#3816

مصنف : پروفیسر حافظ اظہر محمود

مشاہدات : 1284

مقام صحابہؓ اور سیدنا معاویہ ؓ

  • صفحات: 317
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12680 (PKR)
(پیر 18 اپریل 2016ء) ناشر : نشریات لاہور

رسول اللہ ﷺ نے جن لوگوں کو دین کی دعوت دی اور ان میں میں سے جو لوگ آپﷺ پر ایمان لائے وہ آپ ﷺ کے صحابہ کہلائے۔صحابی ہو نے کا یہ مقام کسبی نہیں ہے اور نہ یہ ارتقا اور محنت ہی سے حاصل ہوسکتا ہے، بلکہ یہ مقام اللہ تعالیٰ کا انتخاب ہے اور اس کا چناؤ ہے۔اور صحابہ کرام  کے باری میں پوری امت مسلمہ کا یہ متفقہ اور اجماعی عقیدہے کہ تمام صحابہ  کی تعظیم وتکریم کرنا اور ان سے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا واجب ہے۔یہ بات کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ صحابہ کرام  کی برائی کرے یا ان کی ذوات میں کوئی عیب نکالے۔جو ایسا کرے وہ بقول حافظ ابن تیمیہؒ اس کو سزا دی جائے گی۔’’الصارم المسلول‘‘کیونکہ صحابہ کے بارے میں اللہ رب العزت کا یہ فیصلہ ہے کہ ،اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں اور ان کو دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی ہے۔’’وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ‘‘(القرآن) زیر تبصرہ کتاب ’’مقام صحابہ  اور سیدنا معاویہ﷜‘‘پروفیسر حافظ اظہر محمود کی تصنیف کرداہے جس میں انہوں نے حضرت امیر معاویہ﷜ کاتب وحی،صحابی رسول، خلیفةالمسلمین جرنیل اسلام، فاتح عرب وعجم، امام تدبیر وسیاست، محسن اسلام حضر ت امیر معاویہ ﷜ کی ذات اور ان کی دور حکمت پر کیے جانے والے اعتراضات کے جوابات دیے ہیں، امیر معاویہ﷜ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے امیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اور آپ ﷜کے لیے حضور ﷺ کی زبان سے کئی دفعہ دعائیں اور بشارتیں نکلیں، آپ ﷜کی بہن حضرت سیدہ ام حبیبہ ؓ عنہا کو حضور ﷺ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔آمین (شعیب خان)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

5

مقام صحابہ ؓ

7

قرآن حکیم میں سیدنا معاویہؓ کے فضائل

77

احادیث نبویہ میں سیدنا معاویہؓ کے فضائل

79

ایک حدیث اور اس کا جواب

85

گورنروں کی بالا دستی

91

بسر بن ارطاۃ کے مظالم

98

دیت کے معاملہ میں سنت کی تبدیلی

103

مسلمان کافر کا وارث ہو سکتا ہے؟

110

اہل بیت نبوی سے برتاؤ

115

سیدنا حسنؓ کو زہر دلوانا

124

سیدنا علیؓ پر سب و شتم

130

شہادت عمار بن یاسرؓ

150

استلحاق زیاد

175

حجر بن عدی کا قتل

185

یزید کی ولی عہدی

211

خلافت راشدہ

250

ایک حدیث اور اس کا جواب

2276

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17918
  • اس ہفتے کے قارئین 151683
  • اس ماہ کے قارئین 309988
  • کل قارئین124643275
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست