#4949

مصنف : عبد المنعم الہاشمی

مشاہدات : 6450

قرآن حکیم میں عورتوں کے قصے

  • صفحات: 164
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4100 (PKR)
(جمعہ 17 نومبر 2017ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور

قرآن و حدیث کا اسلوب ہر اعتبار سے خاص، ممتاز اور منفرد ہے۔ کسی ادیب، مؤرخ یا سیرت نگار نے کوئی واقعہ بیان کرنا ہو تو وہ مربوط انداز میں وقت، جگہ اور شخصیات کا تذکرہ کرے گا۔ لیکن قرآن مجید کا اسلوب بیان بالکل نرالا ہے اور اس کا مقصد نہایت اعلیٰ و ارفع ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں جس قدر داستانیں بیان کی گئی ہیں، ان میں اخلاقی اور روحانی پہلو خاص طور پر پیش نظر ہوتا ہے۔ بلکہ ہر پہلو داستان کی جان ہوتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ قرآن حکیم میں عورتوں کے قصّے‘‘لجنۃ المصنفین نے اردو ترجمہ کیا ہےاصل میں یہ کتاب عبد المنعم ہاشمی کی’’ قصص النساءفی القرآن الکریم ‘‘ہے ۔اس کتاب میں پاکباز مومنات خواتین کی مہکتی سیرت کے روح پرور اور ایمان افروز قصّے تذکرے داستانیں بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید نے بیان کی ہیں۔اور قصص کو نہایت مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اور مسلمان بہنوں کو چاہیے کہ وہ مومن عورتوں کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی سعادت حاصل کریں اور اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب بگڑتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔(پ،ر،ر)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

8

حضرت مریم ؑ

 

11

حضرت سارہ علیہ السلام

 

35

فلسطین واپسی

 

42

حضرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ کے معزز مہمان

 

46

حضرت آسیہ ؑ

 

56

ام المومنین حضرت عائشہ ؓ

 

78

رخصتی

 

79

حضرت عائشہ ؓ کی بیت نبیﷺ میں دوبارہ تشریف آوری

 

92

ملکہ بلقیس

 

96

حضرت خولہ بنت ثعلبہ ؓ

 

108

خانہ رسولﷺ

 

115

زینب بنت جحش ؓ عنہما

 

124

وفات

 

134

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31679
  • اس ہفتے کے قارئین 457169
  • اس ماہ کے قارئین 1657654
  • کل قارئین113264982
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست