حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی جلد چہارم

  • صفحات: 687
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17175 (PKR)
(جمعرات 03 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سےتحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جوضعیف رویات ہیں ا ن کی نشاندہی کر کےاو ر ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام ومسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید وضاحت بھی کردی جائے۔سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اوران میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ۔اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی ‘‘عربی متن کےساتھ آسان اورسلیس اردو ترجمہ ،تخریج ،صحت وضعف کے حکم، اس کی تعلیل وتوجیہ اور مفید جامع اورمختصر تعلیقات وحواشی پر مشتمل ہے ۔اس میں ترجمہ کا کام مولانا محمد مستقیم سلفی ، مولانا خالدعمری ، مولانا محمد بشیر تمیمی اورمولانا ابو البرکات اصلاحی نے کیا ہے ۔حواش وفوائد مولانا احمد مجتبیٰ مدنی ،مولانا محمد مستقیم سلفی اور مولانا رفیق احمدسلفی نے تحریر کیے ہیں ۔کتاب کی مکمل تخریج مولانا احمد مجتبیٰ مدنی اور مولانا عبد المجید مدنی نے کی ہے ۔آخرمیں پورے مسودے کا مراجعہ اور بہت سے خامیوں کی اصلاح ومناسب حذف واضافہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن عبد الجبار الفریوائی ﷾(استاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض)نے کیا ہے اور گراں قدر جامع علمی مقدمہ بھی تحریرکیا ہے ۔محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے علمی مقدمہ سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کتاب کواشاعت کے قابل بنانے میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبو ل فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کتاب :مال فئی کی تقسیم سےمتعلق احکام ومسائل

 

کتاب :بیعت کےاحکام ومسائل

 

حاکم وامیر کی فرماں برداری واطاعت پر بیعت کابیان

53

امیرکی مخالفت نہ کرنے پر بیعت کابیان

54

حق بات کہنےپر بیعت کابیان

54

عدل وانصاف کی بات کہنے پر بیعت کابیان

55

اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیےجانے پر بیعت کابیان

55

ہرمسلمان کےساتھ خیرخواہی پر بیعت کابیان

56

میدان جنگ سےنہ بھاگنے پر بیعت کابیان

57

موت پر بیعت کابیان

57

جہاد پر بیعت کابیان

57

ہجرت پر بیعت کابیان

59

ہجرت کےمعاملے کابیان

60

اعرابی کی ہجرت کابیان

60

ہجرت کی شرح وتفسیر

61

ہجر ت کی ترغیب دینے کابیان

61

ہجرت کےختم ہوجانے کےسلسلے میں اختلاف روایات کابیان

62

ہرپسندیدہ اورناپسندیدہ حکم کو بجالانے پر بیعت کرنا

64

کافرومشرک سےترک تعلق پر بیعت کابیان

65

عورتوں کی بیعت کابیان

66

کسی بھیانک بیماری والے کی بیعت کابیان

68

نابالغ بچے کی بعیت کابیان

68

غلاموں کی بیعت کابیان

68

بیعت توڑنے کابیان

69

ہجرت کےبعد کسی کااپنے گاؤں لوٹ آنے کابیان

70

طاقت بھرحاکم کی سمع وطاعت کی بیعت کابیان

70

جوکسی امام سے بیعت کرلے اورہاتھ اس کےہاتھ میں دےدےاوراخلاص کاعہد کرےتواس پر کیالاز ہے

71

امام کی اطاعت پر ابھارنےکابیان

73

امام کی اطاعت کی ترغیب کابیان

73

آیت کریمہ کی تفسیر

73

امام کی نافرمانی کی شناعت کابیان

74

امام کےحقوق وواجبات اوراس کی ذمےداریوں کابیان

75

امام کےلیےخیرخواہی کابیان

75

امام کےراز اورمشیرکابیان

77

حکمران کےوزیر کابیان

78

اس شخص کی سزاجسے گناہ کےکام کاحکم دیاجائے اوروہ اسے بجالائے

78

ظلم میں امیر کی مدد کرنےوالے پر وعید کابیان

79

ظلم میں امیرکی مدد نہ کرنے والے کابیان

80

ظالم حکمران کےپاس حق بات کہنےوالے کی فضیلت کابیان

81

بیعت کی پابندی کرنےوالے کےثواب کابیان

81

منصب اورسرداری کی خواہش کےناپسندیدہ ہونےکابیان

82

کتاب عقیقے کےاحکام ومسائل

 

نومولود کی طرف سے عقیقے کابیان

83

لڑکے کےعقیقے کابیان

84

لڑکی کے عقیقے کابیان

85

لڑکی کی طرف سے کتنی بکریاں ہوں؟

85

عقیقہ کب ہو؟

86

کتاب:فرع وعتیرہ کےاحکام ومسائل

 

باب

88

عتیرہ کی تفسیر

91

فرع کی تفسیر

92

مردار جانور کی کھال کےحکم کابیان

93

مرادکی کھال کو دباغت  دینے والی چیزوں کابیان

97

دباغت کی ہوئی مردار جانور کی کھال سےفائدہ اٹھانےکی رخصت کابیان

99

درندوں کی کھال سےفائدہ اٹھانے کی ممانعت کابیان

99

مرداکی چربی سے فائدہ اٹھانےکی ممانعت کابیان

100

اللہ تعالیٰ نےجن چیزون کو حرام قرار دیا ہے ان سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کابیان

101

چوہیا گھی میں گر جائےتوکیا کیاجائے .

101

برتن میں گر جانےوالی مکھی کےحکم کابیان

103

شکار اورذبیحے کےاحکام ومسائل

 

شکار کرتےوقت بسم اللہ ‘‘پڑھنے کےحکم کابیان

104

جس شکار پر اللہ کانام نہ لیاگیا ہواسے کھانےکی ممانعت

105

سدھائے ہوئے کتے کےشکار کےحکم کابیان

105

غیرسدھائے ہوئے کتےکےشکار کےحکم کابیان

106

اگرکتا  شکار کو ماراڈڈالےتو کیاکیرے؟

106

جب کوئی اسے کتے کےساتھ کسی اورکتے کو شریک پائےجس پراس نےبسم اللہ نہ پڑھی ؟

107

جب اپنے کتےکےساتھ کسی اورکتے کو پائے تو کیارکرے.

108

کتا شکار میں سےکچھ کھالے تو کیاحکم ہے

109

کتوں کو مارڈالنے کےحکم کابیان

110

کس قسم کےکتوں کو مارنے کاحکم دیاگیا ؟

111

جس گھر میں کتا ہووہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے

112

جانوروں کودیکھ بھال کےلیے کتا پالنے کی رخصت بیان

114

شکار کےلیے کتاپالنے کی رخصت کابیان

114

کھیت کی رکھوالی کےلیےکتاپالنے کی رخصت کابیان

115

کتے کی قیمت لنیےکی ممانعت کابیان

116

شکاری کتے کی قیمت لینےکی رخصت کابیان

118

اگرمانوس اورپالتو جانور وحشی ہوجائے توکیاکرے؟

119

تیرکھا کر پانی میں گرجانےوالے شکارکابیان

120

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8778
  • اس ہفتے کے قارئین 167310
  • اس ماہ کے قارئین 1686383
  • کل قارئین115578383
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست