#1520

مصنف : اوسو الڈ سپنگلر

مشاہدات : 9398

زوال مغرب

  • صفحات: 500
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20000 (PKR)
(جمعہ 20 دسمبر 2013ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ  دور مغربی تہذیب اور کلچر کا دور ہے۔معاشرہ انسانی کے تمام شعبوں میں تنظیم سازی  اسی کے مطابق کی جارہی ہے۔بلکہ اس میں کچھ کجی  یا کمی رہ جائے تو غلط متصور کیا جاتا ہے۔اور اس کی اصلاح کے لیے زور بھی دیا جاتا ہے۔تمام ادارے اسی  کےمطابق پروان چڑھائے جارہے ہیں۔اسی وجہ سے مادی مفادات کا بہاؤ بھی اسی کی طرف ہے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کی باقی تہذیبوں کی طرح اسے بھی دوام نہیں مل سکتا۔انسانیت کی تاریخ نے ابھی تک اکیس سے زائد تہذیبیں دیکھیں ہیں۔ وہ سب اپنے دور میں حرف آخر سمجھی گئیں۔اور ان تہذیبوں کے موجدین نے بھی یہی نقارہ بجایا  کہ  ہم صحیفہ کائنات کی  آخری سطر ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک کہانی بن گئی ۔اسی طرح موجودہ مغربی تہذیب کے موجدین اور مقلدین اس کے سحر میں اس قدر اسیر نظر آتے ہیں  کہ وہ اس کے خلاف ایک حرف شکایت بھی سننا نہیں چاہتے۔ لیکن کچھ لوگ حقیقت بینی  کا رویہ اپنا کر اظہار صدق کی جرات کرہی دیتے ہیں۔ زیر نظر کتا ب میں مصنف نے ان اسباب  و عوامل کی طرف نشاندہی کی جو یہ بتاتے ہیں کہ موجودہ مغربی تہذیب زوال  کے  قریب ہے۔ا س سلسلے میں وہ  مختلف تہذیبی مظاہر کو  زیر مطالعہ لے کر آئے ہیں۔ اور چونکہ مصنف مغربی تہذیب کی بقا اور دوام چاہتے ہیں اس لیے وہ ساتھ ساتھ  اس طرف بھی اشارہ کرتے جاتے ہیں کہ ان خامیوں کوکیسے دور کیا جائے۔(ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ اول

 

 

باب اول جدید اور کلاسیکی ریاضی

 

9

باب دوم مطالب اعداد

 

37

باب سوم تاریخ عالم کا مسئلہ

 

65

باب چہارم عالمی تاریخ کا مسئلہ

 

81

باب پنجم عظیم کائنات

 

111

باب ششم عظیم کائنات( شمسی ، فاؤستی اور مجوسی روح)

 

123

باب ہفتم موسیقی اور صناعی  فنون صورت گری

 

142

باب ہشتم موسیقی اور صناعی ( عریانی اور پیکر تراشی)

 

162

باب نہم تمثال روح اور احساس حیات ( روح کی ہیت)

 

185

باب دہم تمثال روح اور احساس حیات (بدھ مت ، رواقیت اور اشتمالیت)

 

206

باب یازدہم فاؤستی اور شمسی فطرت علم

 

227

حصہ دوم

 

 

باب اول ابتداء اور مناظر فطرت

 

259

باب دوم ابتداء اور فطری مناظر ( اعلیٰ ثقافتوں کا طبقہ)

 

268

باب سوم باب دوم ابتداء اور فطری مناظر( ثقافتوں کے مابین روابط)

 

283

باب چہارم شہر اور باشندے ( نسلین اور اقوام ۔ روح مدنیت)

 

301

باب پنجم شہر اور باشندے ( عوام الناس ، اقوام ، نسلیں اور زبانیں)

 

314

باب ششم شہر اور باشندے ( ابتدائی ثقافتوں کے باشندے ، فلاحین اور نسل وقوم)

 

338

باب ہفتم عرب ثقافت کے مسائل ( نیم تاریخی اشکال یا تاریخی قلب ماہیت)

 

355

باب ہشتم عرب ثقافت کے مسائل ( مجوسی روح)

 

375

باب نہم عرب ثقافت کے مسائل

 

389

باب دہم ریاست ( ریاستوں کے مسائل )

 

420

باب یازدہم ریاست اور تاریخ

 

436

باب دوازدہم ریاست اور فلسفہ سیاسیات

 

465

باب سیزدہم معاشی زندگی کی عالمی ہئیت

 

476

باب چہاردہم معاشی زندکی کی عالمی ہئیت  مشین

 

490

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70696
  • اس ہفتے کے قارئین 367674
  • اس ماہ کے قارئین 1421174
  • کل قارئین110742612
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست