#1749

مصنف : محمد اسماعیل سلفی

مشاہدات : 11938

مسئلہ حیات النبی ﷺ

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(اتوار 06 جولائی 2014ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

انبیاء ﷩کی حیات پر صحیح احادیث دلالت کرتی ہیں ، جیسا کہ شہداء کی حیات پر قرآن کریم نے صراحت کی ہے لیکن یہ برزخی حیات ہے جس کی کیفیت و ماہیت کو ماسوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا ۔ اور برزخی زندگی کا دنیاوی زندگی پر قیاس کرنا جائز نہیں ہے ۔ انبیاء کرام  اور  آپ ﷺ کی یہ حیات وفات سے پہلے والی حیات سے مختلف ہے اور یہ برزخی حیات ہے اور یہ ایک پوشیدہ راز ہے جس کی حقیقت کو ما سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا لیکن یہ واضح اور ثابت شدہ امر ہے کہ برزخی حیات دنیاوی حیات کے بالکل مختلف ہے اور برزخی حیات کو دنیاوی حیات کے قوانین کے تابع نہیں کیا جائے گا اس لئے کہ دنیا میں انسان کھاتا ہے ، پیتا ہے ، سانس لیتا ہے ، نکاح و شادی کرتا ہے ، حرکت کرتا ہے اور اپنی دوسری ضروریات پوری کرتا ہے ، بیمار ہوتا ہے اور گفتگو وغیرہ کرتا ہے ۔ کسی کے بس کی بات نہیں ہے کہ مرنے کے بعداس کو یہ تمام امور پیش آتے ہوں حتی کہ انبیاء ﷩کے لئے بھی ان میں سے کوئی ایک چیز ثابت نہیں ہو سکتی ۔زیر نظر  کتابچہ’’مسئلہ حیات النبی ﷺ‘‘ جید عالم دین  شیخ الحدیث  مولانا محمد اسماعیل﷫کے ان  مضامین کا مجموعہ  ہے جو  دیوبندی حلقوں میں باہمی دوفریقوں کے مسئلہ حیات النبیﷺ  کے بارے میں  اختلاف کی وجہ سے  مولانا  سلفی نے  1958ء اور 1959ء میں  تحریر  کیے۔جن میں مولانا سلفی مرحوم نے  مسئلہ حیات النبیﷺ  کو ادلہ شرعیۃ کی روشنی میں  واضح  کیا  ۔یہ  اُس وقت  ماہنامہ ’’ر حیق اور  ہفت روزہ الاعتصام میں قسط وار  شائع ہوئے  ۔ پھر 1960 ء میں انہیں کتابی صورت میں شائع کیا گیا  ۔ موجودہ  ایڈیشن کو دوبارہ  مکتبہ سلفیہ نے  2004ء میں شائع اور  حافظ شاہد  محمود ﷾ نے  اس کی  تحقیق وتخریج کرکے  مجموعہ رسائل سلفی میں  بھی بڑے عمدہ طریقہ سے شائع کیا ہے جسے عنقریب  ویب  سائٹ  پر اپلوڈ کردیا جائے گا ۔(ا ن شاء اللہ  ) اللہ  تعالی اس  کتاب کو لوگوں کے  عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریب

 

7

اصلاحی تحریکات کا مدو جزر

 

10

ہندوستان کی تحریک تجدید

 

11

تحریک کا مزاج

 

12

دیوبندی اور اہل حدیث

 

13

شاہ ولی اللہ صاحب  کا مقام

 

16

مسئلہ حیات النبی

 

16

صورت تصفیہ

 

17

تیسرا ہنگامہ

 

18

مخالف توحید تحریک کی ناکامی

 

19

محل نزاع

 

20

بریلوی عقیدہ

 

21

دیوبندیوں کی بریلوی سے ہمنوائی

 

22

انبیاء کی حیات دنیوی اہل بدعت کا مذہب ہے

 

25

عنوان سے حقیقت نہیں بدلتی

 

26

حیات شہداء کی تحقیق

 

28

شاہ عبد العزیز کی تحقیق

 

30

علامہ آلوسی حنفی  کی تصریحات

 

31

عقیدہ حیات اور اس کے نتائج

 

40

مندرجات رسالہ ’’ حیات النبی ‘‘ پر ایک سرسری نظر

 

43

اخوان دیوبند

 

45

چند شبہات کا حل

 

49

حیات النبی ﷺ اور اہل حدیث

 

51

مسئلہ حیات النبی ﷺ پر ایک سوال اور مدیر ’’ تجلی‘‘ دیوبند کا تحقیقی جواب

 

55

مولانا محمد اسماعیل  ان سے متفق ہیں

 

59

کل کا دیوبند اور آج کا دیوبند

 

61

اہل حدیث پر توہین رسالت کا الزام

 

63

مولانا محمد اسماعیل صاحب کا درست تجزیہ

 

66

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44352
  • اس ہفتے کے قارئین 202884
  • اس ماہ کے قارئین 1721957
  • کل قارئین115613957
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست