#3295

مصنف : محمد رفیق خاں پسرور

مشاہدات : 3068

بے لوث نمبر بجواب غوث نمبر (رفیق خاں)

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2170 (PKR)
(ہفتہ 16 جنوری 2016ء) ناشر : نا معلوم

اسلامی تعلیمات میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کائنات کلی کا مالک حقیقی ہے تمام تر اختیارات اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ تمام جہانوں کا خالق و مالک وہی اکیلا و یکتا ہے وہی موت و حیات ‘صحت و تندرستی مصائب و مشکلات کو ٹالنے والا ہے۔ ایک مومن و مسلمان کا یہی عقیدہ ہے اسی پر چل کر کامیابی و کامرانی مل سکتی ہے اس کے علاوہ غیر اللہ کی پوجا و پیروی کرنے سے گمراہی اور ناکامی اس کا مقدر بن جائے گی۔ بد قسمتی سے اسی طرح کا عقیدہ مشرکین مکہ کا تھا جو غیر اللہ کو خدائی صفات کا حامل مان کر ان سے اپنی حاجات و منات بجا لاتے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے مرتکب ہوتے۔ اسی شرک سے منع کرنے اور توحید الوہیت و ربوبیت اور اسماء و صفات کی بنیادی تعلیم کے لیے انبیاء و رسل کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا جو حضرت آدم ﷤ سے لے کر آخری نبی ﷺپر اختتام پزیر ہوا۔ یہی بنیادی عقیدہ تھا جس پر آپنے بھی دشمن بن گئے طائف کی وادیوں میں لہو لہان کیا گیا۔ مگر افسوس کہ نبی اکرم ﷺ سے محبت و عقیدت کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد مسلمان آج اسی بنیادی عقیدہ کو مسخ کرنے کے در پہ ہیں۔ محبت رسولﷺ کے نام پہ آج بدعات و خرافات اور تفسیر و تاویل باطلہ کا اس قدر طوفان کھڑا کر دیا کہ اسلامی روایات داؤ پہ لگنے لگیں۔ جیسا کہ بریلوی مکتبہ فکر کا پندرہ روزہ مجلّہ (رضوان) جس کے مدیر سید محمود احمد صاحب رضا خانی ہیں اس رسالہ کےخصوصی شمارے جو کہ ستمبر 952ء میں (غوث اعظم نمبر) کے موضوع پرشائع ہوا جس میں   مندرجہ ذیل من گھڑت کرامات کے سا تھ پیر عبد القادر جیلانی﷫ کی شخصیت کو خدائی صفات کا حامل مانا گیا ہے۔ جو کہ پیر صاحب کی شخصیت کے بھی منافی ہیں اور پیر صاحب نے ان عقائدکی اپنی زبانی تردید بھی کی ہے اور اس سے براءت بھی ظاہر کی ہے جیسا کہ ’’مردے سنتے ہیں۔ چور قطب بنا دیا۔ بادلوں پر حکومت۔ لوح محفوظ اولیاء کے قبضہ میں ہے۔ چہرہ سرخ ہو گیا۔ عصا روشن ہو گیا۔ مرغی کو زندہ کر دیا۔ روافض کی توبہ قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بے لوث نمبر‘‘ ابو الشفیق محمد رفیق خاں پسروری کی علمی کاوش ہے جو کہ (رضوان کے خصوصی شمارے غوث اعظم نمبر) کا تحقیقی جواب ہے جس میں صوفیاء و اولیاء کی جعلی اور من گھڑت کرامات پرقرآن و سنت اور پیر عبدالقادر جیلانی﷫ کے اقوال کی روشنی میں مشرکین کے باطل عقائد پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل رضوان کے خاص شمارے (نماز نمبر جس میں احادیث نبویہ سلف صالحین و حقیقی اہل سنت والجماعت اور علماء حق ’’سید نذیر حسین محدث دہلوی﷫ نواب صدیق الحسن خاں صاحبؒ مولانا سعید بنارسی مرحوم﷫ جیسی شخصیات پر تبرابازی کی گئی ہے فا ضل مصنف نے بڑی فکر اور تحقیق سے (شعبان)کے نام سے دلائل و براھین کی روشنی میں جواب دیا۔ اللہ تعالیٰ مصنف ﷫ کی اس علمی بصیرت اور دینی خدمت کو شرف قبولیت سے ہمکنار فرمائے اور حق کی پہچان و باطل کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ (ظفر)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72419
  • اس ہفتے کے قارئین 290803
  • اس ماہ کے قارئین 290803
  • کل قارئین111898131
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست