#5904

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

مشاہدات : 7510

خوابوں کی تعبیر کے اصول و ضوابط

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1200 (PKR)
(اتوار 13 اکتوبر 2019ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی

خواب ہماری زندگی کا ایک اہم جزو ہیں۔ ہم روزانہ خواب دیکھتے ہیں، سوتے میں بھی اور جاگتے میں بھی، اور پھر ان کی تعبیر تلاش کرتے ہیں۔ دنیا میں کچھ حاصل کرنے کے لیے خواب دیکھنا بہت ضروری ہے، آپ وہی حاصل کر پاتے ہیں یا اسی کے لیے محنت کرتے ہیں کہ جس کے خواب آپ جاگتی آنکھوں دیکھ چکے ہوں۔ تو پہلی قسم کے خوابوں کا اس کتابچے میں ذکر نہیں ہے یعنی جاگتی آنکھوں سے دیکھے جانے والے خوابوں کا ۔ ان خوابوں کو تعبیر کے لیے بس دو چیز وں کی ضرورت ہوتی ہے، محنت اور قسمت !اپنے مستقبل یعنی تعلیم، ملازمت، کاروبار، شادی، اولاد وغیرہ کے بارے میں آپ کی سوچیں، آپ کے خواب ہی تو ہیں کہ جنہیں پورا کرنے کے لیے آپ محنت کر رہے ہیں۔ بعض اوقات آپ کی محنت رنگ لاتی ہے اور قسمت بھی ساتھ دیتی ہے تو آپ کا خواب پورا ہو جاتا ہے اور بعض صورتوں میں آپ محنت تو بہت کرتے ہیں لیکن قسمت ساتھ نہیں دیتی تو آپ کا خواب پورا نہیں ہو پاتا لیکن ایسی صورت حال میں اگر آپ کے پاس ایمان کی دولت ہو گی تو اس خواب کا پورا نہ ہونا آپ کے لیے اذیت کا باعث نہیں بنے گا بلکہ آپ صبر کی دولت کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزار جائیں گے۔ تو صرف محنت کچھ نہیں ہے بلکہ عبادت اور بندگی کے ساتھ محنت والی زندگی اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔ اور یہی وہ زندگی ہے جسے قرآن مجید میں حیات طیبہ یعنی پاکیزہ زندگی کہا گیا ہے اور ایسی زندگی گزارنے والے کے خواب بھی طیب ہی ثابت ہوتے ہیں۔اور دوسری قسم کے خواب وہ ہے جو ہم سوتے میں دیکھتے ہیں اور یہی اس کتابچے کا موضوع ہیں۔ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اچھے خوابوں کا دیکھنا بہت ضروری ہے۔ یہ خواب بعض اوقات ناامیدی کے اندھیروں میں آپ کے لیے روشنی کی کرن بن جاتے ہیں، یہ خواب بستر مرگ پر آپ کو زندہ رہنے کی امنگ عطا کرتے ہیں۔ تو اچھے خوابوں کا دیکھنا بہت ضروری ہے اور پھر ان کی اچھی تعبیر پر یقین رکھنا تو اس سے بھی ضروری ہے کہ بعض اوقات انسان کےپاس زندگی گزارنے کے لیے سوائے چند خوابوں کے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے۔اس کتابچے میں جن خوابوں کو بیان کیا گیا ہے، وہ حقیقی خواب ہیں کہ جن کی تعبیر ہم سے وقتا فوقتا لوگوں نے پوچھی ہے۔ اگرچہ پہلے بھی لوگ خوابوں کی تعبیر پوچھتے رہتے تھے لیکن جب فیس بک پر ہم نے خوابوں کی تعبیر کےا صول وضوابط کے بیان کا یہ سلسلہ شروع کیا تو کافی سارے لوگوں نے واٹس ایپ اور میسنجر پر اپنے خواب شیئر کیے۔ ان خوابوں میں سے کوئی ستر کے قریب خوابوں کے مواد کا ہم نے جائزہ لیا اور ان کے ایک معتد بہ حصے کو اس کتابچے کی تفہیم کے لیے اس کا حصہ بنایا ہے لیکن خواب دیکھنے والے کی معلومات کو شیئر نہیں کیا گیا ہے اور صرف خواب کے مواد کےتجزیے کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ بہت سے خواب ایسے بھی تھے جو ایک سے زائد لوگ دیکھ رہے تھے جیسا کہ ہوا میں اڑنا، اونچائی سے گرنا، کمرہ امتحان میں پریشان رہنا، اپنے آپ کو بے لباس دیکھنا، اپنے کسی محرم سے تعلق قائم کرنا، سانپ اور کتے کو دیکھنا، نجاست اور گندگی دیکھنا ، قیامت برپا ہوتے دیکھنا، چاند کو دیکھنا وغیرہ۔ اس کتابچے میں خوابوں کی تعبیر کے علاوہ ان کی تعبیر کے اصول وضوابط متعین کرنے کی کوشش کی گئی ہے تا کہ ان کی تعبیر میں آسانی رہے۔ [ڈاکٹر حافظ محمد زبیر]

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

8

خوابوں کی اہمیت

11

خواب کی صحیح تعبیر کے لیے اس کی درست کیٹیگرائزیشن بہت ضروری ہے

12

خواب کی تعبیر میں بنیادی لفظ ( key word ) کی اہمیت

17

خواب: سائیکالوجی اور الہام کی روشنی میں

21

مبشرات اور تمنائی خوابوں میں ف کے ضوابط

25

کیا خوابوں کی دنیا اور اس کے کردار حقیقی ہیں؟

27

خوابوں کا سائنسی مطالعہ( (Oneirology

28

خواب اور مبالغہ

31

خواب میں محرم سے مباشرت کرنا

36

خواب میں چاند کا دیکھنا

37

اللہ عزوجل کو خواب میں دیکھنا

39

چند الجھے خوابوں کی تعبیر

40

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48828
  • اس ہفتے کے قارئین 478477
  • اس ماہ کے قارئین 1102185
  • کل قارئین112709513
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست