#3842

مصنف : شاہ اسماعیل شہید

مشاہدات : 6390

تقویۃ الایمان مع حواشی از ابو الحسن ندوی

  • صفحات: 141
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5640 (PKR)
(جمعہ 13 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ خلیل غزنی سٹریٹ لاہور

جس طرح  امام ابن تیمیہ ﷫ کی تجدید دین کی خدمات کا انکار ناممکن ہے اسی طرح ہندوستان میں اسلا می روح اور سلفی عقیدے کی ترویج و اشاعت میں جو خدمات شاہ ولی اللہ ﷫ کے خاندان نے سر انجام دی ہیں ان کوبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا-تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید ﷫ کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے۔ ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا موضوع توحید ہے جو دین کی بنیاد ہے اس موضوع پر بے شمار کتابیں اور رسالے لکھے جاچکے ہیں۔ تقویۃ الایمان  بھی انہی کتب  میں سے ایک اہم کتاب ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1826ء میں شائع ہوئی جب  شاہ اسماعیل شہید سید احمد بریلوی﷫ اور ان کی جماعت مجاہدین کےہمراہ وطن مالوف سے ہجرت کر کے جا چکے تھے ۔اور ہند وستان کی آزادی  و تطہیر کے لیے جہاد بالسیف کا آغاز  ہورہا تھا۔کتاب تقویۃ الایمان اب تک لاکھوں کی تعداد میں  چھپ کر کروڑوں  آدمیوں کے  لیے  ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہے۔ شاہ اسماعیل شہید﷫ کا اندازِ بحث اور طرزِ استدلال سب سے نرالا ہے  اور مصلحانہ ہے علمائے حق کی طرح انہوں نے صرف کتاب و سنت کومدار بنایا ہے۔ آیات وآحادیث پیش کر کے وہ نہایت سادہ اور سلیس میں ان کی تشریح  فرمادیتے ہیں اور توحید کے مخالف جتنی  بھی غیر شرعی رسمیں  معاشرے میں مروج تھیں ان کی اصل حقیقیت دل نشیں انداز میں  آشکارا کردیتے ہیں۔ انہوں نے  عقیدہ  وعمل کی ان تمام خوفناک غلطیوں کوجو اسلام کی تعلیم توحید کے  خلاف تھیں مختلف عنوانات کے تحت جمع کردیا۔مثلاً شرک فی  العلم، شرک فی التصرف، شرک فی العبادات، شرک فی العادت۔ یوں  تقویۃ الایمان توحید کے موضوع پر ایک جامع اور یگانہ کتاب بن گئی۔ اردو زبان میں یہ کتاب معمولی  پڑھے لکھے آدمی سے لے کر متبحر عالم دین تک سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ زیر تبصرہ ’’تقویۃ الایمان‘‘ در اصل عالم اسلام کے عظیم مفکر مولانا ابو الحسن ندوی ﷫ کے  ان حواشی  کاترجمہ  ہے جوانہوں نے تقویۃ الایمان کو عربی زبان میں منتقل کرتے ہوئے اس پر ایک گرانقدر مقدمہ اور شاہ  صاحب کے مختصر جامع حالات زندگی کی دلکش تصویر کشی بھی کی او رجگہ جگہ بہت سےقیمتی تشریحی حواشی اور جلیل القدر علماء  ومشائخ کےتائیدی بیانات وارشادات بھی نقل  فرمائے۔ اور اس کا نام ’’رسالہ التوحید ‘‘ رکھا بلاد عربیہ میں اسے شرف قبول حاصل ہوا اور اسے دار العلوم ندوۃ العلماء   کے نصاب میں شامل کر لیاگیا۔محترم مولانا شمس الحق ندوی صاحب (ایڈیٹر تعمیر حیات ‘‘ نے مولانا ابو الحسن ندوی ﷫ کے  تقویۃ الایمان پر تحریر کردہ حواشی کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اصل کتاب کی طرح یہ  حواشی بھی مشرکانہ ومبتدعانہ رسم ورواج کا خاتمہ کریں گے۔ (ان شاء اللہ)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

4

مقدمہ

6

حالات مصنف

13

پہلا باب: توحید و شرک کے بیان میں

24

پہلی فصل: شرک سے بچنے میں، یعنی اس فصل میں مجمل شرک کی برائی کا ذکر ہے

38

دوسری فصل: شرک فی العلم کی برائی کے بیان میں

51

تیسری فصل: اشراک فی التصرف کی برائی کے بیان میں

63

چوتھی فصل: اشراک فی العبادت کی برائی کے بیان میں

80

پانچویں فصل: اشراک فی العادات کی برائی کے بیان میں

100

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44752
  • اس ہفتے کے قارئین 203284
  • اس ماہ کے قارئین 1722357
  • کل قارئین115614357
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست