#2609

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

مشاہدات : 5429

ساقی کوثر ﷺ

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(اتوار 14 جون 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

حوض کوثر جنت میں شفاف پانی کا ایک چشمہ ہے جو نہایت وسیع ہے ۔ جنتی افراد قیامت اور محشر کے مراحل کو طے کرنے کے بعد جنت میں جائیں گے ۔ وہ بلافاصلہ حوض کوثر پر پہنچ کر اپنی پیاس بجھا ئیں گے اور بے حد لطف اندوز ہوں گے۔اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا، گلاب اور مشک سے زیادہ خوشبودار، سورج سے زیادہ روشن اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے۔ اس کے پینے کے برتن ستاروں کی مانند چمکدار اور بکثرت ہیں، آنحضورﷺاپنے دستِ مبارک سے جام بھر بھر کر پلائیں گے جو ایک بار پی لے گا پھر میدانِ حشر میں پیاسا نہ ہو گا مرتد و کافر و مشرک حوض کوثر کے پانی سے محروم رہیں گے۔ بعض علماء کے نزدیک گمراہ فرقے بھی اس نعمت سے محروم رہیں گے۔ جب نبی ﷺ کے   پیارے بیٹے عبد اللہ فوت ہوئے تو مشرکین مکہ نے کہا اب محمد  ﷺ ابتر ہوگیا ہے ۔تواللہ تعالیٰ نے اپنے  پیارے  مغموم پاکر تسلی  کےلیے سورۃ کوثر نازل  کر کے  بیٹے کی جدائی کے زخم  کو کوثر کے آب حیات سے مندمل کیا  ۔علامہ ابن  کثیر﷫  فرماتے ہیں کہ  کوثر کثرت سے ہے  یعنی  اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ درجہ کی خیر اور بہتری بکثرت  حضورﷺ کو عطا کی  ہے ۔ اور نہرکوثر  بھی  اسی خیر کثیر میں داخل ہے۔ اللہ  تعالی  ٰ نے  رسول اکرم ﷺ  کو اس قدر  خیر کثیر عطا کی ہے کہ کو ئی اس شمار نہیں کرسکتا ہے۔ زیر تبصرہ رسالہ ’’ساقی کوثر‘‘  معروف عالم  دین مولانا محمد صادق سیالکوٹی ﷫ کی کاوش ہے جس  میں انہوں  نبی اکرم ﷺ کے  مرتبہ ومقام کو بیان کرتے ہوئے  دلائل سے اس بات کو واضح کیا ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے  سید البشر   حضرت محمد ﷺ کو حوضِ کوثر کی دولت  عطا کرنے کے  علاوہ  ہر قسم کی  خیر وخوبی ، نیکی اور بھلائی کی وہ کثرت اوربرکت بھی بخشی    ہے جو دوسرے انبیاء کو  عطاء نہیں کی گئی۔ اللہ  تعالیٰ   روزِ محشرتمام موحدین  اہل ایمان کو   حوضِ کوثر   کا  جام نصیب فرمائے  فرمائے (آمین) ( راسخ )
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست

 

3

عطائے کوثر

 

5

عنوان عطائے کوثر

 

6

کوثر خیر کثیر ہے

 

8

سرور کائنات کی خیر کثیر

 

9

اسوہ حسنہ بھی خیر کثیر ہے

 

11

خیر کثیر کا وزن

 

12

صاحب ؐ خیر کثیر کے صحبت یافتہ

 

13

معراج کی خیر کثیر

 

14

رحمت علام کا سراپا خیر کثیر ہے

 

17

سرور عالم دین کے بانی اور دال علی الخیر ہیں

 

19

اللہ کی رحمتوں فرشتوں اور مومنوں کی خیر کثیر

 

21

صدقہ جاریہ کی خیر کثیر

 

23

کنتم خیر من امۃ

 

23

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8953
  • اس ہفتے کے قارئین 73539
  • اس ماہ کے قارئین 473016
  • کل قارئین105344137
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست