے

 

7

مجس سے جانے والا بھی سلام کرے

 

7

چھوٹا بڑے کو سلام کرے

 

7

گزرنے والا بیٹھے ہوئے یا کھڑے ہوئے کو سلام کرے

 

7

تھوڑے لوگ زیادہ کو سلام کریں

 

8

بچوں کو سلام

 

8

گھر میں داخل ہوتے وقت سلام

 

8

نماز پڑھنے والا سلام کا جواب اشارہ سے دے سکتا ہے

 

8

اہل کتاب کو سلام نہ کہو

 

8

اہل کتاب یہودی عیسائی کے سلام کا جواب

 

9

اگر کسی مجلس میں مسلمان اور غیرمسلم ہوں

 

9

صحابہ کرام ؓ اور سلام کا اہتمام

 

9

مصافحہ کا بیان

 

10

لفظ مصافحہ کا صحیح مفہوم

 

10

مصافحہ کی فضیلت

 

11

عورتوں سے مصافحہ

 

12

مصافحہ کی کیفیت

 

13

کیفیت مصافحہ کے متعلق احادیث کا بیان

 

13

سرور کائنات ﷺ کی بیت اور مصافحہ

 

18

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا عمل

 

20

مصافحہ کے متعلق علمائے کرام کی وضاحت

 

20

دو ہاتھوں سے مصافحہ کرنے کا ثبوت اور فضیلت

 

29

مصافحہ کے آداب

 

31

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6323
  • اس ہفتے کے قارئین 227558
  • اس ماہ کے قارئین 400662
  • کل قارئین109722100
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست