#386.05

مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

مشاہدات : 18628

تاریخ ابن خلدون جلد 6

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12000 (PKR)
(جمعرات 13 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

تاریخ ابن خلدون کے چھٹے حصے میں غزنوی اور غوری سلاطین کے دو مختلف دور یکجا کئے گئے ہیں۔ محمود غزنوی وہ مرد مجاہد ہے جس کواس کے باپ امیر سبکتگین نے قلعے کے اندر نہیں بلکہ میدان جنگ میں شہسواری، شمشیر زنی اور تیر اندازی کی تعلیم دی تھی۔ محمود غزنوی اپنے والد کی وفات کی بعد کمسنی ہی میں اپنے لشکر سمیت راوی کے کنارے اترا اور انند پال کے ٹڈی دل کو گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندتے ہوئے لاہور پر قابض ہوگیا۔ پھر اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ملتان سے بھٹیز، دلی سے بندرا بن، کالنجر سے قنوج اور گوالیار سے گجرات کاٹھیا واڑ تک بت پرستوں کی صفوں کو کاٹتا ہوا سومنات کے مندر تک بڑھتا چلا گیا اور پھر سومنات کے سب سے بڑے شکتی مان بت کو اپنے ہاتھوں سے پاش پاش کیا۔ ’تاریخ ابن خلدون‘ کے اس حصہ میں جہاں غزنویوں کی شاندار فتوحات کا تذکرہ ہے وہیں اس شہاب الدین غوری کا بھی تذکرہ ہے جس نے ترواڑی کے میدان میں دلی اجمیر کے چوہان مہاراجہ رائے پتھورا پرتھوی راج سے شکست کھانے کے بعد اگلے ہی سال تراوڑی میں رائے پتھورا کو عبرتناک شکست سے نوازا۔علامہ ابن خلدون نے  اس جنگ کا بھی تذکرہ کیا ہے جب برصغیر کے ایک سو ایک راجاؤ ں نے اشوک اعظم کے دیس کو مسلمانوں سے محفوظ رکھنے کی قسم کھائی تھی۔ یہ گھمسان کی جنگ بھی تراوڑی کے میدان میں لڑی گئی اور مسلمانوں کوایسی فتح نصیب ہوئی کہ آنے والی کئی صدیوں تک برصغیر ہندوستان اسلامی پرچم کے پرسکوں سائے سمٹا پڑا رہا۔

 

زیرتکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25178
  • اس ہفتے کے قارئین 450668
  • اس ماہ کے قارئین 1651153
  • کل قارئین113258481
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست