#386.08

مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

مشاہدات : 20180

تاریخ ابن خلدون جلد 9

  • صفحات: 163
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4890 (PKR)
(اتوار 16 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

تاریخ ابن خلدون کے پیش نظر حصہ میں ممالیک بحریہ مصر و شام پر متحدہ سلطنت  اور سقوط بغداد کے بعد مسلمانوں کے دوبارہ عروج و ترقی کے حالات  مذکور ہیں۔ سقوط بغداد اور عباسی خلافت کا خاتمہ اسلامی تاریخ کا سب سے المناک واقعہ ہے۔ مگر یہ مسلمانوں کی تباہی کا آخری باب تھا کیونکہ اس سے پیشتر چنگیز خان اور اس کی اولاد ایران، خراسان اور ترکستان کی اسلامی سلطنتوں اور ان کے با رونق شہروں کو فنا کر چکی تھی۔ ان المناک حادثات کی بدولت مسلم قوم نہ صرف مادی اور سیاسی حیثیت سے تباہ ہوئی بلکہ وہ اخلاقی، علمی اور روحانی حیثیت سے بھی مفلوج ہو گئی تھی۔ ایسے موقع پر سلاطین ممالیک بحریہ کی فوج نے فتنہ تاتار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نہ صرف مصرو شام کو ان کی یلغار اور تباہ کاریوں سے بچایا بلکہ یورپ اور باقی ماندہ دنیا کو ان کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ رکھا ۔ تاریخ ابن خلدون کے اس حصہ کا ترجمہ بھی حافظ سید رشید احمد ارشد نے نہایت شستہ اردو میں کیا ہے۔

 

زیرتکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69161
  • اس ہفتے کے قارئین 287545
  • اس ماہ کے قارئین 287545
  • کل قارئین111894873
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست