#3503

مصنف : خالد ابو صالح

مشاہدات : 7940

رسول اللہ ﷺ کی وصیتیں

  • صفحات: 118
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4720 (PKR)
(پیر 29 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

ختمی المرتبت رسول اللہ ﷺ سے محبت دین متین کی بنیاد ہے اور محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعت رسول ﷺ ہے۔ دعوائے محبت ہو اور اطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتا ہے۔ پیغمبر اعظم ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جانثاروں کی زندگیاں جہا ں محبت رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسول ﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسیہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرما دیا کہ محبت کا انداز کیا ہوتا ہے اور جو ذاتِ محبت ہے اس کی اطاعت کا معیار کیا ہے۔آپ ﷺ نے بھی اپنے جانثاروں کی جس انداز سے تربیت فرمائی وہ تعلیمات تمام کائنات کے لیے ایک بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مختلف مواقع پر مختلف صحابہ کرام کو مختلف وصیتیں فرما کر ان کا تزکیہ نفس کیا۔ جس طرح ایک ماہر طبیب، حکیم یا ڈاکٹر ہر مریض کی بیماری اور مزاج کو مدنظر رکھ کر علاج اور غذا تجویز کرتا ہے، اسی طرح نبی کریم ﷺ جو انسانیت کے سب سے بڑے روحانی معالج تھے ہر شخص کو اسی عمل کی وصیت فرماتے جو اس کے لیے ضروری اور اس کے حالات کے مطابق ہوتی۔ زیر تبصرہ کتاب"رسول اللہ ﷺ کی وصیتیں" الشیخ خالد ابو صالح حفظہ اللہ کی عربی تصنیف ہے جس کو فضیلۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری حفظہ اللہ نے بڑے احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ کتاب ہذا دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ ان وصیتوں پر مشتمل ہے جو نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابی ابو ذر غفاری رضی اللہ کو فرمائی اور دوسرا حصہ ان وصیتوں پر مشتمل ہے جو آپؐ نے دیگر صحابہ کرام ؓ کو فرمائیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس سعی کو قبول و منظور فرمائے اور معاونین و ناشرین کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

رسول اللہ ﷺ کی وصیتیں

7

زہد

12

غنا اور فقر

14

پڑوسیوں کاخیال رکھنا

17

ایام بیض کے ر وزے

20

جنت کا خزانہ

22

گناہوں کی بخشش کیسے؟

24

نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا

26

خادموں اور غلاموں سے   نرمی کرنا

29

امارت طلب کرنے سے بچنا

32

فتنے کے وقت (مومن) کا کردار

36

جامع وصیت

42

عدل

45

نصیحت

47

ایمان کا مضوط ترین کڑا

50

کونسا شخص افضل ہے؟

52

توحید کی فضیلت

55

توحید کی فضیلت

55

سب سے بڑی نیکی

59

سات وصیتیں

66

کونسا عمل افضل ہے؟

73

جنت میں لے جانے والا راستہ

78

عبادت

79

شرک

80

اہل مصر کے متعلق وصیت

85

سیدنا ابو ہریرہ﷜ کو وصیت

85

ایک صحابی رسول کو وصیت

86

ابراہیم﷤ کی امت محمدیہ کو نصیحت

87

حجرت اسماء بنت ابی بکر﷠ کو وصیت

88

حضرت عمر فاروق﷜ کو وصیت

89

حضرت بلال﷜ کو وصیت

89

خواتین کے لیے خاص وصیت

90

ایک صحابی رسول کو وصیت

91

حجرت ابو جری جابر بن سلیم﷜ کو وصیت

92

حضرت ابو زرہ اسلمی﷜ کو وصیت

93

حضرت عائشہ﷞ کو وصیت

94

حضرت فاطمہ﷞ کو وصیت

98

عبد اللہ بن عمر﷠ کو وصیت

99

سیدنا عبد اللہ بن عباس﷞ کو وصیت

101

حضرت ابو سعید عبد الرحمٰن بن سمرہ﷜ کو نصیحت

103

ایک صحابی رسول کو وصیت

104

حضرت عقبہ﷜ کو وصیت

105

حضرت انس﷜ کو وصیت

106

حضرت معاذ بن جبل﷜ کو وصیت

106

حضرت کعب بن عجرہ﷜ کو وصیت

107

حضرت قبیصہ بن مخارق﷜ کو وصیت

108

حضرت عبد اللہ بن عمر بن عاص﷜ کو وصیت

109

حضرت عمر بن ابی سلمہ﷜ کو وصیت

110

حضرت عبد اللہ بن قیس ﷜ کو وصیت

113

حضرت ابو امامہ ﷜ کو وصیت

114

ابو طالب بن عبد المطلب کو وصیت

116

حجرت ابو ذر غفاری کو وصیت

117

حدیث کے طالب علموں کے لیے وصیت

117

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58125
  • اس ہفتے کے قارئین 355103
  • اس ماہ کے قارئین 1408603
  • کل قارئین110730041
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست