#5532

مصنف : محمد اکرام چغتائی

مشاہدات : 497

استاد الاساتذہ مولوی ڈاکٹر محمد شفیع کی علمی و تحقیقی خدمات

  • صفحات: 189
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4725 (PKR)
(جمعرات 26 جولائی 2018ء) ناشر : نشریات لاہور

پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع 6 ؍اگست، 1883ء کو قصور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔1913ء میں جامعہ پنجاب سے ایم اے عربی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 1915ء میں برطانوی حکومت ہند کے وظیفے پر انگلستان گئے جہاں 1919ء میں جامعہ کیمبرج سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال وطن واپس لوٹے اور پہلے اورینٹل کالج لاہور میں عربی کے پروفیسر اور بعد ازاں اسی کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1950ء میں ڈاکٹر محمد شفیع کی تحریک پر جامعہ پنجاب میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ کا ادارہ قائم ہوا۔موصوف عربی زبان و ادب کے نامور عالم، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے سابق صدر شعبۂ عربی و پرنسپل اور اردو دائرہ معارف اسلامیہ کےپہلے صدر اور مدیر اعلیٰ تھے۔ ۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں مقالات دینی و علمی و دیگر شامل ہیں۔ مولوی محمد شفیع 14 مارچ، 1963ء کو لاہور، فوت ہوئے لاہور میں شادمان کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ پاکستان اور حکومت ایران نے نشان سپاس کا اعزاز عطا کیا۔ان کی حیات و خدمات پر 1997ء، امان اللہ غازی، پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹریٹ کا مقالہ پیش کر کے ڈگری حاصل کی ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اساتذہ االاساتذہ مولوی ڈاکٹر محمد شفیع‘‘ محمد اکرا م چغتائی کی مرتب شدہ ہے اس کتاب میں مرتب موصوف نے مولوی ڈاکٹر محمد شفیع کی علمی اور تحقیقی خدمات کو اختصار کے ساتھ جمع کردیا ہے یہ کتاب مولوی ڈاکٹر محمد شفیع کی پچاس ویں برسی کے موقع پر 2013ء میں شائع کی گئی ہے۔یہ کتاب اس عالمی شہرت یافتہ اسکالر کی علمی وتحقیقی خدمات کو متعارف کرانے کی ایک معمولی سی کوشش ہے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

ارمغان علمی(افتتاحی تقریب1955ء)

 

قطعہ فارسی از آقاے بدیع الزمان فروزانفر

19

خمسہ (عربی)ازمولنافیوض الرحمان

20

پیام آقاےپروفیسرسعیدنفیسی(تہران)

22

پیام آقائے دکتر مہدی بیانی (تہران)

23

ڈاکٹر ایس اےرحمن: اعتراف

26

ڈاکٹر مولوی محمدشفیع :اظہار وتشکر

27

ڈاکٹر سیدمحمدعبداللہ استاد بزرگ میری نظر میں

31

عقیدت کےپھول عبدالمجید سالک

39

محمدشفیع/ممتاز احمدخاں :ڈاکٹر مولوی محمدشفیع

41

مولوی محمدشفیع کچھ اپنے بارےمیں

 

میرے لیل ونہار(1957ء)

45

مولوی محمدشفیع(1960ء)

49

مولوی محمدشفیع (خودنوشت احوال )(1964ء)

56

میرےاستاد

56

سانحہ ارتحال

 

الفضل مات (1382ء)

61

کتبہ قبرمولوی محمدشفیع

64

ڈاکٹر مولوی محمدشفیع مرحوم(مارچ1963ء)

65

مولانا غلام رسول مہر:مولانا محمدشفیع مرحوم ومغفور

66

اعتراف فضیلت

 

استاذ الاساتذہ :جسٹس ڈاکٹر ایس اے رحمٰن

73

ڈاکٹر شیخ محمداقبال :خان بہادر مولوی محمدشفیع

76

سیدحسام الدین راشدی :مولانا محمدشفیع مرحوم ومغفور

81

چند نقوش پارینہ ڈاکٹر وحید مرزا

95

شفیع صاحب ڈاکٹر موہن سنگھ دیوانہ

100

پرنسپل محمدشفیع صاحب کےچند علمی مکتوبات ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خاں

102

السنہ مشرق ومغرب کے ماہر۔۔مولوی محمدشفیع فیض احمد فیض

111

مقالات شفیع (پیش لفظ )احمد ربانی

114

چند یادیں ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار

116

مولوی محمدشفیع مرحوم شریف ہلال

120

ڈاکٹر مولوی محمدشفیع ڈاکٹر داؤد رہبر

123

ضائم

153

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12210
  • اس ہفتے کے قارئین 145975
  • اس ماہ کے قارئین 304280
  • کل قارئین124640992
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست