ٖ اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں۔ ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین، بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "راہ سنت" محترم مولانا ابو السلام محمد صدیق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے سنت نبوی کی اہمیت و ضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مسلک اہل حدیث |
4 |
نقشہ ولادت وفات آئمہ اربعہ وابتداء تقلیدشخصی |
10 |
اہل حدیث جماعت کی صداقت پر شہادتیں |
13 |
فاتحہ خلف الامام |
30 |
حنفیہ کےدلائل اوران کےجوابات درفاتحہ خلف الامام |
31 |
برزگان دین کامنصفانہ فیصلہ درفاتحہ خلف الامام |
47 |
عبرت نا ک منظر |
52 |
اصول فقہ کی مخالفت |
53 |
قیاسی اعتراضات اوران کےجوابات |
60 |
رفع الیدین |
64 |
مسلک آئمہ اربعہ دررفع الیدین |
71 |
رفع الیدین کےدلائل اورانکا تجزیہ |
74 |
آمین بالجہر |
81 |
سری آمین کےدلائل اوران کےجوابات |
82 |
سینہ پر ہاتھ باندھنا |
91 |
زیرناف ہاتھ باندھنے کے دلائل اورتبصرہ |
93 |
قیام رمضان |
97 |
اعلان |
105 |
نماز وتر اورپڑھنے کاطریقہ |
112 |
ترجیع اذان |
117 |
فجر کی دوسنت |
123 |
اذان سے پہلے درودپڑھنا |
130 |
اعلی حضرت مولنا احمد رضاخان صاحب بریلوی کافتوی |
130 |
انگو ٹھے چومنا اورآنکھوں پرملنا |
131 |
نماز اوروزہ کی نیت کو الفاظ سےادا کرنا |
135 |
وضو میں مختلف ادعیہ کاپڑھنا |
144 |
الٹے ہاتھوں سے گردن کامسح کرنا |
148 |
قبر پراذان |
151 |
ایک مجلس کی تین طلاق |
152 |
نکاح شغار |
164 |
مروجہ عیدمیلادالنبی ﷺ |
169 |
امام غزالی اورحنفیہ کی نماز |
174 |