#859

مصنف : محمد احمد باشمیل

مشاہدات : 24237

فتح خیبر

  • صفحات: 231
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6930 (PKR)
(جمعہ 10 فروری 2012ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

اسلام کی سنہری تاریخ، قیمتی خزانوں اور بہادرانہ اور قابل تعریف کارناموں سے بھرپور ہے۔ اسلام کے فیصلہ کن معرکوں میں سے ایک ’’معرکہ خیبر‘‘ ہے۔ محرم ۷ہجری کا یہ واقعہ اپنے عوامل اور عواقب کے اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں نہ صرف یہودیوں کی سطوت اور طاقت پارہ پارہ ہو گئی بلکہ مسلمانوں کو بھی ان کی جانب سے مکمل تحفظ حاصل ہو گیا۔ زیرِ نظر کتاب ’’علامہ محمد أحمد باشمیل‘‘ کی تصنیف ہے جس کو ’’اختر فتح پوری‘‘ نے اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ قابل مصنف نے اسلام کے فیصلہ کن معرکے کے عنوان پر سلسلہ وار مختلف معرکوں پر کتب لکھی ہیں۔ ان میں ہر واقعہ کے پس منظر، محرکات اور جزئیات پر بحث کی ہے اور ایک ایک نقطہ اور ایک ایک مقام کو اپنی وسعت فکر و نظر کا موضوع بنایا ہے۔ واقعہ خیبر اس سے پہلے اتنی مفصل اور مستند معلومات کے ساتھ شاید ہی کسی کتاب میں مذکور ہوا ہو۔ قابل مصنف نے کتاب کو چار فصول میں تقسیم کیا ہے۔  پہلی فصل میں یہود خیبر کی مختصر تاریخ اور خیبر کے جغرافیے پر بحث کی ہے۔ دوسری فصل میں خیبر کی فتح کے متعلق اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں سے وعدہ اور اس غزوہ کی تیاری پر بحث کی گئی ہے۔ تیسری فصل میں جنگ خیبر کے آغاز، ابتدائی مبارزت اور خیبر کے نصف اول قلعوں کی فتح پر معلومات درج کی گئی ہیں اور چوتھی و آخری فصل میں خیبر کے نصف ثانی قلعوں کی فتح، یہودیوں کے مذاکرات، شرائط، جنگی غنائم اور دیگر واقعات پر مفصل بحث کی گئی ہے اور کتاب کے آخری صفحات پر اس واقعہ کا تحلیل و تجزیہ، فوجوں کا موازہ، معرکہ خیبر کے اسباق و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ عسکری ماہرین، آفیسرز اور فوجی دستوں کے لئے یہ کتاب ایک علمی ورثہ اور مشعل راہ ہے۔(آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

11

تمہید مولف

 

15

فصل اول

 

 

یہود وخیبر کی مختصر تاریخ

 

23

خیبر کا جغرافیہ

 

24

یہود خیبر میں کب آئے

 

25

ظہور اسلام کے وقت خیبرکا موقف

 

36

نبی نضیر کے لیڈر

 

43

خیبر اور غزوہ احزاب

 

49

فصل دوم

 

 

خیبر کی فتح کے متعلق اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں سے وعدہ

 

62

مقابلہ کے لیے یہود کی تیاری

 

73

گتھم گھتا ہونے سے قبل فتح کی بشارت

 

90

فصل سوم

 

 

دشمن سےجنگ کی تمنا نہ کرو

 

97

جنگ کا آغاز کیسے ہوا

 

97

حملہ کا آغاز کیسے ہوا

 

105

مرحب کو کس نے قتل کیا؟

 

116

یہود کا مخالفانہ حملہ

 

135

مسلمانوں کےنقصانات

 

148

ذلیل قوم کے صاحب عزت آدمی کا اکرام کرو

 

164

فصل چہارم

 

 

خیبر کے نصف ثانی پر حملہ

 

166

عفت وپاکیزگی کے اسباق

 

174

معاہدہ حوالگی کی شرائط

 

185

یہودیوں کا جنگ میں ابتدا کرنا

 

203

تحلیل وتجزبہ

 

214

اسلامی  اور یہودی فوجوں کے درمیان موازنہ

 

214

معرکہ خیبر میں اسباق

 

221

ٹیکنالوجی کی برتری کی حماقت

 

222

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3118
  • اس ہفتے کے قارئین 161650
  • اس ماہ کے قارئین 1680723
  • کل قارئین115572723
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست