#4034

مصنف : خواجہ محمد قاسم

مشاہدات : 5210

تین طلاقیں

  • صفحات: 144
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5760 (PKR)
(جمعہ 04 نومبر 2016ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گرجاکھ، گوجرانوالہ

خاندان اسلامی معاشرے کی ایک بنیادی اکائی شمار ہوتا ہے۔ اگر خاندان کا ادارہ مضبوط ہو گا تو اس پر قائم اسلامی معاشرہ بھی قوی اور مستحکم ہو گا اور اگر خاندان کا ادارہ ہی کمزور ہو تو اس پر قائم معاشرہ بھی کمزور ہو گا۔ نکاح وطلاق خاندان کے قیام و انتشار کے دو پہلو ہیں۔ شریعت اسلامیہ میں نکاح و طلاق کے مسائل کو تفصیل سے بیان کیا گیاہے۔ پاکستان میں فقہ حنفی اور اہل الحدیث کے نام سے دو مکاتب فکر پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک امر واقعہ ہے کہ فقہ حنفی میں نکاح وطلاق کے اکثر مسائل شریعتِ اسلامیہ کی صریح نصوص کے خلاف تو ہیں ہی، علاوہ ازیں عقل و منطق سے بھی بالاتر ہیں جیسا کہ بغیر ولی کے نکاح کو جائز قرار دینا، پہلے سے طے شدہ حلالہ کو جائز قرار دینا، مفقود الخبر کی بیوی کا تقریبا ایک صدی تک اپنے شوہر کا انتظار کرنا، عورت کا خاوند کے طلاق دیے بغیر خلع حاصل نہ کر سکنا اورایک مجلس کی تین طلاقوں کوتین شمار کرنا وغیرہ۔ ایک مجلس کی تین طلاقوں کا مسئلہ ایک معرکۃ الآراء مسئلہ ہے۔احناف کے نزدیک مجلس واحد میں تين مرتبہ کہا گیا لفظ طلاق موثر سمجھا جاتا ہے جس کے بعد زوجین کے درمیان مستقل علیحدگی کرا دی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد ان کو اکٹھا ہونے کے لیے ایک حل دیا جاتا ہے جس کا نام حلالہ ہے۔ ایک شرعی چیز کو غیر شرعی چیز کے ذریعے حلال کرنے کا ایک غیر شرعی اور ناجائز طریقہ ہے جس کو اب احناف بھی تسلیم کرنے سے عاری ہیں اور ایسے مسائل کے لیے پھر ایسے لوگوں کی طرف رجو ع کیا جاتا ہے جو اس غیر شرعی امر کو حرام سمجھتے ہیں۔ اب تو اسلامی نظریاتی کونسل، اور دعوہ اکیڈمی اسلام آباد نے بھی ایک مجلس میں تین طلاقوں کو ایک طلاق قرار دینے کا فتویٰ صادر کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تین طلاقیں‘‘ خواجہ محمد قاسم کی کاوش ہے ۔جس میں قرآن وحدیث کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا کہ ایک وقت میں دی جانے والی تین طلاقیں ایک ہی طلاق شمار ہوتی ہے اور حلالہ کروانہ حرام و ناجائز اور صریحاً شریعت کی خلاف ورزی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ 1964ء جب شائع ہوئی تو شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی﷫ اس کا پیش لفظ لکھا اور کتاب کی اہمیت وافادیت کوخوب سراہا۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

4

گذارش

6

تمہید

9

قرآن سےاستدلال

14

احادیث سےثبوت

27

حدیث رکلنہ

35

حدیث جریج

39

مسلم کی حدیث پر اعتراض وجواب

47

ناکام تجریہ (یعنی حضرت عمرؓ کاپیشمان ہونا)

75

کچھ ان کےدلائل میں

85

اجماع

95

تقلید کی روک

15

حلالہ اوراس کی شرعی حیثیت

123

وسعت ظرفی

128

فیصلہ سمینار

133

حرف آخر

135

فیصلہ کن بات

136

آخری لفظ

135

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6767
  • اس ہفتے کے قارئین 165299
  • اس ماہ کے قارئین 1684372
  • کل قارئین115576372
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست