#2850

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 9505

پیارے رسول ﷺ کی پیاری وصیتیں

  • صفحات: 390
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13650 (PKR)
(اتوار 30 اگست 2015ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

ویسے تو نبی کریم ﷺ کی تمام باتیں اور وصیتیں اپنے موقع محل میں نہایت ہی اہمیت کی حامل ہیں او رآ پ کے ارشادات وفرمودات وہ مشعل ہدایت ہیں جن کی روشنی میں انسان کو اپنی فلاح وبہبود کی منزلیں نظر آتی ہیں ۔ آپ کی ہر پند ونصیحت میں اسرار وحکم کے سمندر موجزن ہیں۔ آپ کاکوئی بھی ارشاد حکمت ومصلحت سے خالی نہیں۔ اور کیوں نہ ہو جب کہ آپ ﷺ کی مقدس زبان وحی کی ترجمان ہے ۔ آپ کی زبان مبارک سے وہی باتیں نکلتی ہیں جو اللہ چاہتا ہے۔اس لیے آپﷺ کا ہر قول اور فرمان انسان کےلیے متاع دنیا وآخرت ہے ۔نبی کریم ﷺ کسی تجربہ او رمشاورت کے ساتھ نہیں بلکہ وحیِ الٰہی کی بنیاد پر مخاطبین کووصیت کیا کرتے تھے ۔یہ وصیتیں صرف مخصوص افراد ومخاطبین ہی کے لیے نہیں بیان کی گئیں بلکہ ان کےذریعے سے پوری امت کو خطاب کیا گیا ہے۔ان وصیتوں میں مخاطبین کی دنیا وآخرت دونوں کی سربلندی اور فلاح ونجات کاسامان موجود ہے ۔جو یقیناً تاقیامت آنے والوں کےلیے سر چشمہ ہدایت ونجات ہے ۔اور ان وصیتوں کی ایک نمایاں خوبی الفاظ میں اختصار اورمعانی ومطالب کی وسعت وجامعیت ہے جو نبی کریم ﷺ کے معجزۂ الٰہیہ’’جوامع الکلم‘‘ کا نتیجہ ہے۔ زیر نظر کتاب ’’پیارے رسول ﷺکی پیاری وصیتیں‘‘ محدث العصر علامہ ناصرالدین البانی ﷫ کی کتب سے ماخوذ شدہ ہیں ۔ اس کتاب میں احادیث وسنن سے وصایا نبویہ پر مشتمل احادیث کو جمع کیا گیا ہے۔ان نبوی وصیتوں کا سب سے امتیازی پہلو یہ ہے کہ ان میں اختصار کے ساتھ انتہائی مشفقانہ انداز میں امت مسلمہ کےلیے دنیوی واُخروی فوز وفلاح کے کامیاب اصول اور زریں قوانین بیان کیے گئے ہیں جن پر عمل پیرہو کر ہر مسلمان اپنی دنیوی واخروی نجات کا سامان جمع کرسکتا ہے۔ ان وصیتوں اور نصیحتوں میں عقائد واعمال کےعلاوہ زندگی کے بیشتر معاملات کی اصلاح کے لیے ہدایت وتوجیہات موجود ہیں ۔ جو بلا شبہ ایک مسلمان کےلیے سرمایہ حیات ہیں ۔ان احادیث کو جمع وانتخاب میں محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیقات وتخریجات پراعتماد کرتے ہوئے صرف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیاگیا ہے ۔علاوہ ازیں اس کتاب کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ تمام احادیث کے ساتھ کبار علمائے امت کی تشریحات کاذکر کا بھی خصوصی التزام کیاگیا ہے ۔ تاکہ نصوص شرعیہ کامعنی ومفہوم سمجھنے میں آسانی ہو اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لغزش کا امکان نہ رہے ۔اس اہم کتاب کواردو قالب میں ڈھالنے کا کام حافظ محمد عمر ﷾ (فاضل جامعہ سلفیہ،فیصل آباد ) نے انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ المسلمین کےلیےباعث ہدایت واصلاح بنائے ۔آمین   (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

حرف اول

 

13

کتاب الایمان

 

15

سب سے پسندیدہ اعمال

 

17

استقامت کی فضیلت

 

22

تقدیر پر ایمان

 

26

حسب و نسب پر فخر کرنے کی ممانعت

 

34

اخلاص

 

39

عبادت کا معیار

 

43

ذات الہٰی میں غور و خوض کی ممانعت

 

49

مبالغہ آرائی شرک کا ذریعہ ہے

 

55

قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت

 

59

پوشیدہ شرک سےاجتناب

 

64

دس کاموں کی وصیت

 

69

عبادات

 

75

عبادت میں میانہ روی مستحب ہے

 

77

مسنون نماز سیکھنا واجب ہے

 

85

اول وقت میں نماز کی فضیلت

 

89

امام کو آسانی اپنانی چاہیے

 

95

نفلی نماز گھر میں مستحب ہے

 

99

نماز چاشت اور وتر کی وصیت

 

104

قیام اللیل کی ترغیب اور اس کے فوائد

 

108

جمعہ کےروز طہارت کا اہتمام

 

117

دوران نماز چند کاموں کی ممانعت

 

121

رکوع اور سجدے میں تلاوت قرآن کی ممانعت

 

124

نفلی روزہ مستحب ہے

 

128

روزے میں وصال

 

135

اطمینان کےساتھ مقام عرفہ سے واپسی

 

139

جمرات کو کنکریاں مارنا

 

142

دعائیں اور اذکار

 

145

نبی اکرمﷺ کی دعا

 

147

گناہوں کو مٹانےوالےاعمال

 

150

اللہ ہی سےمدد مانگنا اوراسی پر توکل کرنا

 

154

بلندی پرچڑھتے ہوئے ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا

 

156

جنت کا خزانہ

 

159

چھوٹا عمل ... بڑا اجر

 

164

زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سےتروتازہ رکھو

 

166

توبہ اور استغفار کی ترغیب

 

170

موت کو کثرت سے یاد کرو

 

172

موت سےڈرو

 

174

آداب ، نیکی اور صلہ رحمی کا بیان

 

179

حیا کی ترغیب

 

181

سلام عام کرنے اورکھانا کھلانے کی ترغیب

 

184

پاکیزہ مال کا صدقہ

 

187

پڑوسی سے حسن سلوک

 

191

ہمسائے کے ساتھ نیکی کی صورتیں

 

194

راستے کے آداب

 

197

مومن آدمی سے دوستی رکھو

 

200

غصہ ختم کرنے کی وصیت

 

202

زبان کی حفاظت کرو

 

206

فضول کاموں کو چھوڑنا

 

209

بال سنوارنے کی وصیت

 

214

نکاح کی ترغیب

 

216

کتاب الزھد والرقائق

 

219

کتاب اللہ کومضبوطی سے پکڑنا اور رسول اللہﷺ کی آل کے ساتھ بھلائی سے پیش آنا

 

221

اتباع سنت کی وصیت

 

224

ایک عظیم الشان وصیت

 

232

اللہ سے ڈرنے اور حسن اخلاق کی وصیت

 

236

سچائی کی ترغیب

 

240

مصیبت کےوقت صبر کرنا چاہیے

 

246

اللہ تعالیٰ سے حیاکرو

 

253

وقف فی سبیل اللہ

 

256

زیادہ سےزیادہ اعمال کرواگرچہ قیامت قریب آجائے

 

259

حقیقی غنی

 

261

جولوگوں کے پاس ہے اس سے لاتعلق ہو جاؤ

 

264

دنیا سے بےرغبتی

 

266

سادگی کی ترغیب

 

269

امانت لوٹانے کی وصیت

 

271

دنیا میں اجنبی اورمسافر کی طرح رہو

 

273

پانچ چیزیں

 

277

ان کلمات کو مضبوطی سے پکڑ لو

 

281

کتاب المنھیات (ممنوعات )

 

287

دین میں غلو اور مبالغہ کرنے سے بچو

 

289

سات ہلاک کر دینےوالی چیزوں سےبچو

 

294

کبیرہ گناہوں سےبچو

 

305

بغض کی مذمت

 

308

تعریف میں مبالغہ آرائی کی مذمت

 

310

اختلاف کی مذمت

 

313

تجارت میں زیادہ قسمیں اٹھانے کی مذمت

 

319

عورتوں کے پاس جانے سے بچو

 

321

مظلوم کی بددعا کا اثر

 

324

کنکر پھینکنے سے بچو

 

326

راستے کےآداب

 

328

بد گمانی سے بچو

 

330

گالی گلوچ کرنا منع ہے

 

334

جھوٹی حدیث بنانے کا انجام

 

345

حرام نظر کی ممانعت

 

347

مشکوک چیز سے بچو

 

350

دودھ والا جانور ذبح کرنے کی ممانعت

 

353

حیوانات پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی ممانعت

 

360

بخل سےبچو

 

363

کتاب الفتن

 

367

امیر کی اطاعت

 

369

پہلے خلیفہ کی بیعت

 

371

فتنوں کا خطرہ

 

376

نماز میں تاخیر

 

385

دشمن سےٹکراؤ کی تمنا کرنا مکروہ ہے

 

388

 

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33533
  • اس ہفتے کے قارئین 459023
  • اس ماہ کے قارئین 1659508
  • کل قارئین113266836
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست