#2288

مصنف : حافظ محمد حمزہ کاشف

مشاہدات : 10252

پریشانیوں اور مشکلات کا حل

  • صفحات: 116
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2320 (PKR)
(جمعرات 05 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تماممصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں  سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں  مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ  اطاعت پرمضبوط  ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ  انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی  تقاضا ہےکہ  وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے  اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک  ان کے   اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا  نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے  ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے  شمار گناہوں کو  معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بدل نہ  ہو۔ زیر نظر کتاب ’’پریشانیوں اور مشکلات کاحل ‘‘ محترم حافظ  محمد  حمزہ کاشف اور جناب ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن  حفظہمااللہ کی مشترکہ کاوش ہے ۔مصنفین نےاس کتاب کی ترتیب کےوقت اس موضوع کی اکثر کتب بالخصوص عامر محمد ہلالی کی کتاب ’’مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟‘‘ کومدنظر رکھا ہے۔قارئین کی سہولت کی خاطر کتاب کو حسب ذیل  چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔آزمائش اور تقدیر الٰہی ،آزمائشوں میں خیر وبرکات کےپہلو،سوچنےکا عمدہ انداز اور خوش رہنے کے قاعدے ،آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل ،آزمائش سے پہلے اور بعد۔ یہ کتاب پریشانیوں کا احساس کم کرنے اور غموں کےزخموں پر مرحم رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ (ان شاء اللہ) فاضل محقق مولانا محمدارشد کمال﷾ کی تحقیق کے ساتھ اس کتاب  کی افادیت اور ثقاہت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کومؤلفین  اور جملہ معاونین کےلیے  صدقہ جاریہ  بنائے اور اہل ایمان کو  مصائب اور پریشانیوں پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

3

عرض ناشر

 

6

حرف آغاز

 

10

باب اول آزمائش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور وہی مشکل دور کرسکتا ہے

 

14

خوشحالی میں اللہ تعالیٰ کو فراموش نہ کرنا

 

31

یہ سوچیں کہ زیادہ نقصان بھی ہو سکتا تھا

 

35

عمل کی سزا

 

38

باب دوم آزمائش اور تقدیر الٰہی

 

41

ماضی کے غم

 

46

مستقبل کا مقدر

 

49

ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے

 

51

تقدیر پر راضی رہیں

 

53

باب سوم آزمائشوں میں خیر و برکات کے پہلو

 

54

باب چہارم سوچنے کا عمدہ انداز اور خوش رہنے کے قاعدے

 

62

باب پنجم آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل

 

77

باب ششم آزمائش سے پہلے اور بعد

 

87

جب آپ بیمار ہوں تو

 

92

جب آپ فقیر ہیں اور آپ کو کوئی کام نہ مل رہا ہو تو

 

92

جب آپ کا کوئی قریبی اور پیارا فوت ہو جائے تو

 

96

جب آپ اولاد سے محروم ہوں تو

 

97

جب آپ پر ظلم اور اذا رسانی کی جائے تو

 

99

جب آپ مقروض ہوں تو

 

100

دعا کا کمال

 

104

حرف آخر

 

111

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63056
  • اس ہفتے کے قارئین 293607
  • اس ماہ کے قارئین 1812680
  • کل قارئین115704680
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست