#3000.01

مصنف : محمد طاہر نقاش

مشاہدات : 5387

قلم کے آنسو جلد دوم

  • صفحات: 450
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11250 (PKR)
(ہفتہ 18 مارچ 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

محترم طاہر نقاش صاحب (مدیر ) دار الابلاغ ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے ہاں محتاج تعارف نہیں آپ جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں ۔موصوف کا شمار وطن عزیز کے ان چند قلمکاروں میں ہوتا ہے جن کےقلم کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا ہے ۔ آپ نےجماعۃ الدعوۃ کا مؤقر رسالہ ’’ الدعوۃ ، غزوہ، جرار وغیرہ میں بیسیوں مضامین سپرد قلم کیے جنہیں قارئین کے ہاں بڑا قبول عام حاصل ہو ا حتی کہ ان مضامین کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے ہیں ۔موصوف نے دینی صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام سے اشاعت کتب دینیہ کا ادارہ قائم کیا جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر بیسیوں دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قلم کےآنسو جلددوم ‘‘پاکستان کے معروف کالم نگار محترم جناب طاہر نقاش صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے جماعت الدعوۃ پاکستان کے ہفتہ وار چھپنے والے اخبار غزوہ میں شائع ہونے والی مضامین کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی نے موصوف کو رواں قلم اور شستہ تحریر کی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے اپنے ان کالمز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ان کالمز کو پڑھ کر بے شمار لوگوں نے اپنی اصلاح کی اور سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیا۔آپ کے یہ کالم قارئین غزوہ میں انتہائی مقبول ومعروف تھے۔ان مضامین کی اسی مقبولیت کی بناء پر انہیں ایک جگہ جمع کرکے دارالابلاغ کی طرف سے بڑے خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔یہ کتاب سلگتے معاشرتی مسائل کا آئینہ اور خاندان کی اسلامی تربیت کے لیے بہترین راہنما کتاب ہے ۔یہ قلم کے آنسو کی دوسری جلد ہے جلداول اس قبل سائٹ پر پبلش کردی گئی ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

9

آنسو....پانی کاایک قطرہ سا

10

حرف تمنا

11

’’ہماری کمیوں کوتاہیوں کی نشاندہی کرتی ہے ‘‘جنرل (ر)حمیدگل

17

’’خون جگرسے بھرکے قلم ‘‘زاہد ملک

19

’’دکھی دلوں کی آہیں‘‘

22

خوشی ومحبت کےساتھ

25

جنت ارضی سےجنت الفردوس تک

29

عزت وغیرت آزادی اورجشن آزادی

36

پیارکی پیاسی

42

قسمت کی ماری

54

انمول آنسو

66

حقیقی اسٹیٹس کو اپنائیں

74

چڑیاں واچنبہ

83

نیلی آنکھوں میں آنسوؤں کےجگنو

92

آسمانی آپریشن

102

اے اللہ میرے والدین

113

پہلی آہ سحر گاہی

122

نفرتوں کےسوداگر

128

ننھی منی خواہشیں

135

محبتوں میں تلخیاں کیوں آئیں؟

145

ادا

150

دوستی

156

میٹھا زہر

162

شیشہ دل کوپتھر مت ماریے

167

دھوپ اورچھاؤں

172

سرمایہ کاری

178

اس لیے کہ وہ مصروف ہیں

182

کلی

192

انتخاب جیون ساتھی کا

199

جنازہ غیرت مند ؤں کا

212

ہواؤں کےدوش پر بربادیوں کاسفر

222

صرف اللہ کی رضاکےیے

228

کھوکھلی عزت

240

نام میں کیارکھاہے

246

خداکےلیے بازآجاؤ

251

دراڑیں ڈالنے والے

256

فتنہ وقت

263

ترجیح

270

گلشن اقبال

277

حوروں کی سردار

285

اپنی پہچان کرالو

292

ست بسم اللہ

298

جوتے سرپر

303

دی بیسٹ موبائل میج آف داائیر

308

کتنے کٹھن ہیں نئی زندگی کی شروعات کےلمحات

315

بیمار مجاہد اورایک لاکھ چھیالیس ہزار صلیبیوں کاقتل

323

ابوغریب جیل میں ظلم کرنےوالو اپناماضی دیکھ لو

329

نیک محمد ہم شرمندہ ہیں

334

موجودہ زلزلہ وسیلاب ہمارے کن اعمال کاسبب ہے؟

338

زلزلہ وسیلاب کی تباہ کاریاں اورہماری ذمہ داریاں

343

خودمختار کشمیر کافارمولا

347

کشمیری بہنو ! ہم شرمندہ ہیں

352

قربانی کےلیے ہم آرہے ہیں

356

مشرف کےساتھ زیادتی نہ کی جائے

360

آخر غزوہ ہی کیوں ؟

364

حج پر جانےوالو یہ بھی پڑھتے جاؤ

370

حاجیو !جانے سےپہلے

375

حج پہ جانے والو!

380

حج کےموقع پر پاکستان کی بدنامی اورنیک نامی

385

پھولوں کو آگ میں مت جھونکیے

391

حرام موت

398

جیڑیاں آپ آوارہ ہوئیاں

409

’’اندازہ ‘‘

417

اڑنے والا پراٹھا

424

خداکےنام پر ذکر بتاں کرتےرہے

435

ذلتیں ہمارا مقدر کیوں؟

442

عبرت کی جاءیاتماشا گا

445

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4819
  • اس ہفتے کے قارئین 4819
  • اس ماہ کے قارئین 1649324
  • کل قارئین110970762
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست