#3442

مصنف : عبد العزیز بن محمد آل سعود

مشاہدات : 4652

رسالہ توحید و رد شرک

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(پیر 08 فروری 2016ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ رسالہ ’’شیخ الاسلام مجدد دین امام محمد بن عبد الوہاب﷫ کے تلمید خاص اور ان کی قائم کرد ہ تحریک احیاء کتاب وسنت کےممد ومعاون شیخ عبد العزیز بن محمد بن سعود ﷫ کے توحید اور شرک کے موضوع پر ایک رسالہ کاترجمہ ہے۔ یہ رسالہ اگرچہ مختصر ہے مگراپنے مشمولات ومحتویات کے اعتبار سے ایک جامع کتاب کی حیثیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اس میں ایک دقیق النظر صاحب بصیرت عالم کتاب وسنت کی فکری کاوش اور امت مسلمہ کے ایک مخلص مجاہد ، مصلح حاکم اور مرد میدان کی عقیدہ فہمی جمع ہے۔ اس اہم رسالہ کا ترجمہ کی سعادت جناب ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (سابق پرنسل اورئنٹیل کالج،لاہور ) نے حاصل کی۔اور محترم جناب حافظ عبدالرشید اظہر﷫ نے 1995ء میں اسے   اپنے قائم کردہ ادارے ’’دار الفکر الاسلامی ‘‘ کی طرف سے شائع کیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عقیدہ توحیدپر قائم ودائم رکھیں اور اس کی نشرواشاعت وتبلیغ کی توفیق دے۔ (آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ از سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز

1

تقدیم از فضیلۃ الشیخ صالح بن عبد العزیز

7

تمہید

15

عقیدہ توحید کی اہمیت

16

کلمۂ توحید کے معانی

17

عبادت کا لغوی اور شرعی مفہوم

18

اختلاف کی نوعیت

19

حقیقت شفاعت

20

اللہ تعالیٰ کے حق اور انبیاء و اولیاء کے حق میں فرق

21

اولیاء اللہ کی صفات

23

اہل ایمان کی تکفیر سے اظہار براءت

24

شفاعت کی اقسام

25

حصول شفاعت کی شرائط

26

قبر نبیﷺ پر سلام کا طریقہ

31

زیارت قبور کے لیے سفر کی ممانعت

33

غیر اللہ کو مدد کے لیے پکارنا فی العبادت ہے

39

نفع نقصان کا مالک کون؟

43

حقیقی مؤحد کے اوصاف

45

آمدم بر سر مطلب

52

عقیدہ شفاعت میں مشرکین کی غلط فہمیاں اور ن کا ازالہ

53

شرک کی اقسام

55

مشروع اور ممنوع توسل

56

مخلوق کا واسطہ دے کر دعا کرنا مکروہ تحریمی ہے امام ابو حنیفہ و دیگر ائمہ کی تصریحات

60

فوت شدگان کا وسیلہ بنانا مشرکین کے عمل سے مشابہت رکھتا ہے

71

قبروں کے ذرعیہ شرک پھیلانے کی شیطانی چال

75

امام محمد بن عبد الوہاب اور اآل سعود پر اولیاء اللہ اور ان کے مقابر کی توہین کے الزامات کی حقیقت

76

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38037
  • اس ہفتے کے قارئین 218532
  • اس ماہ کے قارئین 964696
  • کل قارئین105835817
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست