#5170

مصنف : شیخ اسعد اعظمی

مشاہدات : 5399

عہدہ اور منصب کا اسلامی تصور

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1275 (PKR)
(اتوار 21 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے،یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گُربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا۔
زیر تبصرہ کتاب ’’ عہدہ اور منصب کا اسلامی تصور‘‘ شیخ اسد اعظمی کی ہے۔ جس میں منصب و عہدہ کی اہمیت و فضیلت  کو قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں اجاگر کیا گیا ہے۔ہر ایک عہدے دران شخص کے لئے یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔ اللہ    موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے  نافع بنائے۔ (آمین)(رفیق الرحمن)
 

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

4

تمہید

5

منصب کی ضرورت واہمیت قرآن کی روشنی میں

7

منصب کی ضرورت واہمیت احادیث نبویہ کی روشنی میں

10

اہل منصب کاانتخاب

14

جمہوری طریقہ انتخاب

17

مناصب کےاہل لوگوں کی قلت

20

منصب طلب کرنے کی ممانعت

23

منصب سےدورہنے کی تلقین

26

منصب قضاسے اجتناب کی خصوصی تلقین

31

منصب قضا سےاجتناب کےچند واقعات

33

ایک اشکال

36

انصاف وراور اہل ذمہ داروں کےفضائل

38

نیک اہل منصب کےاثرات

39

اہل منصب کےلیے کچھ ہدایتیں دعائیں وعدے اوروعیدیں

41

صاحب منصب کی تبدیلی ایک سبق آموز واقعہ

44

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29560
  • اس ہفتے کے قارئین 244885
  • اس ماہ کے قارئین 1044526
  • کل قارئین98109830

موضوعاتی فہرست