#2233

مصنف : قاری محمد ضیاء الدین صدیقی

مشاہدات : 7693

ضیاء القرآءت

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1675 (PKR)
(منگل 20 جنوری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ  کتاب "ضیاء القراءات"استاذ القراء قاری محمد ضیاء الدین صدیقی صاحب ﷫کی تصنیف ہے۔یہ کتاب بنیادی طور پر تین رسائل یعنی ضیاء القراءات،سراج القراءات اور تحفۃ المبتدی  پر مشتمل ہے،جن میں علم تجوید کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

3

استعاذہ اور بسملہ کا بیان

 

4

وجوب تجوید کا بیان

 

6

وقف اور وصل کا بیان

 

7

سکتہ کا بیان

 

9

صفات کا بیان

 

11

لام اللہ کا بیان

 

16

مد کا بیان

 

18

صفات حروف اور حروف کی اقسام

 

26

سراج القرات

 

29

وجوہ کا بیان

 

32

مختلف قواعد کا بیان

 

41

تحفۃ المبتدی

 

45

قراءات عشرہ کا حامل قرآن شریف

 

62

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74401
  • اس ہفتے کے قارئین 371379
  • اس ماہ کے قارئین 1424879
  • کل قارئین110746317
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست