#1783

مصنف : ڈاکٹر منقذ بن محمود السقار

مشاہدات : 6312

صداقت نبوت محمدی

  • صفحات: 298
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7450 (PKR)
(جمعہ 15 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

اسلام کی اساس دوشہاتوں پر ہے ایک لاالہ الا اللہ  اور دوسری رسول اللہ ۔ یہ دونوں گواہیاں جنت کی چابی اور ہر خیر وبھلائی کا دروازہ ہیں ۔یہ شہادتیں وہ روشن ضابطہ حیات ہیں جو مسلمان  اپنے  رب کے لیے  اختیار کرتا ہے ۔ یہ وہ افضل ترین چیز ہے جسے  وہ جہان والوں کے سامنے  پیش کرتا ہے۔ارشاد نبوی ہے :«أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ» (صحیح مسلم :27)میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اورمیں (محمد) اللہ کا رسول  ہوں۔ جوشخص بھی ان دو شہادتوں کے ساتھ اس حالت میں اللہ سےملاقات کرے کہ اس نے ان میں شک نہ کیا ہوتو وہ جنت میں داخل ہوگا‘‘۔ یعنی  جو  شہادتین پر  شک وشبے کے بغیر ایمان رکھے  گا  وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ زیر نظر کتاب’’صداقتِ نبوت محمدی ‘‘ رابطہ عالم اسلامی کے محقق ڈاکٹر منقذ بن محمود السقار کی عربی کتاب ’’ دلائل النبوہ‘‘ کاترجمہ وتعلیق ہے ۔ صاحب کتاب نے  اس کتاب میں وہ دلائل پیش کیے ہیں جو نبی ﷺکی نبوت کی شہادت دیتے ہیں۔ یہ دلائل  ایمان والوں کے ایمان کی مضبوطی کا باعث  ہیں۔آپﷺ اور آپ کی تعلیمات سے انسانیت کوروشناس کروانا چاہیے تاکہ  لوگ آپ کی  صداقت کو جان کر آپ پر ایمان لے آئیں۔مؤلف نے  صداقت ِنبوت محمدی کے دلائل کوچھ اقسام میں  تقسیم کیا ہے ۔نبو ت محمد ی کے دلائل بالخصوص نبی ﷺ کی بیان کردہ پیش گوئیوں کوجدید تحقیقات کی روشنی میں اجاگر کرنے  کی کوشش کی ہے  اور کتاب میں  صحیح احادیث پیش کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف ،مترجم،ناشر اور جملہ معاونین کےلیے  صدقہ جاریہ اور قارئین کے لیے  نفع بخش بنائے (ٖآمین)  (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

9

مقدمہ

 

11

نبی ﷺ کی بیان کردہ غیبی خبریں

 

16

نبی کریم ﷺ کی بیان کردہ غیبی خبریں

 

16

نبی ﷺ نے ان غیوب کی اطلاع دی جو

 

26

نبی ﷺ نے اپنے بعض معاصرین کی موت کی کیفیت

 

45

فتنوں کی خبریں

 

67

فتوحات امت محمدیہ محمدی پیش گوئیاں

 

78

آخری زمانے اور قیامت کی پیش گوئیاں

 

105

رسول اکرمﷺ کے حسی معجزات

 

128

نبی ﷺ کی برکت سے ماکولات و مشروبات اور وضو کے پانی میں اضافہ

 

142

آپﷺ کی پھونک اور لعاب دہن سے مریضوں کا شفایاب ہونا

 

169

اللہ کا آپﷺ کی دعاؤں کو قبول کرنا

 

176

اللہ کی طرف سے نبی ﷺ کی حفاظت

 

196

قرآن کریم نبی کریمﷺ ﷺ کی نبوت کی دلیل

 

209

نبی ﷺ کی نبوت پر سابقہ کتب اور ان کے پیروکاروں کی شہادتیں

 

221

نبی ﷺ کی نبوت پر آپ کے اخلاق و کردار کی شہادتیں

 

249

نبوت محمدی پر ایمان لانے کی دعوت ( خلاصہ تحقیق)

 

290

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44975
  • اس ہفتے کے قارئین 275526
  • اس ماہ کے قارئین 1794599
  • کل قارئین115686599
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست