#4903

مصنف : عبد اللہ ناصر رحمانی

مشاہدات : 21751

محبت رسول ﷺ فرضیت اہمیت اور تقاضے

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(جمعرات 06 جولائی 2017ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے ہک آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’محبت رسولﷺ کی فرضیت ،اہمیت اور تقاضے ‘‘ دار السلام ،لاہور کے شبعہ تحقیق وتالیف کے ریسرچ سکالر حافظ عبد اللہ ناصر مدنی﷾ کی کاوش ہے ۔انہوں نے نہایت اختصار اور جامعیت سے موضوع کا حق ادا کیا ہے ان کی یہ تحریر اولاً ماہنامہ ضیائے حدیث میں شائع ہوئی تھی بعد ازاں اسے کتابچے کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

تقریظ

 

9

محبت کیا ہے

 

11

نبی ﷺ سے محبت کی فرضیت و اہمیت

 

12

محبت رسول کے فوائد و ثمرات

 

15

صحابہ کرام ؓ کی نبی اکرمﷺ سے محبت

 

19

اطاعت و اتباع

 

22

مخالفت رسول کا انجام

 

31

رفاقت و صحبت کی تمنا و آرزو

 

37

ناموس رسالت کی حفاظت

 

40

مشن نبوی کی تکمیل

 

43

درود کے فضائل

 

45

محبان رسول سے محبت

 

54

محبت رسول سے غلو سے اجتناب

 

54

جشن میلاد النبی ﷺ

 

60

مصادر و مراجع

 

62

نعت ختم المرسلین ﷺ

 

64

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47495
  • اس ہفتے کے قارئین 412781
  • اس ماہ کے قارئین 412781
  • کل قارئین112020109
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست