#1304

مصنف : ڈاکٹر محمد میاں صدیقی

مشاہدات : 16169

قرآن مجید کا عربی،اردو لغت

  • صفحات: 664
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 36520 (PKR)
(پیر 06 مئی 2013ء) ناشر : مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد

گزشتہ چودہ سو برس میں علمائے امت نے قرآن مجید کی مختلف انداز سے، زمانے کے مخصوص احوال و ظروف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ جہاں ایک طرف ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے وہیں قرآن حکیم کا ایک علمی اور فکری اعجاز بھی ہے۔ ’لغات القرآن‘ کے موضوع پر عربی زبان کے علاوہ اردو میں بھی قابل قدر کام ہوا ہے۔ عربی میں امام راغب اصفہانیؒ کی مفردات القرآن ایک منفرد تصنیف ہےجس کا اردو ترجمہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود ہے۔ پیش نظر لغت کے مرتب ڈاکٹر محمد میاں صدیقی ہیں دیگر علوم اسلامی کے ساتھ ساتھ قرآنیات کے حوالے سے ان کی کتابیں حواشی قرآن حکیم، خلاصہ تفسیر، بیان القرآن، قرآن حکیم ایک نظر میں، احکام زکوٰۃ و عشر اور تفسیر آیات الاحکام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ان حضرات کے لیے مرتب کی گئی ہے جو عربی زبان پر دسترس نہیں رکھتے اور ہر لفظ کے مادہ کو تلاش کرنا ان کے لیے دشواری کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے مادہ کے بجائے الفاظِ قرآن کو ان کی اپنی ہی صورت میں لغت تصور کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کر دیا گیا ہے۔ قرآن حکیم میں بعض الفاظ ایک سے زائد مقامات پر آئے ہیں بلکہ بعض الفاظ ایسے ہیں جو بہت کثرت سے استعمال ہوئے ہیں، ہر مقام کا حوالہ دینا دشوار بھی تھا اس لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ جو لفظ ایک سے زائد جگہ آیا ہے اس کے دو ابتدائی حوالے درج کر دیے گئے ہیں۔ بہرحال اپنے موضوع پر یہ ایک بہترین تصنیف ہے اردو دان طبقہ کے لیے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

 

پہلا ودوسرا ایڈیشن

 

 

مقدمہ

 

1

مرکز مطالعہ سیرت

 

6

الف تا ی

 

7۔655

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25178
  • اس ہفتے کے قارئین 183710
  • اس ماہ کے قارئین 1702783
  • کل قارئین115594783
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست