#2915

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 6932

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں؟

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(منگل 15 ستمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

نکاح دراصل میاں بیوی کے درمیان وفاداری او رمحبت کے ساتھ زندگی گزرانے کا ایک عہدو پیمان ہوتا ہے ۔ نیز نسل نو کی تربیت کی ذمہ داری بھی نکاح کے ذریعہ میاں بیوی دونوں پر عائد ہوتی ہے لیکن اگر نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون وا طمینان کے ساتھ بسر نہیں ہوسکتی او رایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے سکونی وبے ا طمینانی او رنفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق او ر عورت کو خلع کاحق دے کرایک دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس کے لیے بھی اسلام کی حدود قیود اور واضح تعلیمات موجود ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پوری طرح غور وفکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’طلاقیں کیوں ہوتی ہیں ‘‘محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔اس میں انہوں نے بنیادی طور پر بیوی کی طرف سے ہونی والی کوتاہیوں کا تذکرہ کیا ہے ہرمسلمان عورت کو اس رسالے کی روشنی میں اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا کرنی چاہیے ۔رسالہ ہذا کے مصنف جامعہ اسلامیہ ،صادق آباد کے فیض یافتہ ہیں اور مولانا حافظ ثناء اللہ زاہدی﷾ کے مایۂ ناز قابل شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔تبلیغی واصلاحی موضوعات کے علاوہ علمی وتحقیقی موضوعات کو بیان کرنے اور تحریر کی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ موصوف جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب اور واعظ بھی ہیں ۔ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کا کام بھی کرتے ہیں ۔تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہے۔ جن میں سے چار کتابیں(خشبو ئے خطابت ،ترجمان الخطیب،منہاج الخطیب ، حصن الخطیب) خطابت کے موضوع پر ہیں ۔کتاب ہذا گھروں کو اجڑنے سےبچانے کے لیے حالات وواقعات اور مشاہدات کی روشنی میں مصنف کی ایک فکر انگیز تحریر ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ا ور ہم سب کو اسلام کےمطابق ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

گزارشات راسخ

 

4

رسالہ لکھنے کی وجہ

 

5

طلاق کیوں ہوتی ہے

 

7

سارا زور صرف جہیز پر

 

8

بڑوں کا کہنا نہ ماننا

 

12

انتخاب میں جلدی کرنا

 

13

ملازمت کا بھوت سوار رہنا

 

15

والدین کی دشمنی محبت کی آڑ میں

 

16

ناجائز مطالبات

 

18

خاوند کو اندھیرے میں رکھنا

 

19

ساس کو ماں تسلیم نہ کر نا

 

20

نماز چور بن جانا

 

21

بد زبانی کرنا

 

22

خاوند کا راز نہ رکھنا

 

24

باہر نظر رکھنا

 

26

بد دماغی کا مظاہرہ کرنا

 

27

دوسری شادی سے زبردستی روکنا

 

29

مسنون اذکار کی پابندی نہ کرنا

 

31

اسلامی کتب کا مطالعہ نہ کرنا

 

34

درس   و دروس کا اہتمام نہ کرنا

 

36

آخرت کی طرف توجہ نہ کرنا

 

37

آخری بات

 

38

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40216
  • اس ہفتے کے قارئین 465706
  • اس ماہ کے قارئین 1666191
  • کل قارئین113273519
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست