#2096

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

مشاہدات : 6167

مختصر ہدایۃ المستفید

  • صفحات: 337
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8425 (PKR)
(منگل 18 نومبر 2014ء) ناشر : دارئرہ نور القرآن، کراچی

توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ   اَللّٰہُ الصَّمَدُ  لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ  وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔زیر تبصرہ کتاب"مختصر ہدایۃ المستفید" فتح المجید (عربی) کا اردو ترجمہ ہے جوعلامہ شیخ عبد الرحمن بن حسن آل شیخ﷫ کی تصنیف ہے۔اور فتح المجید مجدد الدعوۃ الاسلامیۃ شیخ الاسلام امام محمد بن عبد الوھاب﷫ کی کتاب التوحید کی شرح ہے۔یہ کتاب توحید کی بنیادی اقسام اور اس کی تفصیلات پر مشتمل ہے،اور اپنے موضوع پر ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔کتاب التوحید اہل علم اور طلباء  کے ہاں ایک معروف کتاب ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔اس کتاب نے شرک وبدعات کے ایوانوں میں ایک زلزلہ برپا کر رکھا ہے،اور شرک کی جڑیں اکھاڑ دی ہیں۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ      

 

6

کتاب التوحید

 

11

باب: توحید کی فضیلت کا بیان

 

20

توحید خالص پر عمل پیرا ہو کر انسان بلاحساب و کتاب جنت میں داخل ہو سکتا ہے

 

30

باب:شرک سے ڈرنا ضروری ہے

 

36

باب: لا الہ الا اللہ کی شہادت و گواہی کےمیں وضاحت

 

40

باب: توحید کی تفسیر اور کلمہ لا الہ الا اللہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات

 

47

باب: دفع مصائب کے لیے چھلا پہننایا گلے میں دھاگے ڈالنا شرک ہی کی قسم ہے

 

53

باب: دم ،تعویذاور گنڈوں وغیرہ کے بارے میں شرعی احکام

 

56

باب :جوشخص کسی درخت ، پتھر ، یا قبر وغیرہ سے برکت حاصل کرے ...

 

59

باب : غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا ، شریعت اسلامیہ میں اس کا حکم ؟

 

64

باب : غیر اللہ کےنام کی نذر ونیاز کے احکام

 

70

باب : غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا کیسا ہے ؟

 

72

اللہ کے علاوہ کسی کو بھی مدد کے لیے پکارنا اور اللہ کے سوا کسی اور سے فریاد کرنا کیسا ہے ؟

 

74

باب : جو کوئی چیز پیدا نہ کر سکے اور خود پیدا کیا گیا ہو ، نہ اپنی مدد کر سکے اور نہ ...

 

85

باب : فرشے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا حکم دیا ؟

 

93

باب : شفاعت کی دو قسمیں ۔ ایک کا بیان قرآن میں ہے جبکہ دوسری....

 

99

رشد و ہدایت کی توفیق اللہ کے پاس ہے وہ جسے چاہے ہدایت دے اور جسے ....

 

106

باب : کفر وشرک میں مبتلا ہونے کا سبب بزرگوں کے معاملہ میں غلو ہے ۔

 

110

باب : قبروں کے پاس بیٹھ کر اللہ کی عبادت کرنا یاقبرستان میں مسجد بنانا

 

117

باب : بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو کرنے کا نتیجہ .... ان کی عبادت

 

124

باب : مخالف عقیدہ توحید، اعمال وا قوال کی بیخ کنی رسول اللہ ﷺ نے کیسے کی ؟

 

129

باب : باب امت محمدیﷺکے بعض افراد بت پرستی میں مبتلا ہوجائیں گے۔

 

134

باب : جادو کا بیان

 

145

باب : جادو کی اقسام

 

149

باب :کہانت اور غیب دانی کے بارے میں احکام شریعت کی وضاحت

 

153

باب : جادو اورجنوں وغیرہ کو نکالنے کے علاج کے متعلق امور

 

159

باب : شگون اور فال کے بارے میں شریعت کے احکام ومسائل

 

161

باب : علم نجوم کے بارے میں شرعی احکام

 

169

باب : بارش کو ستاروں اور مختلف منزلوں کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے ؟

 

173

باب : اللہ تعالیٰ کی محبت اسلام کی بنیاد ہے ۔

 

179

باب : خوف الہٰی کو شریعت اسلامیہ میں اہم ترین مقام حاصل ہے

 

195

باب : توکل علی اللہ مومنوں کی خاص علامت ہے

 

208

باب : کیا لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہو گئے ہیں ؟

 

216

باب : اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ تقدیر پر صبر کیا جائے ۔

 

221

باب : ریاکاری سے نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں

 

226

باب : دنیوی اغراض کے پیش نظر کوئی بھی عمل شرک کی تعریف میں آتا ہے

 

231

باب : حلال وحرام کی پرواہ کئے بغیر علماء اور امراءکی اطاعت شرک ہے

 

240

باب : اللہ کے دین کے علاوہ کسی ذات یا قانون سے فیصلہ کرنے کروانے والا مشرک ہے

 

149

باب : اس شخص کے حکم جو اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا منکر ہے

 

256

باب : دنیا میں بیشتر لوگ ایسے ہیں جو حق کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں

 

259

باب : پس جب تم جانتے ہو تو دوسروں کے اللہ کا مقابل نہ ٹھہراؤ

 

261

باب : باپ دادا کی قسم کی ممانعت اور قسم لینے کے بعد حسن ظن رکھنے کے متعلق

 

266

باب : ’’جو اللہ چاہے اور اے محمدﷺآپ چاہیں ‘‘ کے الفاظ شرک ہے

 

269

باب : زمانے کوگالی دینا اللہ تعالیٰ کے ایذارسانی کے مترادف ہے

 

273

باب : کسی کو ’’قاضی القضاۃ‘‘یعنی چیف جسٹس کہنے کی ممانعت

 

275

باب :اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی تعظیم کی جائے

 

278

باب : قرآن مجید، رسول کریم ﷺ یا کسی ایسی چیز کا مذاق اڑانا ..... کیسا ہے ؟

 

281

باب : انسان جب رحمت کا مزہ چھکتا ہے تو کہتا ہے کہ میں اسی کا مستحق ہوں

 

283

باب : اسماء الحسنیٰ کی وساطت سے اللہ سے دعا کرنا

 

286

باب : اللہ پرسلام ہو جیسے الفاظ زبان سے نکالنا درست نہیں

 

293

باب : یوں کبھی دعا نہ مانگو کہ ’’اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھے معاف فرما ‘‘

 

294

باب : کوئی شخص اپنے غلام کو ’’میرا بندہ ‘‘، میری’’لونڈی‘‘ نہ کہے

 

295

باب : جو شخص اللہ کا نام لے کر سوا کرے اس کوخالی ہاتھ واپس نہ لوٹا یا جائے

 

297

باب : مصائب و مشکلات میں صبر و بردباری اختیار کرنے کی تلقین

 

302

باب : ہوا اور آندھی کو گالی دینے سے سختی سے روکا گیا ہے

 

305

باب : اللہ تعالیٰ کے متعلق جاہلانہ گمان کرنا

 

307

باب : تقدیر کا انکار کرنا شریعت اسلامی سے انکار کے مترادف ہے

 

308

باب : اتارنے اور اتروانے والے اللہ کے نزدیک سخت ترین عذاب

 

311

باب : بکثرت قسمیں کھانے کی ممانعت

 

316

باب: اپنے عہد وپیمان توڑنا ہلکا گناہ ہے بنسبت اللہ و رسول کے عہد و پیمان توڑنے کے

 

318

باب : اس بات کی ممانعت کہ ’’اللہ کی قسم فلاں شخص کو کبھی معاف نہیں کرے گا ‘‘

 

321

باب : اللہ تعالیٰ کو کسی کے سامنے شفارشی مت بناؤ

 

323

باب : رسول اللہ ﷺ نے توحید کے پہلو کو کیونکر ثابت کیا اور ...

 

326

اللہ تعالیٰ کی عظمت و قدرت کی ہمہ گیرون کی وضاحت

 

329

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3591
  • اس ہفتے کے قارئین 3591
  • اس ماہ کے قارئین 1648096
  • کل قارئین110969534
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست