#1607

مصنف : محمد رمضان یوسف سلفی

مشاہدات : 5443

مولانا عبد الوہاب محدث دہلوی اور ان کا خاندان

  • صفحات: 498
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12450 (PKR)
(جمعرات 15 مئی 2014ء) ناشر : جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی،مولانا حافظ صلاحالدین یوسف، مولانا محمد رمصان یوسف سلفی حفظہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اللہ تعالی ان بزرگوں کو صحت وعافیت سے نوازے اور ان کےعلم وعمل اضافہ فرمائے ۔(آمین) زیر نظرکتاب مولانا محمدرمضان سلفی﷾ کی تصنیف ہے جو کہ بانی جماعت غرباء اہل حدیث مولانا عبد الوہاب محدث دہلوی﷫ اوران کےخاندان کے حالات واقعات پرمشتمل ہے ۔مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی کی دینی وتبلیغی،تدریسی وتصنیفی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے مولانا سلفی صاحب مولانا عبد الوہاب دہلوی او ران کے خاندان کے علمائےکرام سے بہت متاثر ہیں۔اس کتاب میں آپ نے اس خاندان کے چودہ علمائے کرام کے حالات اوران کی دینی وتبلیغی اور علمی وتصنیفی خدمات کوبڑی تفصیل سے بیان کیا ہے یہ کتاب اپنے مشمولات کےاعتبار سے خاندان عبد الوہاب کےبارے وقیع معلومات کا مجموعہ ہے ۔کتاب ہذا کے مصنف مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ علمی ،دینی اور تعلیمی حلقوں میں محتاجِ تعارف نہیں ہیں جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف مقالہ نگاراورمصنف ہیں۔ان کی تصانیف پران کوایوارڈ دیئے جاتے ہیں اورعلمی ادبی حلقوںمیں ان کو بہت پذیرائی حاصل ہے ۔ ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں سلفی صاحب کتاب ہذا کے علاوہ تقریبا 8 کتب کے مصنف ہیں ۔اللہ تعالی ان کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

5

سخن ہائے گتفنی

 

7

کتاب اور صاحب کتاب

 

15

تقریظ

 

21

حرفے چند

 

23

محدث ہند مولانا حافظ عبدالوہاب دہلوی

 

27

مولانا حافظ عبدالستار سلفی محدث دہلوی

 

127

مولانا حافظ عبدالواحد سلفی دہلوی

 

281

مولانا حافظ مفتی عبدالقہار سلفی دہلوی

 

311

مولانا حافظ عبدالغفار سلفی دہلوی

 

345

مولانا حافظ عبدالرحمان سلفی

 

393

مولانا حافظ عبدالجبار سلفی

 

419

مولانا حافظ محمد سلفی

 

435

مولانا حافظ محمد انس مدنی

 

441

مولانا حافظ عبدالماجد سلفی

 

451

مولانا حافظ مفتی ادریس سلفی

 

455

مولانا حافظ محمد الیاس سلفی

 

465

شیخ عبدالخالق دہلوی سائیکل والے

 

479

مولانا حافظ عبدالحی دہلوی

 

483

اللہ کے چار ولی ایک کتاب ایک تذکرہ

 

487

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11036
  • اس ہفتے کے قارئین 169568
  • اس ماہ کے قارئین 1688641
  • کل قارئین115580641
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست