#4939

مصنف : حافظ عاکف سعید

مشاہدات : 12315

مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد اول

  • صفحات: 518
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12950 (PKR)
(جمعرات 23 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

قرآن حکیم‘ رب کائنات کانہایت بابرکت اور پُر عظمت کلام ہے جو نبی آخر الزماں محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے نوعِ انسانی کو عطاہوا۔ یہ در اصل نوعِ انسانی کے نام اللہ جل شانہ کے آخری اور کامل ترین پیغام ہدایت کا درجہ رکھتا ہے۔یوں تو قرآن حکیم پوری نوع انسانی کے لیے ہدایت کا خورشید تاباں بن کر نازل ہوار‘ اور اسی لیے اس کے بالکل آغاز ہی میں یعنی سورۃ البقرۃ کے تیسرے  ہی رکوع میں نوع انسانی سے براہ راست خطاب’’یا ایہا الناس‘‘ کے الفاظ سے ہوا‘ تاہم اس میں انسانوں کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ بھی خطاب کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید کا ایک خاص نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب جس کا نقظۂ آغاز سورۃ العصر ہے‘ نہایت مؤثر اور مفید مطلب ثابت ہوا۔نصاب میں قرآن مجید کے اُن مقامات کو اہتمام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جن میں خطاب براہ راست مسلمانوں سے ہے اور یوں مسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی پر مشتمل یہ جامع نصاب قرآنی دروس قرآنی  شکل میں بہت وسیع حلقے تک پھیلا۔ یہ دروس اصلاً چوالیس کیسٹوں میں تھے جنہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے ضروری ترمیم کے بعد سلسلہ وارشائع کیا گیا  ‘ پھر طلباء کی سہولت کے لیے ہر کیسٹ کو کتابی شکل دی گئی اس کے بعد سب کیسٹوں کو ایک کتابی شکل دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میں چند ایک بڑے نصاب یہ ہیں۔ انسان کی انفرادی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۂ لقمان کا دوسرا اور سورۂ فرقان کا آخری رکوع‘ عائلی زندگی سے متعلق سورۂ تحریم مکمل‘ قومی‘ ملی اورسیاسی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۃ الحجرات مکمل وغیرہ۔یہ کتاب ’’ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب ‘‘ ڈاکٹر اسرار احمد کے دروس پر مشتمل ہے اور انہیں مرتب حافظ عاکف سعید﷾ نے کیا  ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

6

عرض مرتب

8

تقدیم

11

حصہ اول:جامع اسباق

 

درس نمبر1

18

لوازم نجات

18

سورہ عصرکی روشنی میں

18

درس 2

43

نیکی کی حقیقت اورتقوی کاقرآنی معیار

 

درس3

66

مقام عزیمت اورحکمت قرآنی کی اساسات

 

سورہ لقمان کےدوسرے رکوع کی روشنی میں

 

درس4

95

حظ عظیم

 

سورہ حم السجدہ کی آیات 30تا36کی روشنی میں

 

حصہ دوم:مباحث ایمان

 

درس5

116

قرآن حکیم کےفلسفہ وحکمت کی اساس کامل

 

سورہ فاتحہ

 

درس6

152

ایمان کی تشکیل عقل اورفطرت کاتقاضہ

 

سورہ آل عمران کی آیات190تا195کی روشنی میں

 

درس7

179

نورایمان کی اجزاءترکبی

 

نورفطرت اورنوروجی

 

سورہ نورکےپانچویں رکوع کی روشنی میں

 

درس8

209

ایمان کی ظاہری اورباطنی ثمرات

 

سورہ تغابن کی روشنی میں

 

درس9

252

اثبات آخرت کےلیے قرآن کےاستدلال کاحسین نمونہ

 

سورہ قیامہ

 

حصہ سوم:مباحث عمل صالح

 

درس10

302

تعمیرسیرت کی اساسات

 

سورہ مومنون اورسورہ معارج کی روشنی میں

 

درس11

340

اللہ کےمحبوب بندوں کی شخصیت کےخدوخال

 

سورہ فرقان کےآخری رکوع کی روشنی میں

 

درس12

375

عائلی زندگی کےاہم اصول

 

سورہ تحریم کی روشنی میں

 

درس13

408

اسلامی کامعاشرتی اورسماجی نظام

 

سورہ بنی اسرائیل کی آیات 23تا40کی روشنی میں

 

درس14

448

مسلمانوں کی سیاسی وملی زندگی کےرہنمااوصل اوراسی کےاستحکام کےلیے اہم ہدایات

 

سورہ حجرات کی روشنی میں

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7022
  • اس ہفتے کے قارئین 7022
  • اس ماہ کے قارئین 1680973
  • کل قارئین113288301
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست