#4896

مصنف : پروفیسر توقیر عالم فلاحی

مشاہدات : 5665

داعئی اعظم ﷺ کی عالمگیر نبوت

  • صفحات: 234
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5850 (PKR)
(پیر 03 جولائی 2017ء) ناشر : انسٹیٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز نئی دہلی

اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔زیرِ تبصرہ کتاب’’ داعی اعظم کی عالمگیر نبوت ‘‘ بھی سیرت مطہرہﷺ پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ نبوی‘ دعوت ِ نبوی اور کلام نبویﷺ کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتلایا گیا ہے کہ سیرت مطہرہ عملی زندگی میں کیسے اعمال حسنہ کی تکمیل ہے۔اور اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نبیﷺ کی  نبوت کو عالمگیریت حاصل ہے۔ اس میں پانچ ابواب کو مرتب کیا گیا ہے ‘ پہلے باب میں  قرآن میں نبیﷺ کی بیان کردہ صفات کا تذکرہ ہے‘ دوسرے میں قرآن مجید سے نبیﷺ کا داعیانہ کردار‘ تیسرے میں مکی زندگی میں نبیﷺ کا دعوت کا طریقہ اور امت مسلمہ‘ چوتھے میں نبیﷺ کی عالمگیر نبوت اور پانچویں میں حقوق انسانی کا عالمی منشور خطبہ حجۃ الوداع کو تفصیل بیان کیا گیا ہے۔ اورہر باب کے بعد خلاصہ مبحث اور حوالے وحواشی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ داعی اعظم کی عالمگیر نبوت‘‘ پروفیسر توقیر عالم فلاحی  کی علمی اور تحقیقی کاوش کا نتیجہ ہے۔آپ تحقیق وتالیف کا ذوق رکھتے ہیں اور آپ نے بہت سے تحریریں بھی لکھی ہیں۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ مصنف کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

9

مقدمہ

 

11

قرآن مجید میں نعت رسول اللہﷺ

 

21

قرآن مجید میں رسول اکرم ﷺ کا داعیانہ کردار

 

47

مکی زندگی میں محمد عربی ﷺ کا اسوہ دعوت اور امت مسلمہ

 

69

خلاصہ مبحث

 

109

حوالے و حواشی

 

115

محمد عربی ﷺ کی عالمگیر نبوت

 

119

حقوق انسانی کا عالمی منشور خطبہ حجۃ الوداع

 

187

کتابیات

 

225

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73377
  • اس ہفتے کے قارئین 291761
  • اس ماہ کے قارئین 291761
  • کل قارئین111899089
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست