نشریات لاہور

  • نام : نشریات لاہور

کل کتب 17

  • 1 #722

    مصنف : پروفیسر امیر الدین مہر

    مشاہدات : 16682

    اسلام میں رفاہ عامہ کا تصور اور خدمت خلق کا نظام

    (جمعہ 29 جولائی 2011ء) ناشر : نشریات لاہور
    #722 Book صفحات: 600

    اسلام کی تہذیبی خدمات میں ایک بہت نمایاں خدمت انسانیت کی فلاح وبہبود کے کام کو مذہبی عبادت کا درجہ دینا اور خدمت خلق کی ذمہ داری کو روحانی بلندی کا ذریعہ قرار دینا بھی ہے۔خدمت خلق اور رفاہی کام اسلام کی نگاہ میں عظیم نیکی ہیں۔لیکن فی زمانہ اسلام کا یہ پہلو نظر انداز کر دیا گیا ہے مخالف تو مخالف اپنے بھی اسلام کو صرف سزاؤں اور چند تعزیری قوانین واقدامات کے مجموعہ کا نام سمجھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں اس بھولے بسرے تصور کو پھر سے یاد دلایا گیا ہے ۔فاضل مصنف  نے رفاہی کاموں اور خدمت خلق سے متعلق اسلام کی تعلیمات وروایات کو بہت عالمانہ اور محققانہ انداز  سے یکجا کیا ہے۔غالباً اردو میں یہ پہلی کتاب ہے جس میں اسلام اور رفاہی کام کے موضوع پر بھرپور مواد ایک عملی انداز اور منطقی ترتیب کے ساتھ موجود ہے۔امید ہے یہ کتاب شائقین کے لیے دلچسپی اور معلومات میں اضافے کا موجب ہو گی۔(ع۔ر)
     

  • 2 #736

    مصنف : ڈاکٹر سید عبد الغفار بخاری

    مشاہدات : 15144

    عہد بنو امیہ میں محدثین کی خدمات

    (بدھ 03 اگست 2011ء) ناشر : نشریات لاہور
    #736 Book صفحات: 672

    تاریخ ایک ایسا علم ہے جس میں اقوام رہنمائی حاصل کرتی ہیں ،روشن اور شاندار ماضی کی حامل اقوام اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے تاریخ کو مشعل راہ اپناتی ہیں۔بنو امیہ کا عہد اسلامی تاریخ کا ایک زریں عہد تھا جو کہ خیر القرون میں شامل ہے۔آج غیر مسلموں کے پراپیگنڈے اور اپنوں کی مرعوبیت کی وجہ سے ہماری جدید نسل اسے دور ملوکیت کہہ کر اس سے متنفر ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس عہد میں بے شمار روشن کارہائے نمایاں سرانجام دیئے گئے  جن میں سے ایک  علم حدیث کی حفاظت واشاعت بھی ہے 90برس سے زائد کے اس دور میں بے شمار صحابہ وتابعین اور تبع تابعین نے حدیث کی نشرواشاعت میں حصہ لیا اور کئی مجموعہ ہائے حدیث مرتب کیے گئے۔علاوہ ازیں حدیث کی جانچ پرکھ کے لیے جرح وتعدیل کے فن کی بھی داغ بیل بڑی اور فتنہ وضع حدیث کی روک تھام کے لیے کوششیں کی گئیں۔زیر نظر کتاب میں انہی تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے آخر میں مستشرقین کے حدیث پر اعتراضات کا بھی علمی جائزہ پیش کیا گیا جوکہ بہت ہی علمی بحث ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے ہماری روشن تاریخ سے آگاہی ہوگی اور دشمنان اسلام کے مکروہ پراپیگنڈے کا قلعی کھل جائے گی۔(ط۔ا)

  • 3 #1613

    مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

    مشاہدات : 10470

    نبی اکرم ﷺ اور خواتین ایک سماجی مطالعہ

    (ہفتہ 17 مئی 2014ء) ناشر : نشریات لاہور
    #1613 Book صفحات: 238

    خاتم النبین ﷺ نے نبوت وبعثت کےتمام تقاضوں اور مقاصد کی انہتائی تعمیر اورکامل ترین تکمیل کردی جس کے بعد کسی اضافہ کی گنجائش نہیں ۔ ان میں سماجی اخلاق کی تکمیل واتمام بھی شامل ہے او ر اس کا ذکر حدیث نبوی ''بعثت لاتمم مكارم الاخلاق '' (میں اخلاق کےتمام مکارم کے اتمام کےلیے مبعوث کیا گیا ہوں) میں ملتا ہے۔سماجی اخلاقیات میں دوسرےابواب سےکہیں زیادہ نازک جہانِ نسواں کا باب ہے او ر اس سے بھی نازک تر مردوزن کےباہمی ارتباط اورتعلق کامعاملہ رسولﷺ نےاپنی اصلاحات واحادیث سے اس کو بھی استوار کردیا جاہلیت نے جو خرابیاں پیداکی تھی ان کو دور کیا اوراسلامی اصول واحکام کے تناظر میں اپنے خالص اسوہ سے اس کا معیار قائم فرمادیا۔ زیر نظر کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی﷾ کی تالیف ہے جس میں انہوں نے مکی ومدنی دور میں حیات ومعاملات کی خاطر نبی کریمﷺ کے خواتین کے گھروں میں تشریف لے جانے کے واقعات کو بیان کیا ہے۔ او راسی طر ح معاصر خواتین بھی بہت سے مقاصدِ حسنہ کی بنا پر خدمت نبوی میں حاضری دیا کرتی تھیں او رغزوات میں شامل ہوتی رہیں۔فاضل مصنف نے ان واقعات کا ذکر کرتے...

  • 4 #3816

    مصنف : پروفیسر حافظ اظہر محمود

    مشاہدات : 1284

    مقام صحابہؓ اور سیدنا معاویہ ؓ

    (پیر 18 اپریل 2016ء) ناشر : نشریات لاہور
    #3816 Book صفحات: 317

    رسول اللہ ﷺ نے جن لوگوں کو دین کی دعوت دی اور ان میں میں سے جو لوگ آپﷺ پر ایمان لائے وہ آپ ﷺ کے صحابہ کہلائے۔صحابی ہو نے کا یہ مقام کسبی نہیں ہے اور نہ یہ ارتقا اور محنت ہی سے حاصل ہوسکتا ہے، بلکہ یہ مقام اللہ تعالیٰ کا انتخاب ہے اور اس کا چناؤ ہے۔اور صحابہ کرام  کے باری میں پوری امت مسلمہ کا یہ متفقہ اور اجماعی عقیدہے کہ تمام صحابہ  کی تعظیم وتکریم کرنا اور ان سے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا واجب ہے۔یہ بات کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ صحابہ کرام  کی برائی کرے یا ان کی ذوات میں کوئی عیب نکالے۔جو ایسا کرے وہ بقول حافظ ابن تیمیہؒ اس کو سزا دی جائے گی۔’’الصارم المسلول‘‘کیونکہ صحابہ کے بارے میں اللہ رب العزت کا یہ فیصلہ ہے کہ ،اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں اور ان کو دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی ہے۔’’وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِين...

  • 5 #4303

    مصنف : ڈاکٹر خالد جاد

    مشاہدات : 1542

    آب زم زم غذا ، دوا اور شفا

    (جمعہ 24 فروری 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4303 Book صفحات: 107

    زمزم کا پانی حضرت ابراہیم اور حضرت ہاجرہ ؑ کےشیر خوار بیٹے حضرت اسماعیل کی پیاس بجھانے کے بہانےاللہ تعالیٰ نےتقریباً 4 ہزار سال قبل ایک معجزےکی صورت میں مکہ مکرمہ کےبےآب و گیاہ ریگستان میں جاری کیا جو آج تک جاری ہے۔چاہ زمزم مسجد حرام میں خانہ کعبہ کےجنوب مشرق میں تقریباً 21 میٹر کےفاصلےپر تہہ خانے میں واقع ہے۔ یہ کنواں وقت کےساتھ سوکھ گیا تھا۔ نبی کریم ﷺ کےدادا عبدالمطلب نےاشارہ الٰہی سےدوبارہ کھدوایا جوآج تک جاری و ساری ہے۔ آب زمزم کا سب سےبڑا دہانہ حجر اسود کےپاس ہےجبکہ اذان کی جگہ کےعلاوہ صفا و مروہ کےمختلف مقامات سےبھی نکلتا ہے۔ 1953ءتک تمام کنووں سےپانی ڈول کےذریعےنکالاجاتا تھا مگر اب مسجد حرام کےاندر اور باہر مختلف مقامات پر آب زمزم کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔ آب زمزم کا پانی مسجد نبوی میں بھی عام ملتا ہےاور حجاج کرام یہ پانی دنیا بھر میں اپنےساتھ لےجاتےہیں۔ احادیث مبارکہ میں اس پانی کی فضیلت بھی بیان ہوئی ہے زم زم پینے کے آداب وفوائد کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ قصہ آب زم زم ، تاریخ ، فضیلت ، فوائد کے متعلق بیسیوں کتب عربی واردو زبان میں شائع ہو چکی ہیں۔ ز...

  • 6 #4397

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفور راشد

    مشاہدات : 11053

    سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں

    (جمعرات 13 اپریل 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4397 Book صفحات: 361

    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنم...

  • 7 #4452

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

    مشاہدات : 5472

    اطراف سیرتﷺ

    (جمعہ 17 فروری 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4452 Book صفحات: 570

    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء و رسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کے لیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے۔ درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد، وہ کامل  ترین ہست...

  • 8 #4868

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

    مشاہدات : 8862

    اسوہ کامل (عبد الرؤف ظفر)

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4868 Book صفحات: 787

    انسانی ہدایت کے لیے اللہ رب العزت نے جہاں وحی جیسے مستند ذریعہ علم پر مشتمل 315 کتب اور صحائف نازل کیے وہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار کے قریب انبیائے کرام﷩ بھی مبعوث فرمائے‘ جن کے نام تورات ‘زبور‘ انجیل اور قرآن مجیدجمیں ملتے ہیں مگر ان کے تفصیلی حالات اور ان کی جامع خدمات مفقود ہے۔ یہ اعزاز وامتیاز تاریخ میں صرف اور صرف ایک شخصیت کو حاصل ہے وہ جناب محمد الرسولﷺ کی ذات گرامی ہے جن کے حالات اور تعلیمات پورے استناد اور جامع تفصیلات کے ساتھ محفوظ اور موجود ہیں۔ آپ﷤ کی سیرت پر ایک سو سے زیادہ زبانوں میں اور ایک لاکھ کے قریب نظم ونثر کے مختلف اصناف میں نمونہ ہائے سیرت ملتے ہیں۔ اسی طرح زیرِتبصرہ کتاب’’ اسوۂ کامل‘‘ مصنف کے گراں قدر مضامین ومقالات کا مجموعہ ہے جن میں سے بعض معروف رسائل میں شائع ہو چکے ہیں‘ ان موضوعات پر نگاہ ڈالیں تو احساس ہوتا ہے کہ مصنف نے دور حاضر میں سیرت کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے سیرت کی عملی افادیت کو اُجاگر کیا ہے اور ان میں آپ ﷺ کی شخصی زندگی کے لطیف وقائع کے علاوہ آپﷺ کی دعوتی‘ معاشرتی&...

  • 9 #4891

    مصنف : ٹی ڈبلیو آرنلڈ

    مشاہدات : 695

    دعوت اسلام ( ٹی ڈبلیو آرنلڈ )

    (بدھ 08 نومبر 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4891 Book صفحات: 466

    دعوت اسلام کا عمل سب اعمال سے افضل ہے اس لیے کہ اس دعوت وتبلیغ میں لوگوں کوصراط مستقیم کی طرف راہنمائی اورھدایت ملتی اورانہيں دنیا و آخرت کی سعادت مندی نصیب ہوتی ہے ۔اوردعوت الی اللہ کا کام کرنا بہت ہی اچھا پیغام اورانبیاء ورسل کا طریقہ ہے ، نبی ﷺ نے بیان کردیا کہ ان کی زندگی اوران کی رسالت دعوت الی اللہ اوران کے پیروکاروں کا طریقہ بھی دعوت الی اللہ ہی ہے۔ اسلام آسمانی ادیان میں سے آخری دین اور قرآن کریم آسمانی کتابوں میں آخری کتاب اورمحمد ﷺ انبیاء ورسل میں آخری نبی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اس دین کوسب لوگوں تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ دعوت اسلام ٹی ڈبلیو آرنلڈ‘‘مترجم نعیم اللہ ملک۔ اس کتاب میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، تلوار سے نہیں پھیلا۔مزید یہ کتاب مشنری کوششوں پر محیط ہے نہ کہ عقوبتوں اور ایذا رسانیوں کی تاریخ! اور یہ کتاب تعصب سے بالا تر ہے۔ اس کتاب میں آپﷺ کو داعی اسلام کی حیثیت سے اجاگر کیا ہے۔اور مغربی ایشیا،افریقا، اسپین، ترکوں،فارس، منگولوں، تاتاریوں،ہندوستان،اور چین کی عیسائی قوموں میں دین اسلام کی اشاعت کو...

  • 10 #5053

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1061

    اسلام کا سیاسی نظام (کلیار)

    (ہفتہ 30 دسمبر 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #5053 Book صفحات: 216

    دین اسلام مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔اسلام اللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کے تمام مادی اورروحانی معاملات میں رہنمائی کے لئے آیا ‏ہے۔ نبی کریم ﷺنے یہی کام اپنی مبارک زندگی میں عملی طور پر کر کے دکھایا ہے۔ اسلام میں یہ عقیدہ اور تصور باہر سے آیا ہے کہ دین کی روحانی اور معنوی تعلیمات پر ‏ایک علیحدہ طبقہ عمل کرے گا اور سیاست، نظامِ حکومت اور معاشرے کے معاملات دوسرا طبقہ سنبھالے گا۔ اسی لیے تو آپﷺاور ان کے بعد خلفائے راشدین ‏مسلمانوں کی حکومت اور نظام کے رہنما بھی تھے اور ان کے دینی رہنماء اور امام مسجد بھی۔‏ تاریخِ اسلام میں جب بھی معاشرے کو سیاسی اعتبار سے مسجد اور محراب سے قیادت اور رہنمائی ملی ہے،مسلمان قوت، سر بلندی اور فتوحات حاصل کرتے رہے۔ اس کے ‏برعکس جب بھی مسلمانوں کی سیاسی قیادت قوم پرستوں نے کی تو مسلمان ذلت اور آپسی جنگوں کا شکار ہو کر حکومت اور نظام گنوا بیٹھے۔ مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی ‏کے نظریہ کومغربی اصطلاح میں سیکولرازم بھی کہا جاتا ہے، جو کلیسا کے منحرف دین کے خلاف یورپ کی الحادی بغاو...

  • 11 #5343

    مصنف : ڈاکٹر محمد آفتاب خان

    مشاہدات : 944

    جنس اور جنسیت اسلامی تناظر میں

    (جمعرات 17 مئی 2018ء) ناشر : نشریات لاہور
    #5343 Book صفحات: 769

    اللہ رب العزت نے انسانیت کی رہنمائی کے لیے انبیائے کرام کا مقدس سلسلہ چلایا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ ہیں۔ ہر نبی نے اپنے وقت وحالات کے مطابق دنیا کی رہنمائی فرمائی اور اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔ نبیﷺ کا فرما ن ہے کہ ’’وہ شخص جو مجھے اُن دو چیزوں کی ضمانت دے جو اس کے دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے(یعنی جنسی اعضاء) اور جو اس کے جبڑوں کے درمیان ہے(یعنی زبان) میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘(ترمذی) ۔ انسانی جنسی جذبے کی حفاظت کرنے پر جو خوش خبری نبیﷺ نے دی ہے‘ اس سے انسانی زندگی میں جائز جنسی افعال کی اہمیت  واضح ہوتی ہے۔ موجودہ زمانے میں انسانی زندگی میں جنسی افعال کی قہرمانیوں کسے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا۔ اس دور میں انسان کے جنسی جذبے کو تحریک دینے والے عوامل بے شمار ہیں جو چوبیس گھنٹے جنسی جذبات کو برانگیختہ کرنے میں مصروف عمل ہیں..اخبارات ورسائل‘ اشتہارات‘ ریڈیو‘ ٹی وی اور اطلاعات کے بے شمار دوسرے ذرائع مسلسل اسے عریاں مناظر دکھانے میں مصروف ہیں کہ کسی انسان کے لیے ان سے صرفِ نظر کرنا ممکن...

  • 12 #5532

    مصنف : محمد اکرام چغتائی

    مشاہدات : 497

    استاد الاساتذہ مولوی ڈاکٹر محمد شفیع کی علمی و تحقیقی خدمات

    (جمعرات 26 جولائی 2018ء) ناشر : نشریات لاہور
    #5532 Book صفحات: 189

    پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع 6 ؍اگست، 1883ء کو قصور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔1913ء میں جامعہ پنجاب سے ایم اے عربی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 1915ء میں برطانوی حکومت ہند کے وظیفے پر انگلستان گئے جہاں 1919ء میں جامعہ کیمبرج سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال وطن واپس لوٹے اور پہلے اورینٹل کالج لاہور میں عربی کے پروفیسر اور بعد ازاں اسی کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1950ء میں ڈاکٹر محمد شفیع کی تحریک پر جامعہ پنجاب میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ کا ادارہ قائم ہوا۔موصوف عربی زبان و ادب کے نامور عالم، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے سابق صدر شعبۂ عربی و پرنسپل اور اردو دائرہ معارف اسلامیہ کےپہلے صدر اور مدیر اعلیٰ تھے۔ ۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں مقالات دینی و علمی و دیگر شامل ہیں۔ مولوی محمد شفیع 14 مارچ، 1963ء کو لاہور، فوت ہوئے لاہور میں شادمان کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ پاکستان اور حکومت ایران نے نشان سپاس کا اعزاز عطا کیا۔ان کی حیات و خدمات پر 1997ء، امان اللہ غازی، پنجاب یونی...

  • 13 #5874

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 5888

    ہندوستان آزاد ہو گیا

    (جمعہ 13 ستمبر 2019ء) ناشر : نشریات لاہور
    #5874 Book صفحات: 267

    برصغیر پاک و ہند میں کچھ ایسی شخصیات نے جنم لیا جو علم و ادب اور صحافت کے افق پر ایک قطبی ستارے کی طرح نمودار ہوئے اور دیر تک چھائے رہے۔ ان شخصیات میں سے مولانا ابو الکلام آزادؒ سرِ فہرست ہیں، مولانا کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ تھا۔ مولانا آزادؒ عربی، اردو، فارسی اور انگریزی کے عظیم سکالر تھے، آپ نہایت ہی زیرک اور بے باک انسان تھے۔ جب فرنگی حکومت نے ایک منصوبہ کے تحت تقسیم برصغیر کا پروگرام بنایا اور ان کا ارادہ تھا کہ مسلمان پسماندہ ہیں اس لیے ان کو چند ایک رعایتوں کے ساتھ اپنا آلہ کار بنا لیا جائے گا۔ مولانا آزادؒ نے جب برطانوی حکومت کی چالوں میں شدّت محسوس کی تو برصغیر کے مسلمانوں کو اس خطرناک چال سے بچانے کے لیے مولانا نے باقاعدہ کوششیں کیں۔ مولانا یہ چاہتے تھے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نو(9) کروڑ سے زیادہ ہے اور وہ اپنی اس زبردست تعداد کے ساتھ ایسی مذہبی و معاشرتی صفات کے حامل ہیں کہ ہندوستان کی قومی و وطنی زندگی میں فیصلہ کن اثرات ڈال سکتے ہیں۔ مولانا کا یہ نظریہ تھا کہ اگر آج ہندوستان کے مسلمان ایک الگ ملک حاصل کر ل...

  • 14 #5942

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

    مشاہدات : 11707

    علوم القرآن فنی فکری اور تاریخی مطالعہ

    (بدھ 20 نومبر 2019ء) ناشر : نشریات لاہور
    #5942 Book صفحات: 690

    علوم القرآن  سے مراد وہ تمام علوم وفنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں  او رجن  کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہوجاتا  ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن  کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات  وغیرہ  ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول  تفسیر  سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن  کے مباحث  کی ابتداء عہد نبوی  اور دورِ صحابہ کرام سے  ہو چکی  تھی  تاہم  دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد  میں ہوا۔ قرآن کریم   کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم کی روشنی میں ہی سمجھا جائے۔علوم قرآن کو    اکثر جامعات و مدارس میں  بطور مادہ پڑھا پڑھایا جاتا ہے اوراس کے متعلق عربی  اردو  زبان میں  بیسیوں کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’علوم القرآن :فنی فکری اور...

  • 15 #6107

    مصنف : اکرم ضیاءالعمری

    مشاہدات : 10564

    سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 29 مئی 2020ء) ناشر : نشریات لاہور
    #6107 Book صفحات: 674

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ سیرت رحمت عالمﷺ ‘‘ ڈاکٹر ضیاء العمری کی سیرت النبی پر مستند عربی تصنیف  السيرة النبوية الصححية  کا اردوترجمہ  ہ...

  • 16 #6195

    مصنف : عبد الحلیم ابو شقہ

    مشاہدات : 8406

    عورت عہد رسالت میں

    (پیر 05 اکتوبر 2020ء) ناشر : نشریات لاہور
    #6195 Book صفحات: 480

    اللہ  تعالیٰ نے  عورت کو معظم بنایا لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا ۔ اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔مُحسن انسانیت سید محمد رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیا۔اور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔ زیر نظر کتاب’’عورت عہدِ رسالت میں  ‘‘  عبد الحلیم ابوشقہ مصری رحمہ اللہ کی عربی تصنیف  تحرير المرأة في عصر الرسالة  کا اردو ت...

  • 17 #6363

    مصنف : محمد زاہد اقبال

    مشاہدات : 5238

    عصر حاضر میں غلبہ دین کا نبوی طریقہ کار

    (پیر 17 مئی 2021ء) ناشر : نشریات لاہور
    #6363 Book صفحات: 497

    غلبہ دین کےلئے کوشاں رہنا بہت بڑا مقام اور ہدف ہے، اور یہ میدان ہر مسلمان کیلئے کھلا ہے۔ غلبہ دین کیلئے کوشش کرنا ہر شخص پر فرض ہے۔ایک داعی ومبلغ کو اپنی تمام ترتوجہ خالص دعوت دین اوراس کےصحیح طریق کار کےانتخاب اور پھر استعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔ زیر نظرکتاب’’عصر حاضر میں غلبہ دین کانبوی طریقہ کار‘‘مولانا محمد زاہد اقبال کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب  کو چار حصوں  میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں احیاء اسلام کے لیے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں کا تعارف  پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  ان  کے اختیار کردہ طریقۂ  ہائے کار پر بھی تبصرہ وتجزیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں نبی کریم ﷺکے اختیار کردہ منہج سے معلوم ہونےوالے بنیادی اصولوں کو واضح کیا گیا ہے۔تیسرے حصے میں سیرت اور چوتھے حصے میں  نبوی طریقۂ کار کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں عصر حاضر میں کام کی ترتیب اور طریقۂ کار کےبنیادی اصول بیا ن کیے ہیں۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18005
  • اس ہفتے کے قارئین 151770
  • اس ماہ کے قارئین 310075
  • کل قارئین124643310
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست