احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیثِ رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیثِ رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت او رشرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ او ر ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث رسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔کتب احادیث بالخصوص صحاح ستہ کے نئے تراجم کے سلسلے میں مکتبہ سلفیہ ،پاکستان ، مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی)اور ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائیاستاذ حدیث امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی (ریاض) کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں ۔زیر نظر ’’کتاب سنن ابو داؤد‘‘ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائیاستاذ حدیث امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی (ریاض) کے ترجمہ کے ساتھ چار مجلدات پر مشتمل ہے ۔ جس میں مراجعت وتخریج کا کام مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی) نے سرانجام دیا ہے ۔ یونیکوڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں محترم ابوطلحہ عبدالوحید بابر ،محترم محمد عامر عبدالوحید انصاری ،محمد آصف مغل حفظہم اللہ نے بڑی محنت شاقہ سے اسے دعوتی مقاصد کے لیے تیا رکیا ہے ۔کہ جسے سنن ابوداؤد مترجم سے استفاد ہ کرنے کا تیز ترین سوفٹ وئیر کا درجہ حاصل ہے ۔ اس پروگرام میں سنن ابوداؤد کے ابواب کی فہرست اور حدیث نمبر پر کلک کرنے سے ایک لمحہ میں مطلوبہ باب ،متن حدیث ، تک پہنچ کر استفادہ کیا جاسکتاہے ۔اور یونیکوڈ فائل سے کسی بھی مطلوبہ حدیث کا متن او راس کا ترجمہ کاپی کیا جاسکتا ہے ۔ اس نسخے کی ایک امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں تمام ابواب واحادیث کا انگریزی ترجمہ بھی کردیا ہے گیا ہے جس سے قارئین کے لیے ایک ہی جگہ پر حدیث کا عربی متن، اردو اور انگریزی ترجمہ میسر ہوگیا ہے ۔۔قارئین کی آسانی کی کےپیش نظر حدیث کوتلاش کرنے کےلیے سنن ابوداؤد کی احادیث کو چار جلدوں میں تقسیم کر کے فہارسِ ابواب اور حدیث نمبرز پر لنک لگا دئیے گئے ہیں ۔ اللہ تعالی ٰ کتاب ہذا کو تیار کرنے والوں کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
علاج کے احکام و مسائل |
|
|
کہانت اور بد فالی سے متعلق احکام ومسائل |
|
|
غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل |
|
|
قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراتوں کا بیان |
|
|
حمامات سے متعلق احکام و مسائل |
|
|
لباس سے متعلق احکام و مسائل |
|
|
بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل |
|
|
انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل |
|
|
فتنوں اور جنگوں کا بیان |
|
|
مہدی کا بیان |
|
|
اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں |
|
|
حدود اور تعزیرات کا بیان |
|
|
دیتوں کا بیان |
|
|
سنتوں کا بیان |
|
|
آداب و اخلاق کا بیان |
|
|
سونے سے متعلق احکام و مسائل |
|
|
السلام علیکم کہنے کے آداب |
|
|